Tag: Dollar

  • ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے اضافہ، 192 پر پہنچ گیا

    ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے اضافہ، 192 پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بے تحاشہ اضافہ جاری ہے، صرف رواں ہفتے ڈالر کی قیمت میں 5 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 12 پیسے مہنگا ہو کر 192 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    اس دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 194 روپے پر فروخت ہونے لگا۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 76 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 192 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سے ڈالر کی قیمت قابو میں نہیں آرہی۔

    رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 186 روپے سے 192 روپے پر جا پہنچی ہے۔

  • ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، اسٹاک مارکیٹ مزید گر گئی

    ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، اسٹاک مارکیٹ مزید گر گئی

    کراچی: عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سے کاروبار مندی کا شکار ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر 188 روپے 89 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

    بعد ازاں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا، 1 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 189 روپے 84 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط سے قبل ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 190 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے بھی زیادہ فروخت ہونے لگا۔

    اسٹاک مارکیٹ مزید گر گئی

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 225 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 445 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    اس کے بعد پوائنٹس میں مزید کمی آئی اور انڈیکس 43 ہزار 79 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط سے قبل ہی انڈیکس 608 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا اور 42 ہزار 896 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

  • تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز: ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    کراچی: عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلا کاروباری روز معاشی لحاظ سے برا ثابت ہوا، ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی دیکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ڈالر قابو سے باہر ہوتا دکھائی دیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 186 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 94 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 186 روپے 63 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 187 روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔

    دوسری جانب عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 131 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک 100 انڈیکس میں کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 217 ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 31 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 408 پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ادھر ماہرین معیشت نے عید تعطیلات کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • سیاسی ہلچل نے ڈالر کی اڑان مزید تیز کردی

    سیاسی ہلچل نے ڈالر کی اڑان مزید تیز کردی

    ملک میں جاری سیاسی ہلچل نے ڈالر کی اڑان اور روپے کی بے قدری کو بڑھا دیا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جمعرات کے دن انٹر بینک میں ڈالر ایک روز میں ریکارڈ ایک روپے 17 پیسے مہنگا ہوگیا اور 187 روپے 30 پیسے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 188 روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی افراتفری کے باعث گزشتہ 2 ہفتے سے پاکستانی روپے کی قدر میں بڑی کمی ہوچکی ہے۔

    ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں تقریبا 3 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 83 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز

    ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 184 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، دن کے وسط میں ڈالر کی قیمت 92 پیسے اضافے کے بعد 185 روپے 1 پیسے پر پہنچ گئی۔

    دن کے اختتام پر ڈالر کی مجموعی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 185 روپے 23 پیسے پر بند ہوئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

  • ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 184 اور 185 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعے کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے مہنگا ہو کر 184 روپے 2 پیسے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 185 روپے سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    بدھ کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر، قدر میں 5 پیسے کمی کے بعد 182 روپے 28 پیسے پر ٹریڈ ہوا تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈالر 39 پیسے مہنگا ہو کر 182 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

  • امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم،  پہلی بار انٹر بینک  میں 180 روپے سے  تجاوز کر گیا

    امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار انٹر بینک میں 180 روپے سے تجاوز کر گیا

    اسلام آباد : اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور تاریخ میں پہلی بار 180 روپے سے تجاوز کر گیا۔ ‏ ‏

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار رہا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 67 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 180 روپے دس پیسے تک جا پہنچا۔

    اوپن مارکیٹ بھی انٹر بینک مارکیٹ کو فالو کرتی رہی، جہاں ڈالر 181 روپے سے اوپر فروخت ہوا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    گزشتہ چار دنوں میں روپے کی قدر ایک روپیہ چھیاسٹھ پیسے گر چکی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ادائیگیوں کےپریشر کی وجہ سے یو ایس ڈالر دباو کا شکار رہے گا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالرمزید تگڑا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالرمزید تگڑا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 476 پوائنٹس بڑھ گئے، ڈالر کی قیمت میں 36 پییسے کا اضافہ ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 476 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    پیر کے روز مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 44 ہزار 461پوائنٹس پر بند ہوئی۔

    مارکیٹ میں کاروبار 1.8 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے سے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہوگیا۔

     

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوا۔

    ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر 177.11 روپے سے بڑھ کر 177.47 روپے پر پہنچ گیا۔

  • ڈالر کو ایک بار پھر پرلگ گئے، مہنگا ہوگیا

    ڈالر کو ایک بار پھر پرلگ گئے، مہنگا ہوگیا

    امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں‌اور انٹر بینک میں ایک ہی دن میں ڈالر 48 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

    انٹربینک میں ایک دن میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اڑتالیس پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 176.23 ہوگئی ہے۔

     

    گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر کی قیمت میں گیارہ پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن نے پاکستان کو پاکستان کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     مزید پڑھیں: پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کون دے رہا ہے؟

    اس حوالے سے آئی ٹی ایف سی اور وزارت اقتصادی امور کے وفد نے جدہ میں ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سالانہ پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کرے گا یہ فنڈز اقتصادی ترقی کے مقاصد کے تحت توانائی اور زراعت کے شعبوں پر خرچ ہوں گے۔

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ

    ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 176 روپے 49 پیسے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 176 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 178 روپے 80 پیسے میں جاری تھی۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا گیا، کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 25 پیسے اضافے کے بعد 176 روپے 49 پیسے پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر 176 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا۔