Tag: Doha

  • ثنا جاوید اور شعیب ملک کی دوحہ میں ریمپ واک ، ویڈیو وائرل

    ثنا جاوید اور شعیب ملک کی دوحہ میں ریمپ واک ، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور شوہر شعیب ملک نے ساتھ دلکش لباس زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیر دیے۔

    ثنا جاوید ایک مشہور پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کامیاب ٹیلی ویژن ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

    گزشتہ سال ثنا جاوید سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، تاہم، جوڑے کو اپنی شادی کے اعلان کے فوراً بعد شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

    تاہم اب ثنا جاوید اور شعیب ملک نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں دوحہ میں منعقد ہونے والے ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شعیب ملک نے سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ ان کی اہلیہ ثنا نے پھولوں کے ڈیزائن سے مزین سیاہ رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا تھا۔

    دوحہ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں انٹرٹینمنٹ اور فیشن کی دنیا کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں اداکارہ مایا علی، عابدہ پروین اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

  • ذبیح اللہ مجاہد نے دوحہ میں خاتون رپورٹر کا سوال نظر انداز کر دیا

    ذبیح اللہ مجاہد نے دوحہ میں خاتون رپورٹر کا سوال نظر انداز کر دیا

    دوحہ: افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دوحہ، قطر میں ایک خاتون رپورٹر کا خواتین سے متعلق سوال یک سر نظر انداز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحہ کانفرنس کے دوران طالبان وفد کے سربراہ سے افغان خاتون رپورٹر نے سوال کیا ’’کیا آپ خواتین سے خوف زدہ ہیں؟‘‘

    ذبیح اللہ مجاہد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا، انھوں نے افغانستان میں اقتدار کے قانونی جواز کا سوال بھی نظر انداز کر دیا۔

    تاہم وفد میں شریک طالبان رہنما سہیل شاہین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے پاس قانونی جواز نہ ہوتا تو افغانستان سے قبضہ کیسے ختم کرایا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی قیادت میں اتوار کے روز قطر میں افغانستان کے لیے دو درجن سے زائد ممالک کے خصوصی ایلچیوں پر مشتمل دو روزہ کانفرنس شروع ہوئی۔ اس کانفرنس میں طالبان نے عالمی مالیاتی پابندیاں ختم کرنے اور مغرب کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم خواتین کی آزادی پر عائد پابندیوں کے حوالے سے طالبان کا کہنا تھا کہ اس پر ان کی پالیسی مختلف ہے۔

    یہ یو این سیکریٹری جنرل کے ایک سال قبل شروع کردہ ’دوحہ عمل‘ کے آغاز کے بعد پہلا موقع ہے کہ طالبان نے بین الاقوامی تعلقات پر بات چیت کے لیے کسی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔

    واضح رہے کہ طالبان نے فروری میں ہونے والی میٹنگ میں اس لیے شرکت نہیں کی تھی کیوں کہ اقوام متحدہ نے ہیومن رائٹس گروپس کے ارکان کو بھی مدعو کیا تھا، چناں چہ اس بار طالبان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اس کانفرنس میں رائٹس گروپس کو دعوت نہیں دی گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کو پچھلے سال مئی میں ہونے والے پہلے دور میں مدعو نہیں کیا گیا تھا، رواں برس طالبان کی اس کانفرنس میں شرکت کو مندوبین نے خوش آئند قرار دیا ہے حالاں کہ رائٹس ایکٹویٹس کو مدعو نہ کیے جانے پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

  • پاکستان نے رواں ہفتے دوحہ میں افغانستان پر مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کر لیا

    پاکستان نے رواں ہفتے دوحہ میں افغانستان پر مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد: پاکستان نے رواں ہفتے دوحہ قطر میں افغانستان پر مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق دنیا بھر کے افغانستان پر خصوصی نمائندے پہلی بار دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کے سامنے بیٹھیں گے، تیسرے دوحہ مذاکرات میں 25 ممالک کے سفارت کاروں اور خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ مذاکرات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد وڑائچ پاکستان کی نمائندگی کریں گے، احمد نسیم وڑائچ وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ سیکریٹری مغربی ایشیا ہیں۔

    آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ کی قیادت میں وفد آئندہ چند روز میں دوحہ روانہ ہوگا، اقوام متحدہ کی میزبانی میں تیسرے 2 روزہ دوحہ مذاکرات 30 جون کو شروع ہوں گے، مذاکرات اور کانفرنس میں افغان عبوری حکومت باقاعدہ شرکت کرے گی۔

    دوحہ مذاکرات میں میزبان یو این جنرل سیکریٹری اور نمائندہ خصوصی بھی شرکت کریں گے۔

  • بلیک لسٹ اور مالی ذخائر کا معاملہ، افغان وفد دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات کرے گا

    بلیک لسٹ اور مالی ذخائر کا معاملہ، افغان وفد دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات کرے گا

    کابل: رہنما بلیک لسٹ ہونے اور مالی ذخائر کے معاملے پر افغان وفد دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی سربراہی میں ایک وفد رواں ماہ کے آخر میں دوحہ کا دورہ کرے گا، جس میں امریکی حکام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اہم امور میں افغان رہنماؤں کی بلیک لسٹ کا خاتمہ، افغانستان کے بینکوں کے ذخائر کی بحالی اور افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے موضوعات نمایاں ہیں۔

    اس دورے کے دوران افغان وفد قطر کے حکام سے دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کرے گا۔

  • نیدرلینڈز امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں

    نیدرلینڈز امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں

    دوحہ : قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سخت مقابلے کے بعد نیدر لینڈ نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، پری کوارٹرفائنل میں امریکاکو1-3سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈچ ٹیم کیلئے پہلاگول میمفس ڈیپے نے کیا، ٹیم نے پہلے ہاف میں 2گول اسکور کیے، نیدرلینڈز نے دوسرے ہاف میں بھی ایک گول کیا۔

    ڈچ ٹیم کے کھلاڑیوں ڈیپے، بلنڈ، ڈم فرائس نے فٹبال جال میں پہنچائی، امریکا کیلئے واحد گول حاجی عامر رائٹ نے دوسرے ہاف میں کیا۔

  • فیفا ورلڈ کپ : فرانس نے ڈنمارک کو ایک گول سے شکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ : فرانس نے ڈنمارک کو ایک گول سے شکست دے دی

    دوحہ : فیفا ورلڈ کپ 2022 کے آج ہونے والے تیسرے میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 23 ویں میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

    فرانس کی جانب سے مباپے نے 61 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈنمارک کے اینڈریاس کرسٹنسن نے 68 ویں منٹ میں برابر کر دیا۔

    کھیل کے 86 ویں منٹ میں فرانس کے مباپے نے ہی دوسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک اور برتری دلائی تاہم دونوں ٹیموں کی جانب سے سخت مقابلے کے باعث فرانس کی برتری مقرہ وقت کے  اختتام تک برقرار رہی۔

  • افغانستان سے ازبکستان، اب افغان پائلٹوں کی اگلی منزل کونسی؟، فیصلہ ہوگیا

    افغانستان سے ازبکستان، اب افغان پائلٹوں کی اگلی منزل کونسی؟، فیصلہ ہوگیا

    تاشقند: کابل پر طالبان کے قبضے کے باعث ازبکستان منتقل ہونے والے افغان پائلٹوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور ازبکستان کے درمیان ایک نئے معاہدے کے تحت افغان پائلٹوں کے ایک گروپ کو رواں ہفتے کے آخر میں ازبکستان سے ایک امریکی فوجی اڈے میں منتقل کیے جانے کی توقع ہے۔

    دی وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ افغان فضائیہ کے پائلٹوں کو ممکنہ طور پر دوحہ میں امریکی فوجی اڈے لے جایا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آخر پائلٹوں کو امریکا منتقل کیا جائے گا یا نہیں، اگست کے وسط میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ازبکستان چلے گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر خارجہ کا عالمی ممالک کو طالبان حکومت کے حوالے سے مشورہ

    رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان نے سرکاری عہدیداروں اور فوج کے ارکان کو معافی دینے کا وعدہ کیا ہے ، لیکن پائلٹوں کو اب بھی اپنی حفاظت کے بارے میں خدشات ہیں، وہیں پائلٹوں کو حوالے کرنے کے لیے ازبک حکومت پر طالبان کا دباؤ بھی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس وقت ازبکستان میں چھیالیس طیارے ہیں اور عملے اور ان کے خاندانوں سمیت کل پانچ سو پچاسی افراد ہیں۔

    دوسری جانب طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے پائلٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان واپس جائیں کیونکہ ملک کوخود کی تعمیرنو کے لئے اپنے لوگوں کی ضرورت ہے۔

  • "طالبان انسداد دہشتگردی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں”

    "طالبان انسداد دہشتگردی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں”

    دوحہ:افغان مسئلےکے پرامن حل سے متعلق دوحہ میں اہم بیٹھک ہوئی ہے، چار ملکی مذاکرات میں کیا اہم پیش رفت ہوئی؟ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوحہ میں افغان مسئلے کے پرامن حل سے متعلق پاکستان، امریکا، روس اورچین کےنمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قیام امن کیلئےانٹرا افغان مذاکرات کو سپورٹ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، چاروں ممالک کے نمائندوں نےافغان طالبان ٹیم اور قطر کےنمائندوں سےبھی ملاقات کی۔

    مذکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ افغان عوام کی جانب سے امن اور جنگ کےخاتمےکےمطالبےکی حمایت کرتےہیں،صرف افغانوں کے مابین سیاسی مذاکرات سے ہی اس مسئلےکاحل ممکن ہے، اس کے علاوہ افغان مسئلہ کا کوئی عسکری حل ممکن نہیں ہے۔

    مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مذاکراتی فریقین پر زور دیتےہیں کہ جنگ بندی کیلئے سیاسی مذاکرات میں پیشرفت لائیں، دنیا منصفانہ، دیرپا سیاسی حل کے ذریعےآزاد، خودمختار،متحدافغانستان کےحامی ہے،ایسا افغانستان جو دہشتگردی،منشیات سے آزاد ہو،مہاجرین کی واپسی کی راہ ہموار کرے۔

    مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور نیٹو کی جانب سےیکم مئی سے11ستمبر2021 تک مکمل فوجی انخلاکا فیصلہ نوٹ کیا، انخلا کے دوران امن عمل کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، افغانستان میں لڑائی بندہو،بین الاقوامی افواج کی حفاظت یقینی بنائی جائے،طالبان انسداد دہشتگردی کے اپنے وعدے پورےکریں۔

    دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دوسرے ممالک کی سلامتی کو افغان سر زمین سےگزند نہیں پہنچنی چاہیے، زور دیتے ہیں کہ دہشتگرد کسی ملک کیخلاف افغان سر زمین استعمال نہ کریں، طالبان کسی بھی گروپ کو دہشت گرد کارروائیوں اور فنڈز اکٹھا کرنےسے روکیں گے،افغان تنازع کے خاتمے کے لئے تمام فریقین ملک میں تشدد میں کمی لائیں گے،عوام کی جانوں اورحقوق کاتحفظ کیاجائےگا، اس کے علاوہ افغانستان میں سفارتکاروں اور سفارتخانوں کا تحفظ کیا جائےگا،کابل میں کسی غیر ملکی سفارتی عملے پر حملےکا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

    مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ افغان حکومت، مصالحتی اعلیٰ کونسل کے طالبان سےکھلےعام مذاکرات پر زوردیتےہیں، افغانستان میں کسی زبردستی کی حکومت کی حمایت ہرگز نہیں کرتے، افغان طالبان کے افراد پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لینےکی حمایت کرتے ہیں، ترکی کی طرف سے مفاہمتی کانفرنس کےانعقاد کی کوششوں کو بھی نوٹ کیا ہے، ان مذاکرات کےلئے اقوام متحدہ اور قطر کےکردار کو بھی سراہتےہیں۔

    چاروں ممالک کے نمائندوں نے اپنے مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا کہ امن معاہدے میں خواتین،بچوں،جنگ متاثرین،اقلیتوں کےحقوق کاتحفظ ہوناچاہے، معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط اور قانون کی حکمرانی پرمبنی افغانستان ہو۔

  • امریکہ افغانستان سے نکل جائے گا،  امن معاہدے کے نکات

    امریکہ افغانستان سے نکل جائے گا، امن معاہدے کے نکات

    دوحہ : افغان طالبان اور امریکا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے، اس معاہدے کے بعد افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلا کا عمل شروع ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق  امریکا افغان طالبان تاریخی امن معاہدے سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، امن معاہدہ4نکات پر مشتمل ہے، معاہدے کے مطابق امریکا14ماہ میں افغانستان سے تمام فوجی واپس بلالے گا، افغان سرزمین امریکا اوراتحادیوں پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔

    مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکا افغانستان کی علاقائی سالمیت کیخلاف طاقت کے استعمال سے بھی باز رہے گا، امریکا معاہدے کے135دن کے اندر فوجیوں کی تعداد8600تک لائے گا۔

    امریکا اور افغانستان امن معاہدے پر مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، منصوبہ طالبان کی جانب سےامن معاہدے کی پاسداری سے مشروط ہوگا، انٹر افغان مذاکرات طالبان اور افغان حکام کے درمیان ہوں گے۔

    یاد رہے کہ دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات اپنے اختتام کو پہنچ گئے، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے، جس کے بعد افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

     معاہدے کے بعد افغانستان میں19سال کی طویل جنگ کا خاتمہ ہوسکے گا، امن معاہدے کے بعد افغانستان سے امریکی فورسز کےانخلا کا عمل شروع ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق معاہدےکی تقریب میں50ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، پاکستان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نمائندگی کررہے تھے۔

    معاہدے کے نکات میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا افغانستان کی علاقائی سالمیت کیخلاف طاقت کے استعمال سے باز  رہے گا اورافغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

  • افغان طالبان اور امریکا کے درمیان تاریخ ساز امن معاہدے پر دستخط ہوگئے

    افغان طالبان اور امریکا کے درمیان تاریخ ساز امن معاہدے پر دستخط ہوگئے

    دوحہ : افغان طالبان اور امریکا کے درمیان تاریخ سازامن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے ملاعبدالغنی برادر اور امریکا کی جانب سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں 19 سالہ خون ریزی کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

    فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر امریکا کی جانب نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جب کہ افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے کہا کہ آج امن کی فتح ہوئی ہے لیکن افغانوں کی اصل فتح تب ہوگی جب افغانستان میں امن و سلامتی ہوگی، امریکا اور طالبان دہائیوں کے بعد اپنےاختلافات ختم کررہے ہیں، تاریخی مذاکرات کی میزبانی پر امیر قطر کے شکر گزار ہیں۔

    امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امن کیلئے زلمے خلیل زاد کا کردار قابل تعریف ہے، افغان اور امریکی فورسز نے مل کر امن کیلئے کام کیا، افغان عوام معاہدے پرخوشیاں منارہے ہیں، امن کے بعد افغانیوں نے اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہے، افغان تارکین وطن کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: دوحہ میں امریکہ افغان طالبان امن مذاکرات کے اہم نکات سامنے آگئے

    مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ داعش اورالقاعدہ جیسی تنظیموں کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائیگا، توقع ہے کہ افغانستان میں صبر سے کام لیا جائے گا، تمام افغان امن اورخوشحالی کے ساتھ رہنے کا حق رکھتے ہیں، خواتین کو بھی برابر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،امریکا اور اتحادیوں کی کامیابی دہشت گردی کا خطرہ نہ ہونے پر ہوگی۔