Tag: Dollar

  • روپے کی قدر میں کمی میں خود حکومت ملوّث ہے، کرنسی ڈیلرز

    روپے کی قدر میں کمی میں خود حکومت ملوّث ہے، کرنسی ڈیلرز

    اسلام آباد : امریکی ڈالر نے ایک بار پھر پاکستانی روپے کو پسپا کرنا شروع کردیا۔ کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی میں خود حکومت کا ہاتھ ہے۔

    لوڈ شیڈنگ میں کمی اور دیگر دعوؤں کی طرح ایک اور حکومتی دعویٰ غلط ہوگیا۔ جولائی سے اب تک روپے کی قدر میں ساڑھے تین فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک سو پانچ روپے نوے پیسے کے قریب آگئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ اور یہ ایک سو پانچ روپے پچاس پیسے کی قریب جاپہنچی۔

    کرنسی مارکیٹ ڈیلز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیکھتے ہی دیکھتے بڑھنے لگی۔ ڈیلز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کر نے کیلئے روپے کی قدر میں کمی کی گئی ہے.

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں فوری کمی کا کوئی امکان نہیں۔ڈالر روپے کو مزید دھکیلتے ہوئے ایک سو آٹھ روپے تک کا ہوسکتا ہے۔

  • پانچ اہم کرنسیوں پر منافع ایک فیصد کرنے کی منظوری

    پانچ اہم کرنسیوں پر منافع ایک فیصد کرنے کی منظوری

    کراچی: مرکزی بینک نےڈالر سیمت دیگر غیر ملکی کرنسیوں پرمنافع ایک فیصد کر دیا ہے۔

     اسٹیٹ بینک اعلامیہ کےمطابق ڈالرکےعلاوہ یورو،پائونڈ،ریال اور درہم شامل ہیں،اس سے پہلےانٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں پچیس پیسےتک کےفرق کی اجازت تھی۔

    اسٹیٹ بینک نے اس صمن میں سرکلرجاری کردیا ہے،کرنسی مارکیٹ ڈیلرزکی جانب سےاس اقدام کا خیر مقدم کیاگیاہے۔

    کرنسی ڈیلرزکاکہنا ہےکہ فاریکس مارکیٹ کے مسائل حل ہونےسےڈیلرز سیمت دیگرافرادکو بھی فائدہ ہوگا۔

  • چین نے خطے میں سب کو پیچھے چھوڑدیا

    چین نے خطے میں سب کو پیچھے چھوڑدیا

    رواں سال ایشیا پیسیفک میں ڈالرز میں حصص کی خریداری میں چین سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر چین اور جاپان ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا، پاکستان، اور ویتنام منفی رحجانات کے ساتھ اس فہرست میں سب سے نیچے ہیں۔

    مندرجہ ذیل چارٹس کے ذریعے خطے کی مجموعی کارکردگی کا معائنہ کیا جاسکتا ہے۔

    1111
    ایشیائی مارکیٹوں کی کارکردگی
    222
    ایشیائی مارکیٹوں کا تخمینہ
    333
    ایشیائی مارکیٹوں کاتجزیاتی اسکور
  • تمام ترکوششوں کے باوجود ڈالر 102 روپے کا ہوگیا

    تمام ترکوششوں کے باوجود ڈالر 102 روپے کا ہوگیا

    کراچی : رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ڈیڑھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے باعث روپے کی قدر میں مصنوعی استحکام دیکھا جارہا ہے۔

    رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ڈالر کی قدر ڈیڑھ فیصد اضافے کے بعد ایک سو دو روپے ہوگئی، کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اسٹیٹ بینک روپے کی قدرمستحکم رکھنے کیلئے مسلسل مارکیٹ میں مداخلت کر رہا ہے۔

    جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں تو ڈالر کی قدر ایک سو دو روپےسےکم ہے مگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک سو دو روپے ہو گئی ہے۔

    کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق موجودہ صورت حال میں اگر اسٹیٹ بینک کی مداخلت ختم ہوجاتی ہے تو روپےکی قدر میں ٹھیک ٹھاک کمی آئے گی۔

  • زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کے باوجود ڈالر کی قدرکم نہ ہو سکی

    زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کے باوجود ڈالر کی قدرکم نہ ہو سکی

    اسلام آباد :تین ماہ کے بعد ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سو دو روپے ہوگئی
    کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بھی روپے کی قدر میں استحکام نہ لاسکا۔

    اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ اور دیگر غیر ملکی ادائیگیاں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ کاباعث ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو دو روپے پچیس پیسے میں فروخت ہورہا ہے ۔

    جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے پچانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ معاشی تجریہ کاروں کے مطابق روپے کی قدر میں ہوتی کمی کی وجہ معاشی سست روی ہے۔

  • ڈالرکی قدرمیں اضافہ، ایک سو دو روپے تک جا پہنچا

    ڈالرکی قدرمیں اضافہ، ایک سو دو روپے تک جا پہنچا

    اسلام آباد: روپےکی مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو دو روپے کا ہوگیا۔

    انٹر بینک مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دروان انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پچاس پیسے کا اضافہ ہوا ۔

    جس کے باعث بینکوں کے درمیاں لین دین میں ڈالر کی قیمت ایک سو دو روپے ہوگئی ہے۔ انٹر بینک ڈیلز کے مطابق آئی ایم ایف اور دیگر ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر دباو کا شکار ہوئی ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر چالیس پیسے اضافے کے بعد ایک سو ایک روپے نوئے پیسے ہوگئی ہے۔

  • پاکستان کیلئےتریپن کروڑ بیس لاکھ ڈالرامریکی امداد کی منظوری

    پاکستان کیلئےتریپن کروڑ بیس لاکھ ڈالرامریکی امداد کی منظوری

    اسلام آباد : امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہناہے کہ امریکی کانگریس نےکیری لوگر بل کے تحت پاکستان کیلئےتریپن کروڑ بیس لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے۔

    امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں امریکی سفیر نے پشاور سانحہ پر تعزیت بھی کی۔ امریکی سفیر نے بتایا کہ یہ رقم توانائی،دہشت گردی کے خلاف اقدامات،سماجی کاموں،تعلیم اور صحت پر خرچ کی جائے گی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ یہ رقم شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پی کی بحالی کیلئے خرچ کی جائے گی۔

  • پاکستان میں سونا اور ڈالر پھر مہنگے ہوگئے

    پاکستان میں سونا اور ڈالر پھر مہنگے ہوگئے

    کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں پانچ سو روپےکا اضافہ، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر بیس پیسےمہنگاہوگیا۔

    عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونےکےباعث پاکستان میں بھی سونےکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرمیں فی تولہ سونےکی قیمت پانچ سو روپےبڑھکرسینتالیس ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح دس گرام سونے کے دام چار سو اٹھائیس روپے کے اضافےسےچالیس ہزار دو سو اٹھائیس روپے ہوگئے۔

    ادھر سپلائی میں کمی کےباعث کرنسی مارکیٹس میں ڈالرکی قدر پھر بڑھتےدیکھی گئی۔۔انٹر بینک میں ڈالر بیس پیسےمہنگا ہوکر ایک سو ایک روپےاسسی پیسے پر بندہوا جبکہ اُوپن کرنسی مارکیٹ میں عوام کیلئےڈالر ایک سو دو روپےکا ہوگیا۔

  • ڈالر تین ماہ کی کم ترین سطح پر

    ڈالر تین ماہ کی کم ترین سطح پر

    کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 61 پیسے گرگئی ،انٹربینک میں 101 روپے 70 پیسے پر ڈالر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

    اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تین ماہ کی کم ترین سطح 101 روپے 50 پیسے پر آگیا، ڈیلرز کے مطابق تیل کی قیمت گرنے، سیاسی استحکام ، وزیرِاعظم کا دورۂ چین اور آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ڈالر سستا ہونے کی وجہ بنے ہیں ۔

  • انٹربینک میں ڈالر103روپےسےبھی تجاوز کرگیا

    انٹربینک میں ڈالر103روپےسےبھی تجاوز کرگیا

    کراچی: امریکی ڈالرپھر روپیےکو آنکھیں دکھانےلگا، اسٹیٹ بینک کی مداخلت بھی کام نہ آسکی، ڈالرایک سو تین روپےسےبھی تجاوز کرگیا۔

    پیرکوانٹربینک مارکیٹ یعنی بینکوں کےمابین لین دین میں امریکی ڈالرایک سوتین روپےکی سطح بھی عبورکرگیا، کرنسی ڈیلرزکے مطابق ہفتےکےآغازپرڈالرکی طلب میں اضافےسے روپےکی قدر مزید گرگئی، جس کا سبب درآمدی ادائیگیوں کیلئےساڑھے پانچ کروڑڈالرسےزائد کی خریداری تھی جس کےدوران ڈالردس پیسے مہنگا ہوکرایک سوتین روپےپانچ پیسےکا ہوگیا۔

    پیرکواوپن کرنسی مارکیٹ میں عوام سےڈالرایک سوتین روپےدس پیسے میں خریدا اورایک سوتین روپےپچاس پیسےمیں اُنہیں فروخت کیاگیا۔