Tag: dollar prices

  • روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 9 پیسے سستا

    روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 9 پیسے سستا

    کراچی: زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ آہستہ مضبوط ہو رہا ہے، اور روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 9 پیسے سستا ہوا۔

    فاریکس ایسوسی ایسی کے مطابق انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 284 روپے 96 پیسے کم ہو کر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہو کر 284 روہے 75 پیسے میں فروخت ہوا۔

    ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے سستا ہوا، یورو 311 روپے سے کم ہو کر 307 روپے کا ہو گیا، ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت کوئی کمی یا اضافہ نہیں ہوا ، پاؤنڈ کی قیمت 360 روپے پر مستحکم رہی۔

    ایک ہفتے میں امارتی درہم 40 پیسے کی کمی سے 77 روپے 80 پیسے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی ہوئی، سعودی ریال 76 روپے 20 پیسے کم ہو کر 75 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

    مثبت معاشی اشارے اور بینکوں کی مینوپلیشن

    جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں ایکسچینج کمپنیوں نے انٹر مارکیٹ میں 1 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں، ڈالر کی اسمگلنگ ہورڈنگ سمیت دیگر عوامل کی روک تھام کے باعث ڈالر کی قدر کم اور معیشت بہتر ہو رہی ہے، معاشی اشارے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

    ظفر پراچہ نے کہا اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پہنچ گئی ہے، پہلی بار سکوک بانڈز کی تجارت اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے بینکوں کی مینوپلیشن کو کنٹرول کیا گیا ہے۔

    نومبر 2023 میں ترسیلات زر کی شرح کیا رہی؟

    فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آ سکتا ہے، ڈالر کی قدر جب کم ہو رہی تھی تو بینکس اور مارکیٹ پلیئرز کو اچھا نہیں لگا اور مینوپلیشن کر کے ایکسپورٹرز کو سینٹیمنٹ بنایا۔

    انھوں نے کہا آئی ایم ایف سے رقم بہت جلد مل جائے گی جس کے بعد ڈالر مزید گرے گا، یو اے ای سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی توقع ہے، ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے اقدامات ملکی معیشت کے لیے مثبت ہیں۔

  • ایک ہفتے میں روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک جا پہنچا

    ایک ہفتے میں روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک جا پہنچا

    کراچی : پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک جا پہنچا، اس دوران انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے دوران روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلب پر خریداری پر ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 169روپے 70 پیسے کی نئی بلند سطح تک پہنچ گیا جبکہ ہفتے کے دوران مسلسل روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع فاریکس مارکیٹ نے بتایا گیا کہ روپیہ تاریخ کی ترین سطح تک گرنے کے بعد مرکزی بینک کی مداخلت ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی سپلائی کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح سے نیچے أگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ہفتے میں ایک ہی دن میں ڈالر 169 روپے اور پھر 168 کی سطح سے بھی نیچے آگیا اور ڈالر کی بلند ترین سطح 169.70 اور 167.60 کم ترین سطح رہی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا اور ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 168.02 روپے سے بڑھ کر 168.19 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

    اسی طرح انٹر بینک کے بعد اوہن مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا اور ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے بڑھ کر 168.80 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری کرنسی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں یورو 50 پیسے کمی کے بعد 199 روپے ، برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 234 روپے ، درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 46.50 روپے اور سعودی ریال 20 پیسے بڑھ کر 44.95 روپے کا ہوگیا۔