Tag: Dolphin Force

  • ڈولفن فورس کراچی میں بھی بنانا چاہتے ہیں لیکن وسائل نہیں: آئی جی سندھ

    ڈولفن فورس کراچی میں بھی بنانا چاہتے ہیں لیکن وسائل نہیں: آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ نے کراچی میں ڈولفن فورس بنانے اور نادرن بائی پاس کے ایک اہم حصے پر باڑ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ڈولفن فورس کے سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’لاہور طرز کی ڈولفن فورس کراچی میں بھی بنانا چاہتے ہیں لیکن فی الحال ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ایک کیمٹی بنائی گئی ہے جو لاہور طرز کی موٹر سائیکل فورس بنانے کے حوالے سے تجاویز دے گی، کراچی میں کام کرنے والی شاہین فورس کو بھی مزید وسائل دے کر بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    آئی جی سندھ مزید کہا کہ ہم نادرن بائی پاس پر37 عشاریہ 4 کلومیٹر کے راستے کو باڑ لگا کر ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں، نادرن بائی پاس پر 11 مقامات پر کچے پکے راستے موجود ہیں۔ انھوں نے کہا نادرن بائی پاس کے تمام داخلی خارجی راستوں پر سرویلنس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے، اور ذیلی راستوں پر بھی اسمارٹ کیمرے لگیں گے۔

    غلام نبی میمن نے بتایا کہ گلشن معمار میں سی ٹی ڈی افسر اور دیگر افراد کی چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر تحیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، جس میں ایک ڈی آئی جی اور 2 ایس پیز بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں چند برے لوگوں کے ایک برے کام کی وجہ سے ساری سی ٹی ڈی کو برا نہیں کہہ سکتے۔

  • ڈولفن فورس اب سائیکلوں پر بھی گشت کرتی نظر آئے گی

    ڈولفن فورس اب سائیکلوں پر بھی گشت کرتی نظر آئے گی

    لاہور: ڈولفن فورس اب سائیکلوں پر بھی گشت کرتی نظر آئے گی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کی سائیکل پٹرولنگ اہم عمارتوں کے اردگرد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈولفن فورس کے جوان اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے اب سڑکوں پر ہیوی بائیکس کے ساتھ ساتھ سائیکلوں پر بھی گشت کریں گے۔

    اعلیٰ افسران نے اس منصوبے کی کامیابی کا جائزہ لینے کے لیے بطور پائلٹ پراجیکٹ 25 سائکلیں منگوالی ہیں، پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد منصوبہ باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔

    ڈولفن پولیس کے جوان ان سائیکلوں پر تنگ گلیوں، بازاروں، مارکیٹس اور رش والے مقامات پر گشت کریں گے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں اہلکاروں کی تربیت بھی کی جا رہی ہے، اور وہ جلد شہر کی سڑکوں پر سائیکلوں پر گشت کرتے نظر آئیں گے۔

  • لاہور : گلبرگ سے جعلی اسسٹنٹ کمشنر ساتھی سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار

    لاہور : گلبرگ سے جعلی اسسٹنٹ کمشنر ساتھی سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار

    لاہور : خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والا جعلی اسسٹنٹ کمشنر پکڑا گیا، ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں نے ملزمان کو گلبرگ پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور ڈولفن اسکواڈ کی ٹیم نے ایک سیاہ شیشوں والی مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سواروں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    ڈولفن اسکواڈ کی ٹیم نے کار کا تعاقب کرکے ملزمان کی گاڑی کو حسین چوک پر روک لیا تو ملزمان میں سے ایک شخص نے ڈولفن ٹیم کو اپنا تعارف اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر کرایا۔

    دوران گفتگو تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ڈولفن اہلکاروں نے سختی سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ ملزمان فراڈ کر رہے ہیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان ملزمان وجاہت اور احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ڈولفن فورس نے ملزمان وجاہت اور احمد کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • ڈولفن فورس کے جوان نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    ڈولفن فورس کے جوان نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    کہا جاتا ہے کہ پولیس والوں کےسینے میں دل نہیں ہوتا لیکن لاہورکی ڈولفن فورس کے ایک جوان نے یہ بات غلط ثابت کردی ہے، ایک غریب بچے کی مدد کی تو اس معصوم کی خوشی دیکھنے والی تھی۔

  • ڈولفن فورس سے ڈاکوؤں کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

    ڈولفن فورس سے ڈاکوؤں کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

    لاہور : ڈولفن فورس اور مشکوک افراد کے درمیان مبینہ فائرنگ کی زد میں آکر  چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، اہلکار مشکوک گاڑی کا تعاقب کررہے تھے، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے ایک مشکوک کار کا تعاقب کیا، اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار گرے رنگ کی گاڑی کا تعاقب کر رہے ہیں۔

    موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے اہلکار نے گاڑی پر فائر کیے، اسی دوران ایک گولی سڑک کنارے پانی بھرنے والے 14سالہ سلیم نامی لڑکے کو جا لگی اور وہ نیچے گر گیا۔

    ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے خلاف تو کوئی کارروائی نہ ہوئی البتہ پولیس نے کار سوار پانچ ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    مقتول سلیم کے والد امیرعلی نے بادامی باغ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ملزمان کو نامزد کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہور، ڈولفن اسکواڈ نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

    اس حوالے سے ایس پی ڈولفن ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان کرائے کی گاڑی میں واردات کیلئے لاہور آئے تھے جنہوں نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کردی اور ملزمان شیخو پورہ، چینوٹ اور لاہور میں متعدد مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی گاڑی پرلاتوں کی بارش

    لاہور: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی گاڑی پرلاتوں کی بارش

    لاہور: ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کے نہ نکلنے پر گاڑی کے اوپر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، اعلی حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر اہلکار کو معطل کردیا، اے آر وائی کو واقعے کی فوٹیج مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے اپنا غصہ گاڑیوں پر نکالنا شروع کردیا، ٹریفک وارڈن کنگ فو ماسٹر بن گیا، لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر پولیس نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نہیں رکا۔

    بعد ازاں گاڑی کا تعاقب کیا گیا اور یتیم خانہ چوک پر ٹریفک پولیس اورڈولفن فورس کے اہلکاروں نے گاڑی کو روک لیا، اہلکاروں نے ڈرائیور کو گاڑی سے اترنے کو کہا لیکن وہ گاڑی سے اترنے کو تیار نہیں تھا، جس پر اہلکاروں نے غصے میں آکر گاڑی پر لاتیں اور گھونسے مارے۔

    وردی میں ملبوس وارڈن نےگاڑی پرفلائنگ ککس ماریں، پولیس کے مطابق مظہر نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی نان کسٹم پیڈ ہے، بعد ازاں گاڑی کسٹم حکام کےحوالے کردی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوارافراد نےفائرنگ بھی کی۔

    لاتیں مارنے والا ٹریفک وارڈن معطل

    لاہور ٹریفک پولیس حکام نے اے آر وائی نیوزکی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شہری کی گاڑی کو لاتیں مارنے والےٹریفک وارڈن حیدرکو معطل کردیا۔

    اس حوالے سے سی ٹی او رائےاعجاز کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو شہریوں سے ایسا سلوک کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ گاڑی سوار فرار ہورہا تھا لہٰذا اسے روکنا ضروری تھا لیکن پولیس اہلکار کے ایسے رویے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔ یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز نےٹریفک وارڈن کے رویے کی فوٹیج بریک کی تھی۔


    مزید پڑھیں : لاہور: ٹریفک وارڈنز کا بزرگ شہری پر تشدد


     واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہریوں کے ساتھ نازیبا رویے کی کبریں منظر عام پر آچکی ہیں، جس میں صرف کاغذٓت دیر سے دکھانے پر وارڈن نے ایک بزرگ شہری اور اس کے بیٹے کو تشددد کا نشانہ بنایا تھا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں بھی ٹریفک وارڈن کے تشدد سے ایک ٹرک ڈرائیور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔


    مزید پڑھیں : فیصل آباد : ٹریفک وارڈن کے تشدد سے ڈرائیور جاں بحق


  • لاہورمیں ڈولفن فورس سے مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی

    لاہورمیں ڈولفن فورس سے مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی

    لاہور: ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کر اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے روز لاہور کے علاقے شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دونوں ڈاکو شادباغ کے علاقہ میں ملک ندیم نامی شہری کو لوٹ رہے تھے کہ ڈولفن پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے انہیں روکنا چاہا تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش میو اسپتال مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ جبکہ زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکؤوں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔