Tag: Dollar rate increase

  • ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

    کراچی : آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے روپے کی قدر میں مزید کمی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سمیت دیگر ممالک سے اربوں ڈالرز ملنے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے11پیسے مہنگا ہوکر 287.92روپے پر بند ہوا۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

    دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر288.40روپے میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں2روپے اضافہ ہواجس کے بعد 293 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ پھر شروع

    ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ پھر شروع

    کراچی : کچھ روز تک کمی کے بعد ڈالر کی قیمت اچانک انٹربینک میں دوبارہ بڑھنے لگی۔ انٹربینک میں ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 31 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی، ایک روپے کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 289 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکسچینج میں 41 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ہینڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 246 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

  • امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، روپیہ غیرمستحکم

    امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، روپیہ غیرمستحکم

    کراچی : ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، آج بھی روپے کے مقابلے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 81 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر41 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 1.34 روپے مہنگا، 288.43 روپے پر بند ہوا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر 289 روپے میں فروخت کر رہےہیں، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 853 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 835 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • روپے کی قدر میں کمی : ڈالر 291 روپے کی بلند سطح پر

    روپے کی قدر میں کمی : ڈالر 291 روپے کی بلند سطح پر

    کراچی : ڈالر کی مسلسل اونچی اُڑان نے روپے کو مزید بے قدر کردیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

    اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا، اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر91پیسے مہنگا ہوکر285.95روپے پرپہنچ گیا تھا۔

    گزشتہ شام اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی قیمت 285.04 باین کی گئی تھی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی285.95روپے پر ٹریڈنگ جاری ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر289سے290روپے میں فروخت کیا جارہا تھا جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، روپیہ بدستورغیرمستحکم

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، روپیہ بدستورغیرمستحکم

    کراچی : امریکی ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپے50پیسے مہنگا ہوگیا۔

    آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ انٹر بینک میں اس وقت ایک امریکی ڈالر 282.50 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

    تاہم دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپے50پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر284 روپے سے بڑھ کر285روپے50پیسے کا ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر68 پیسے مہنگا ہوکر 282.29 روپے پربند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے مہنگا ہوکر285روپے کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان براہ راست قرض کے معاملے پر گزشتہ روز مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور دفترخارجہ کے امریکا اور دیگرممالک سے رابطوں میں آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پردوست ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے۔

  • ڈالر کی اڑان جاری، روپے کی قدر مزید کم

    ڈالر کی اڑان جاری، روپے کی قدر مزید کم

    کراچی : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کاریٹ 283روپے پر آگیا۔

    ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 2.31 روپے بڑھ کر 280.7 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 283 روپے پر بند ہوئی۔

    اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 1.94 روپے بڑھ کر 335.66 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1 روپے بڑھ کر 335 روپے ہوگئی۔

    انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 2.19 روپے بڑھ کر 297.56 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 4 روپے بڑھ کر 297 روپے ہوگئی۔

    انٹربینک میں ریال کی قدر 59 پیسے بڑھ کر 74.78 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 75.10 روپے ہوگئی۔

  • ڈالر ایک بار پھر مہنگا، روپے کی قدر میں بتدریج کمی

    ڈالر ایک بار پھر مہنگا، روپے کی قدر میں بتدریج کمی

    کراچی : کچھ روز کی کمی کے بعد ڈالر نے آج پھر کمر کس لی، قمیت میں ایک روپے 25پیسے کے اضافے کے بعد روپے کو پھر پیچھے دھکیل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 2 مارچ کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تقریباً 19 روپے کا اضافہ ہوا تھا، لیکن اس کے بعد اس کی قدر میں بتدریج کمی دیکھی جارہی تھی۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جو 279روپے12پیسے پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے کی سطح پر موجود تھا لیکن بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 280روپے12پیسے میں فروخت کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر283روپے میں فروخت ہوا۔

  • ڈالر کی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد  پھر اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد پھر اضافہ

    ڈالرکی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دن کے اختتام پر ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوکر 268 روپے 83 پیسے کی سطح پر آگیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ہو اہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    انٹربینک میں ایک روز کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ منگل کو انٹر بینک میں ڈالر267 روپے89 پیسے پر بند ہوا تھا لیکن بدھ (یکم فروری 2023) کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 267.89 سے بڑھ کر 268.83 روپے پر بند ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں0.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دن کے اختتام پر ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوکر 268 روپے 83 پیسے کی سطح پر آگیا۔ دوسری جانب فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 273 روپے ہوگئی ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری، سونا بھی مزید مہنگا

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری، سونا بھی مزید مہنگا

    اسلام آباد : ملک بھر میں معاشی و مالیاتی بحران برقرار رہنے کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    آج سے17روز قبل شروع ہونے والا اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھتی چلی گئی جبکہ روپیہ اب تک مستحکم نہ ہوسکا۔

    ڈالر کی نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں جب کہ کاروبار کے تیسرے روز بھی روپے کی بے قدری جاری رہی اور ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    ذرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر 226 روپے 37 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوکر235 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 235.50 پیسے ہے جب کہ گزشتہ روز ڈالر 226.35 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 523 پوائنٹس گر کر 39 ہزار279 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس سے قبل عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھادی گئی اور ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 82 ہزار800 کا ہوگیا ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، روپیہ غیرمستحکم

    انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، روپیہ غیرمستحکم

    کراچی : ملک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 28 پیسے بڑھا ہےجبکہ گزشتہ روز 18 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

    مرکزی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹربینک میںکاروبار کے اختتام پر ڈالر225.12روپے سے بڑھ کر225.40روپے پر بند ہوا