Tag: Domestic debt

  • ملکی قرضہ پچھلی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بڑھا، وزارت خزانہ

    ملکی قرضہ پچھلی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بڑھا، وزارت خزانہ

    اسلام آباد : ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملکی قرض پچھلی حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بڑھا، خسارے پر قابو پانے کیلئے کرنسی کی شرح تبادلہ میں فوری کمی لانا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے گزشتہ15ماہ میں قرضوں کے حجم میں11.61ٹریلین کے اضافے کی تفصیلات جاری کردیں ہیں، وزارت خزانہ نے جولائی2018سے ستمبر2019تک کی تفصیلات جاری کیں۔

    اس حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئےصرف4.11ٹریلین قرضہ لیا،3.54ٹریلین روپے قرضہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بڑھا۔

    ترجمان نے کہا کہ مذکورہ قرض پچھلی حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سےبڑھا، گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں سے بھاری اور ناقابل برداشت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پیدا ہوگیا تھا، خسارے پر قابوپانے کیلئے کرنسی کی شرح تبادلہ میں فوری کمی لانا پڑی،3.13ٹریلین روپے قرض کا اضافہ مستقبل میں قرض نہ لینے کی پالیسی سے ہوا،۔

    ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ مشکل اور غیر متوقع حالات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا تاہم اس فیصلے کا مجموعی قرض پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس قرض تلافی کیلئے لکوئیڈ اثاثہ جات دستیاب ہیں،0.47ٹریلین قرض میں اضافہ اداروں کی ضرورتوں کی وجہ سےہوا۔

    ،0.08ٹریلین قرض کمیوڈٹی آپریشن کی مد میں قرض کی واپسی کیلئے لیا گیا،0.25ٹریلین قرض انویسٹمنٹ بانڈز کی فیس ویلیو فرق کی وجہ سے بڑھا،0.8ٹریلین قرض کا اضافہ نجی شعبے کے غیرملکی قرضوں کے حجم میں ہوا۔