Tag: Dollar

  • ڈالر 205 روپے کا ہوگیا

    ڈالر 205 روپے کا ہوگیا

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 205 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 14 جون 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید بلند سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 54 پیسے مہنگا ہو کر 205 روپے 40 پیسے پر پہنچ گیا، دن کے وسط میں ڈالر کی قیمت 89 پیسے کم ہو کر 205 روپے سے 204 روپے پر آگئی۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 205 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 206 سے 208 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ابتدائی 2 روز ڈالر کی قیمت میں مسلسل 2 روپے اضافہ ہوا تھا۔

    سوموار 06 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

    07 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر مزید 2 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔

    اس کے بعد ڈالر بتدریج کم ہوا لیکن ہفتے کے آخری روز جمعہ 10 جون 2022 کو ڈالر 202 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔

  • ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 203 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 13 جون 2022 سوموار کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہو کر 203 روپے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 204 سے 207 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

    کچھ ہی دیر بعد ڈالر یکایک 1 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 204 روپے پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 51 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 203 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ابتدائی 2 روز ڈالر کی قیمت میں مسلسل 2 روپے اضافہ ہوا تھا۔

    سوموار 06 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

    07 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر مزید 2 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔

    اس کے بعد ڈالر بتدریج کم ہوا لیکن ہفتے کے آخری روز جمعہ 10 جون 2022 کو ڈالر 202 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، 200 روپے سے زائد پر برقرار

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، 200 روپے سے زائد پر برقرار

    کراچی: دو روز تک امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی تاہم ابھی بھی ڈالر کی قیمت 200 روپے سے اوپر برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے تیسرے کاروباری روز بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 89 پیسے سستا ہو کر 201 روپے 94 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی، 1 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 201 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 31 پیسے کمی ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر 201 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202 سے 206 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 2 روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل 2 روپے اضافہ ہورہا تھا۔

    سوموار 06 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز 07 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر مزید 2 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔

  • ڈالر 202 روپے پر پہنچ گیا

    ڈالر 202 روپے پر پہنچ گیا

    کراچی: ملک میں ایک بار پھر امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافے کے بعد آج بھی اتنا ہی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوسرے کاروباری روز منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 202 روپے 31 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں مزید 46 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 202 روپے 77 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 203 سے 207 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد اضافہ ہوا تھا۔

    سوموار 06 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

  • ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 200 روپے سے تجاوز کر گئی

    ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 200 روپے سے تجاوز کر گئی

    کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 200 روپے سے زائد ہوگئی، امریکی ڈالر 200 روپے 06 پیسے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے 29 پیسے پر ٹریڈنگ کرنے لگا۔

    دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت 1 روپے 63 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 199 روپے 55 پیسے پر پہنچ گیا۔

    اس کے بعد یکایک ڈالر کی قیمت 2 روپے تک بڑھ گئی۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 سے 205 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

    اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کمی آئی اور ڈالر 198 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 31 مئی 2022 منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 303 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 38 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دن بھر میں مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 178 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 159 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    منگل کے روز مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 339 جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 18 رہی۔

    دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا اور 199 روپے 21 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 198 روپے 71 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے سستا ہونے کے بعد 198 روپے 46 پیسے پر اور اوپن مارکیٹ میں 199 روپے 06 پیسے پر بند ہوا۔

  • ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

    ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

    کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہوگیا۔

    30 مئی 2022 کے روز 95 پیسے کمی کے بعد ڈالر 198 روپے 81 پیسے پر ٹریڈنگ کرنے لگا۔

    دن کے وسط تک ڈالر 198 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈار 198 روپے سے 202 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 06 پیسے پر اور اوپن مارکیٹ میں 199 روپے 76 پیسے پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر 200 روپے کی حد تجاوز کر گیا تھا، یہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح تھی۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 19.45 روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کمی

    ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کمی

    کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں کچھ کمی آئی اور ڈالر 199 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 61 پیسے سستا ہوگیا۔

    3 روپے کمی کے بعد ڈالر 198 روپے 40 پیسے پر ٹریڈنگ کرنے لگا۔

    دن کے وسط تک ڈالر 199 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 199 روپے سے 203 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 76 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 202 روپے 01 پیسے پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے ڈالر 200 روپے کی حد تجاوز کر گیا تھا، یہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح تھی۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 19.45 روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

  • ڈالر 200 روپے سے تجاوز کرگیا

    ڈالر 200 روپے سے تجاوز کرگیا

    کراچی: ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث امریکی ڈالر کی قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی، یہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202 روپے سے 206 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 19.45 روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: صرف 20 منٹ میں مارکیٹ 1 ہزار پوائنٹس گر گئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: صرف 20 منٹ میں مارکیٹ 1 ہزار پوائنٹس گر گئی

    کراچی: امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی جاری ہے، اسٹاک مارکیٹ 367 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کھلی اور صرف 20 منٹ میں 1 ہزار 111 پوائنٹس گر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 16 مئی 2022 سوموار کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 367 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 118 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس سے نیچے گر گیا، 1 ہزار 111 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 42 ہزار 375 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی نئی بلندی پر پہنچ گئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 192 روپے 38 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 195 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ یکم اپریل سے اب تک ڈالر 10 روپے 7 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، شہباز حکومت کی ایک ماہ کی حکومت کے دوران مارکیٹ سے تقریباً 4 ارب ڈالرز نکل گئے ہیں۔

    ایک ماہ میں اسٹاک مارکیٹ تقریباً 4 ہزار پوائنٹس گر گئی، شہباز حکومت آئی تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 46 ہزار 407 پوائنٹس پر تھی، ایک ماہ میں اسٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار رہ کر 3 ہزار 596 پوائنٹس گر گئی۔