Tag: domestic

  • وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، کرکٹ کے امور پر اہم گفتگو

    وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، کرکٹ کے امور پر اہم گفتگو

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی۔

    اس کے علاوہ ملک میں کرکٹ کی بہتری ، لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ کے معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اپنی مصروفیات کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں اور کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

     

  • سعودی عرب میں انڈونیشی گھریلو ملازمہ کو انصاف مل گیا

    سعودی عرب میں انڈونیشی گھریلو ملازمہ کو انصاف مل گیا

    ریاض :سعودی عرب کی وزارت لیبر نے مشرقی الخبر گورنری کے مقامی شہری کو انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو ملازمہ کو ایک لاکھ 38 ہزار ریال کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلوملازمہ 15 سال 6 ماہ سے سعودی شہری کے گھر پرملازمت کر رہی تھی،اس پورے عرصے میں وہ چھٹیاں گذارنے اپنے وطن واپس نہیں جا سکی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ اس کے مالک نے اسے اس کی اجرت بھی نہیں دی حتیٰ کہ طویل عرصے تک اس کا اپنے اہل خانہ سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا،اس نے اپنے حقوق کے لیے وزارت لیبرکو درخواست دی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوری انصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت گھر پر ملازم رکھنے والے شخص کو طلب کیا۔ اس موقع پر برادر ملک انڈونیشیا کا سفارتی عملہ بھی موجود تھا، ان کی موجودگی میں حکومت نےملازمہ کو ایک لاکھ اڑتیس ہزار ریال کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دینے کے ساتھ اس کے وطن واپسی کے سفر کا انتظام کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    سعودی عرب کی قومی لیبر کمیٹی کے رکن ناصر الدوسری نے بتایا کہ حکومت نے انڈونیشی خادمہ اور اس کے کفیل کےدرمیان صلح کا معاہدہ کرایا اور مالک کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طورپر خادمہ کو ایک لاکھ اڑتیس ہزار ریال کی رقم ادا کرے۔

    حکومت کے حکم پراس شخص نے چیک کی شکل میں انڈونیشی ملازمہ کو رقم ادا کردی ہے۔ اس کی وطن واپسی میں تاخیر پرہونے والے تمام اضافی اخراجات اور جرمانے کی رقم بھی سعودی شہری ادا کرے گا۔

  • عمران نذیر کی چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

    عمران نذیر کی چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اوپنر عمران نذیر نے چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل میں جوڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔

    کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ شائقین کی دعاؤں سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، اب ایکشن میں نظر آؤں گا اور ڈومیسٹک میں دوبارہ پرفارم کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ دوبارہ کرکٹ کھیلوں اور میری یہ دعا قبول ہوگئی، پی ایس ایل کے لیے پیشکش ہوئی تو ضرور کھیلوں گا۔

    اپنے کیریئر کی میعاد کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اپنی فٹنس کا معیار دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیماری کے علاج کے لیے مدد کرنے پر پی سی بی اور شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کا شکرگزار ہوں، انہوں نے میرا ساتھ دیا جس کے باعث میں اب مکمل صحت یاب ہوں۔

    خیال رہے کہ عمران نذیر ساڑھے چار سال قبل جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر کھیل سے دور ہوگئے تھے، انہوں نے آٹھ ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اور بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔

  • پی ٹی آئی نے سنہ 2006 میں ویمن پروٹیکشن بل کے خلاف ووٹ دیا، بختاور بھٹو

    پی ٹی آئی نے سنہ 2006 میں ویمن پروٹیکشن بل کے خلاف ووٹ دیا، بختاور بھٹو

    لاڑکانہ : بختاور بھٹو نے ٹویٹ پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سنہ 2016 میں ڈومیسٹک وائلنس کے خلاف بل دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2006 میں پی ٹی آئی نے ویمن پروٹیکشن بل کے خلاف ووٹ دیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف زرداری کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سنہ 2016 میں بھی ڈومیسٹک وائلنس کے خلاف بل کی مخالفت کی تھی۔

    سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے لاڑکانہ کے گورنمنٹ بوائز اسکول ایل بی او ڈی کالونی میں اپنا ووٹ صبح 9 بجے کاسٹ کیا تھا۔


    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔