Tag: Dollor

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سائے

    ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سائے

    کراچی: آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کا اثر ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں دیکھاجارہا ہے مگر اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی مندی نے معاشی ماہرین کو پریشان کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر23پیسےسستا ہوکر 185.40روپےپرٹریڈکررہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186روپے50 پیسےمیں فروخت ہورہاہے۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل نہ چھٹ سکے آج بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو اکیاسی پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس پینتالیس ہزار چھ سو سینتیس پوائنٹس پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

    گذشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 186روپے سے نیچے آئے تھے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریٹ 187روپے سے کم قیمت پر لین دین کیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعطل کا شکار بیل آؤٹ پروگرام کی بحالی کی خبروں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک ہفتے سے جاری ڈالر کی پرواز پیر کو دوبارہ رک گئی تھی۔

  • سونا مزید مہنگا ہو گیا

    سونا مزید مہنگا ہو گیا

    کراچی: ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے، جب کہ ڈالر بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 998 روپے ہوگئی، جب کہ ایک گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 231 روپے اور ایک ملی گرام سونا 11 روپے 23 پیسے کا ہو گیا۔

    متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 394 درہم ہو گئی، جب کہ ایک گرام سونے کی قیمت 239 درہم اور ایک ملی گرام سونا 23 فلس کا ہو گیا۔

    ادھر انٹر بینک میں ڈالر بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر آج 178 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔