Tag: dollar down

  • ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک  اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

    ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

    کراچی : ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوا، ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 155.06 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 155.10 روپے پربند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی ڈالر کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ایک ہفتےکے دوران ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان ریکارڈ کی گئی۔

    ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا اور 155.23 سےکم ہوکر 155.06 روپے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا اور 155.60 سے کم ہوکر 155.10 روپے پر بند ہوا۔

    گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.07روپے سے گھٹ کر155.05روپے اورقیمت فروخت155.17روپے سے گھٹ کر155.15روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.80روپے اور قیمت فروخت155.10روپے مستحکم رہی ۔

    گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 155.23 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 155.60 روپے رہی۔

  • ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی

    ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی

    کراچی: گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد آج منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینکوں کے درمیان لین دین میں روپے پر دباؤ میں کمی آئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں آج ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا تھا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 164.05 کی بلند ترین سطح تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جون کے پورے ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر جون میں انٹر بینک میں ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔

    صرف ایک ماہ میں ڈالر 147 روپے 92 پیسے سے مہنگا ہو کر 160 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے سے قرضوں میں بھی 12 سو 73 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

  • ڈالر کی قدر میں مزید 50پیسے کی کمی ریکارڈ

    ڈالر کی قدر میں مزید 50پیسے کی کمی ریکارڈ

    کراچی : اوپن مارکیٹ میں روپے کی گرتی قدر کو بریک لگ گئے، ڈالر کی قدر میں مزید پچاس پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    کرنسی مارکیٹ ڈیلز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے تیس پیسے میں خریدا اور ایک سو پانچ روپے ساٹھ پیسے میں بیچا جارہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے ایک سو تین روپے ساٹھ پیسے پر مستحکم ہے ۔

    گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے بیس پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی.

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ دو روز میں روپے کی قدر میں تقریبا ڈٖھائی فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم کرنسی ڈیلز اور ماہر معاشیات روپے کی قدر میں اس اتار چڑھاو کو تشویش ناک قرار دے رہے ہیں۔