Tag: Dollar Report

  • ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ ہفتہ واری رپورٹ

    ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ ہفتہ واری رپورٹ

    کراچی: ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 49 پیسے مہنگا ہوا۔

    رواں ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافہ ہوا ہے، جب کہ رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 20 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ جمعے کو ڈالر 281 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 1 روپے اضافے سے 286 روپے میں فروخت ہوا، جب کہ گزشتہ جمعے کو ڈالر 285 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

    ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے میں یورو کی قیمت 3 روپے اضافے سے 302 سے بڑھ کر 305 روپے ہو گئی۔

    ایک ہفتے کے دوران پاؤنڈ 6 روپے اضافے کے بعد 342 سے بڑھ کر 348 روپے کا ہو گیا، جب کہ سعودی ریال 75 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہا۔

  • ڈالر پھر سے اونچی اڑان بھرنے لگا

    ڈالر پھر سے اونچی اڑان بھرنے لگا

    کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، آج ڈالر کی قیمت میں 1 روپے اضافے کے بعد ڈالر 217 روپے سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 23 اگست 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 83 پیسے مہنگا ہو کر 217 روپے 49 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے اضافہ ہوا۔

    دن کے اختتام تک مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 216 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 217 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 221 سے 223 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے 3 ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوا جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    جولائی کے مہینے میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہوئی، اگست کے آغاز پر ڈالر کی قیمت کم ہونا شروع ہوئی تاہم اب ایک بار پھر اضافے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

  • روپے کی بے قدری کا ایک اور نیا دن، ڈالر کی نئی ریکارڈ قیمت

    روپے کی بے قدری کا ایک اور نیا دن، ڈالر کی نئی ریکارڈ قیمت

    کراچی: ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، مارکیٹ کھلنے کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 27 جولائی 2022 بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا اور پھر یکایک 1 روپے 57 پیسے مہنگا ہوگیا۔

    دن کے وسط سے قبل ہی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 77 پیسے اضافہ ہوچکا ہے اور ڈالر 236 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 238 سے 239 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے 3 ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوچکا ہے جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    صرف گزشتہ ہفتے یعنی 18 سے 22 جولائی 2022 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 روپے اضافہ ہوا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 8 فیصد تک کمی ہوئی۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں دسمبر 2021 سے اب تک 18 فیصد گرا ہے، دیکھا جائے تو مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف 3 فیصد گری ہے۔

  • ایک روز میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافہ

    ایک روز میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافہ

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز 4 روپے اضافے کے بعد آج 6 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 221 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے پر پہنچ گیا۔

    اس کے بعد بتدریج ڈالر کی قیمت بڑھنا شروع ہوئی، 1 روپے 5 پیسے، 1 روپے 80 پیسے اور پھر 2 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں یکمشت 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوگیا اور ڈالر 221 روپے پر پہنچ گیا۔

    اس دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ بھی ہوا۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی مجموعی قیمت 6 روپے 80 پیسے  بڑھی اور ڈالر 221 روپے 99 پیسے پر پہنچ گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 سے 226 روپے میں فروخت ہورہا ہے، گزشتہ 3 ماہ میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

    گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 215 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ 15 جولائی 2022 کو ڈالر 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • ڈالر کی قیمت میں یومیہ 1 روپے سے زائد اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں یومیہ 1 روپے سے زائد اضافہ

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 206 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 15 جون 2022 بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید بلند سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر 206 روپے پر پہنچ گیا، دن کے وسط میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 21 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 206 روپے 37 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 206 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 207 سے 209 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ابتدائی 2 روز ڈالر کی قیمت میں مسلسل 2 روپے اضافہ ہوا تھا۔

    سوموار 06 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

    07 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر مزید 2 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔

    اس کے بعد ڈالر بتدریج کم ہوا لیکن ہفتے کے آخری روز جمعہ 10 جون 2022 کو ڈالر 202 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔

  • ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

    ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

    کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہوگیا۔

    30 مئی 2022 کے روز 95 پیسے کمی کے بعد ڈالر 198 روپے 81 پیسے پر ٹریڈنگ کرنے لگا۔

    دن کے وسط تک ڈالر 198 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈار 198 روپے سے 202 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 06 پیسے پر اور اوپن مارکیٹ میں 199 روپے 76 پیسے پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر 200 روپے کی حد تجاوز کر گیا تھا، یہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح تھی۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 19.45 روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔