Tag: dollar depreciates

  • ڈالر سستا ہوگیا، اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    ڈالر سستا ہوگیا، اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے دن ڈالر کی قیمت کم ہوگئی جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے دن ڈالر کی قیمت کم ہوگئی جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

    پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈٓالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 175.86 روپے سے کم ہوکر175.75 روپے پر بند ہوا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز ہی مندی سے ہوا ہے۔

    کاروبار کے پہلے روز 313 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45 ہزار 362 کی سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو انڈیکس 45 ھزار 675 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی، 100 انڈیکس میں زبردست اضافہ

    ڈالر کی قدر میں کمی، 100 انڈیکس میں زبردست اضافہ

    کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تین پیسے سستا ہونے کے بعد 168 روپے 65 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 258 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران فوری تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس کے سبب انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 45856 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی سستا

    سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی سستا

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کمی کا رجحان رہا، ڈالر 164 روپے سے نیچے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 50 روپے پر آگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جس کے بعد سونا 31 ڈالر کمی کے بعد 1885 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

    مزید پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں تیزی سے بڑھنے لگی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 750 روپے ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 164 روپے سے نیچے آگیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 163 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔