Tag: domestic cricket

  • قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، محسن نقوی نے پلان کی منظوری دے دی

    قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، محسن نقوی نے پلان کی منظوری دے دی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے پلان کی اصولی منظوری دے دی، انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی نے کہا کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پروموٹ کیا جائے گا، اور کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی نے اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی ہدایت کی، انھوں نے کہا بہترین کوچز نئے ٹیلنٹ کی ٹریننگ کر کے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے، اور کارکردگی، فٹنس، میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ کے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، میرٹ، کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا گیا، کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے سفارشات اور تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

  • وزیر اعظم نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی

    وزیر اعظم نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے نئے ماڈل کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ڈومیسٹک کرکٹ کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور سی ای او سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن خرم نیازی نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ بالخصوص اسکول کرکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی اور اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے نئے ماڈل کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے، ملک بھر میں اسٹریٹجک طریقے سے فریم ورک کو منتقل کیا جائے۔

    انہوں نے وسطی پنجاب میں اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ میں حقیقی کرکٹ کے ٹیلنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں: احسان مانی

    ڈومیسٹک کرکٹ کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں: احسان مانی

    لاہور: پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک کتاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون الرشید ، سابق کپتان عامر سہیل ،چیف آپریٹنگ آ فیسر سبحان احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ آ ج کل پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ مشکل صورت حال کا شکار ہے، کوشش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو دوبارہ پوری آب وتاب سے بحال کریں.

    انھوں‌ نے کہا کہ پاکستان کے 90 کی دہائی میں اور96 کے ورلڈکپ سے پہلے بھارتی بورڈ کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے.

    مزید پڑھیں: آئی سی سی فوجی ٹوپیاں پہننے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے، احسان مانی

    خیال رہے کہ گزشتہ دونوں احسان مانی نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا تھا کہ ترجیحات میں خواتین کی کرکٹ بھی شامل ہے، کبھی خواتین کی کرکٹ کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ کوشش ہوگی کہ سری لنکا سے پوری سیریز پاکستان میں ہو۔

    تقریب میں انھوں‌ نے صاحب کتاب طاہر میمن کی پاکستان کرکٹ کی خدمات کا بھی تذکرہ کیا اور انھیں قابل تعریف ٹھہرایا.

  • محمد آصف اور سلمان بٹ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی

    محمد آصف اور سلمان بٹ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی

    حیدرآباد : سلمان بٹ اور محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں دھماکہ خیز واپسی ہوگئی، سلمان بٹ نے واپڈا کی طرف سے فاٹا کے خلاف سنچری بناڈالی۔ جبکہ محمد آصف نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

    تفصیلات کے مطابق سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف نے ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کرلیا ہے۔ حیدرآباد میں جاری قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں سلمان بٹ اور محمد آصف واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    پانچ سالہ پابندی کے بعد سلمان بٹ نے فاٹاکےخلاف اپنے پہلے ہی میچ میں بلے بازی کے جوہر دکھاتے ہوئے سنچری اسکورکی۔

    اے آر وائی نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کاپہلامیچ کھیل کرخوشی محسوس کررہاہوں۔ جوغلطی کی اس کی پانچ سال تک سزا بھگتی۔ پابندی کاعرصہ بہت مشکل سے گزارا۔

    انہوں نے کہا کہ سوئنگ بالر ہوں اس لئےجلد ردھم میں آجاؤں گا، ڈومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی سےسلیکڑکی توجہ حاصل کرنےکی کوشش کروں گا۔

    واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے پر آئی سی سی نے سلمان بٹ اور محمد آصف پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

  • سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک سیزن کی اجازت مل گئی

    سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک سیزن کی اجازت مل گئی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے بحالی پروگرام مکمل کرنے پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ ۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کا پروانہ مل گیا، سابق ٹیسٹ ٹیم کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف آئندہ سال کے آغاز میں ایک روزہ ڈومیسٹک سیزن کیلئے دستیاب ہونگے۔

    دونوں کھلاڑیوں نے سزا مکمل ہونے کے بعد واپڈا کا ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سزا یافتہ کرکٹرز نے بڑی تیزی کیساتھ پی سی بی بحالی پروگرام کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی آپ بیتی پر لیکچرز مکمل کرلئے ہیں۔

    محمد عامر پہلے ہی ڈومیسٹک کیساتھ اب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی جلوگر ہیں۔ عمدہ کارکردگی نے سیلکٹرز اور مینجمنٹ کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

    تینوں کرکٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی کو یقینی بنانا اب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوگی یا نہیں ؟

  • محمد عامرفی الحال ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھائیں گے

    محمد عامرفی الحال ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھائیں گے

    لاہور: فاسٹ باؤلرمحمد عامر کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی بھرپورتوجہ ڈومیسٹک کرکٹ پرہے جس سے انہیں عالمی کرکٹ میں واپسی میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محمد عامرنے ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کو توجہ دے رہے ہیں اورفی الحال عالمی کرکٹ کھیلنے کے لئے نہیں سوچ رہے ہیں باقی سلیکٹرزپرمنحصرہے۔

    انہوں نے پابندی کے بعد اپنے پہلے میچ کےبارے میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں چار روزہ میچز میں کسی بھی کھلاڑی کو اپنی فٹنس اور قوت کے بارے میں جاننے کا صحیح موقع ملتا ہے۔

    محمد عامر کے اورپر آئی سی سی کی جانب سے لگائی پابندی 1 ستمبر 2015 کو ختم ہوچکی ہے جبکی پی سی بی نے انہوں جنوری میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔

    محمد عامرحال ہی میں قائد اعظم کوالیفائنگ میچز میں حصہ لے چکے ہیں اوراس میں انہوں نے 7 وکٹیں لی ہیں۔

  • فاسٹ بولرمحمد عامرکی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی متوقع

    فاسٹ بولرمحمد عامرکی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی متوقع

    دبئی: آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ کا دو روزہ اجلاس کل سے دبئی میں ہوگا۔ انسداد بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کے بعد پابندی کے شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی متوقع ہے۔

    دبئی میں شروع ہونے والے بورڈ ممبرز کے دو روزہ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات جس میں انسداد بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ اور متنازعہ بولنگ ایکشن جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کی منظوری دے چکی ہے۔ پابندی کے شکار کھلاڑیوں کو اپنی سزا کے خاتمے سے پانچ سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

    جس سے محمد عامر آئندہ سال کے اوائل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرسکیں گے۔ محمد عامر کی پابندی ستمبر دوہزار پندرہ میں ختم ہوگی۔ دوہزار دس میں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف پر فکسنگ کے الزام میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: آٹھ بولرزکا ایکشن مشکوک قرار

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: آٹھ بولرزکا ایکشن مشکوک قرار

    کراچی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں صہیب مقصود سمیت آٹھ بولرز کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آٹھ بولرز کا ایکشن رپورٹ کردیا گیا ہے۔

    لاہور لائنز کے جنید ضیاء، سیالکوٹ اسٹالینز کے نیئر عباس ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید، ملتان ٹائیگر کے صہیب مقصود، کراچی ڈولفنز کے فراز احمد، بہالپور اسٹیگ کے عطاءاللہ، لاہور ایگلز کے عثمان ملک اور جہانزیب کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

    ان آٹھ کھلاڑیوں کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے مجموعی طور پر انتیس بولروں کے بولنگ ایکشن پر امپائروں نے اعتراض کیا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آٹھ مشکوک بولرز کی رپورٹ پی سی بی کو بھیج دی گئی ہے۔