Tag: doll

  • دیوار سے خوفناک خط کے ساتھ پراسرار گڑیا برآمد

    دیوار سے خوفناک خط کے ساتھ پراسرار گڑیا برآمد

    امریکا میں ایک نوجوان اس وقت شدید خوفزدہ ہوگیا جب اسے گھر کی دیوار میں ایک خوفناک پراسرار گڑیا اور اس کے ہاتھ میں ایک دھمکی آمیز خط ملا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایک پرائمری اسکول ٹیچر کو گھر سے ایک پراسرار گڑیا اور اس کے ساتھ ایک خط ملنے کے بعد فوراً گھر چھوڑنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

    ملنے والے پراسرار خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گھر کے سابقہ مالکان کو قتل کیا گیا ہے۔

    جوناتھن لیوس نامی شخص اپنے گھر میں کچھ مرمتی امور انجام دے رہا تھا کہ اسے ایک تار نظر آیا، یہ جاننے کے لیے کہ یہ تار کس چیز کا ہے اس نے دیوار توڑی، لیکن وہاں موجود ایک پرانی گڑیا اور خط کو دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔

    خوفناک وکٹورین طرز کی گڑیا لکڑی کی ایک چھوٹی کرسی پر بیٹھی تھی اور اس کے پیلے رنگ کے اونی بال تھے۔

    اگرچہ 32 سالہ نوجوان گڑیا کو وہاں پا کر ہی دنگ رہ گیا تھا، لیکن اسے حیرت کا شدید جھٹکا اس وقت لگا جب اس نے گڑیا کی گود میں کاغذ کا تہہ کیا ہوا ایک خون آلود پیغام پایا۔

    اس خط میں لکھا تھا کہ پیارے قاری، مجھے آزاد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ! میرا نام ایملی ہے۔ میرے اصل مالکان 1961 میں اس گھر میں رہتے تھے، مجھے وہ پسند نہیں تھے، اس لیے انہیں جانا پڑا۔

    خط کے متن میں مزید لکھا تھا کہ انہوں نے صرف گانا اور خوش ہونا تھا، انہیں چھرا مارنا میرا طریقہ موت کا انتخاب تھا، اس لیے مجھے امید ہے کہ آپ کے پاس چاقو ہوں گے۔ امید ہے کہ آپ اچھی طرح سوتے ہیں۔

    جوناتھن ابھی ابھی والٹن، لیور پول کے گھر میں منتقل ہوئے ہیں، لیکن ان کے دوستوں نے انہیں پہلے ہی مشورہ دیا کہ وہ جتنی جلدی ہو سکے باہر نکل جائے، لیکن اپنے دوستوں کے مشورے کے باوجود، ان کا اصرار ہے کہ وہ کہیں نہیں جائیں گے۔

    انہوں نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ چیز مزاحیہ لگی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وہ 1961 کا ہے لیکن اسٹیٹ ایجنٹ نے کہا کہ کچن صرف چار یا پانچ سال پہلے ہی بنایا گیا تھا۔

  • اسکوئڈ گیم کی گڑیا اب گہری نیند سونے والوں کو جگائے گی

    اسکوئڈ گیم کی گڑیا اب گہری نیند سونے والوں کو جگائے گی

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر اس وقت جنوبی کورین سیریز اسکوئڈ گیم چھائی ہوئی ہے، اس سیریز میں دکھائی جانے والی گڑیا اور دیگر کھیلوں کو مختلف انداز میں دنیا بھر میں پیش کیا جارہا ہے۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیریز میں دکھائی جانے والی گڑیا جیسی ایک الارم کلاک بنائی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گڑیا ہاتھ میں گھڑی لیے کھڑی ہے اور فلم میں موجود گڑیا والا گانا گا رہی ہے، جیسے ہی 8 بجتے ہیں گڑیا گانا روک کر قریب سوئے شخص کی طرف گردن گھماتی ہے۔

    اس کے بعد اس کا منہ کھلتا ہے اور ایک چھوٹا سا تیر اس کے منہ سے نکل کر اڑتا ہوا سوئے ہوئے شخص کو لگتا ہے جس کے بعد وہ ہڑبڑا کر اٹھ جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔

    کچھ نے اس الارم کلاک کو نہایت خوفناک قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ انہیں نیند سے جگانے کے لیے ایسے ہی کسی الارم کلاک کی ضرورت ہے۔

    دنیا بھر میں مقبول یہ سیریز جلد ہی نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن جائے گی۔ سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف پریشانیوں کا شکار افراد رقم کی خاطر ایک گیم کھیلنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جہاں ان سے بچوں کے کھیلنے والے گیمز کھلائے جاتے ہیں۔

    تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوجاتی ہے جب ہارنے والے کو موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد یہ بے ضرر کھیل زندگی اور موت کی جنگ میں بدل جاتے ہیں۔

  • برنی سینڈرز سے مشابہت رکھنے والی گڑیا لاکھوں روپے میں فروخت

    برنی سینڈرز سے مشابہت رکھنے والی گڑیا لاکھوں روپے میں فروخت

    امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کی حلف برادری کی تقریب کے دوران سینیٹر برنی سینڈرز کی تصویر بے حد وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گرم جیکٹ اور اونی دستانے پہنے تقریب کی گہما گہمی سے لاتعلق دور بیٹھے تھے۔

    ان کی اس تصویر پر ہزاروں میمز (مزاحیہ تصاویر اور جملے) بنائے گئے، ایسے میں کروشیا سے تیار ان کی ہمشکل گڑیا نے بھی دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

    امریکا کی ریاست ٹیکسس سے تعلق رکھنے والی ٹوبی کنگ کروشیا کی مصنوعات تیار کرتی ہیں اور انہوں نے برنی سینڈرز کی اس وائرل تصویر کو دیکھتے ہوئے ایک گڑیا تیار کی۔

    یہ گڑیا 20 ہزار 300 ڈالرز (36 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی ہے۔

    ٹوبی کنگ نے بتایا کہ ان کے پاس پہلے سے برنی پیٹرون اور ایک برنی ڈول موجود تھی، تو میں نے بہت تیزی سے اس میں کچھ تبدیلیاں کیں۔

    ٹوبی نے اس 9 انچ کی گڑیا کی تصاویر پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں، جسے ہزاروں افراد نے لائیک کیا، اس کے بعد گڑیا کو ای بے میں نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا اور وہاں اسے 20 ہزار 300 ڈالرز میں فروخت کردیا گیا۔

    یہ رقم بے گھر اور غریب افراد کو کھانا فراہم کرنے والے ایک ادارے کو عطیہ کی جائے گی۔

    برنی سینڈرز نے خود بھی اس وائرل تصویر کے ذریعے اس ادارے کے لیے عطیات جمع کیے تھے، جس کے لیے تصویر میں موجود قمیض جیسی قمیضوں کو فروخت کیا گیا اور 18 لاکھ ڈالرز جمع کیے۔

  • ان شیر خوار بچوں سے لوگ خوفزدہ کیوں ہوگئے؟

    ان شیر خوار بچوں سے لوگ خوفزدہ کیوں ہوگئے؟

    زندہ بچوں کی طرح دکھائی دیتی پلاسٹک کی بنی گڑیوں نے دیکھنے والوں کو عجیب سے احساسات میں مبتلا کردیا، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ آیا یہ گڑیائیں خوبصورت ہیں خوفناک۔

    سخت پلاسٹک کی ایک قسم وینائل سے بنائے یہ شیر خوار بچے (گڑیا) بے حد مقبولیت حاصل کر رہے ہیں تاہم اس سے خوف کھانے والے افراد کی بھی کمی نہیں۔

    ان گڑیوں کا جسم انتہائی لچکدار ہوتا ہے تاہم یہ لچک غیر فطری معلوم ہوتی ہے۔

    کچھ گڑیوں کا جسم کپڑے سے بنایا جاتا ہے جبکہ کچھ پوری کی پوری وینائل سے بنائی جاتی ہیں۔ ان کی باقاعدہ صفائی سے انہیں صاف ستھرا رکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے بالوں کو بھی شیمپو سے دھویا جاسکتا ہے۔

    اگر ان گڑیوں کا خیال رکھا جائے تو یہ 20 سے 30 سال تک اچھی حالت میں رہ سکتی ہیں۔

    آپ کو یہ گڑیائیں کیسی لگیں؟

  • ہالی ووڈ کی ہاررفلم اینابیل تین اکتوبرکو ریلیزکی جائےگی

    ہالی ووڈ کی ہاررفلم اینابیل تین اکتوبرکو ریلیزکی جائےگی

    گڑیا دیکھنے میں کس کو اچھی نہیں لگتی لیکن اگراس میں آجائے شیطانی روح تو وہ سب کے لئے بن جاتی خطرناک ۔

    اب ہوجائے ڈرنے کے لئے تیارکیونکہ آرہی اینا بیل ہالی وڈ کی خوفناک فلم،فلم کی کہانی ایک ایسی گڑیا کے گرد گھومتی ہے جس کے اندر سما جاتی ہے خاتون کی شیطانی روح اور گڑیا لے جاتے ہیں ایک میاں بیوی،جن کا ایک بچہ ہوتا ہے۔

    index

    کیا ڈر اورخوف کے گرد گھومتی اس فلم میں میاں بیوی اس گڑیا سے جان چھڑا پائیں گے،کیا جنتر منتر کام آئیں گے،یہ سب جاننے کے لئے کرنا پڑے گا انتظار،اینابیل تین اکتوبرکو دنیا بھر میں ریلیز کی جائےگی۔