Tag: domestic dispute

  • گھریلو تنازع پر سسرالیوں کا داماد پر تشدد

    گھریلو تنازع پر سسرالیوں کا داماد پر تشدد

    مریدکے: ڈیرہ کمہاراں والا میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے داماد کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے، کے ڈیرہ کمہاراں والا میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے داماد طارق پر تشدد کیا ہے، اس دوران طارق کی بہن بھی زخمی ہوگئی۔

    زخمی بہن نے کہا کہ طارق اپنے بچوں کو چھوڑنے ڈیرے پر گیا تھا، سسر اور 2 سالوں نے میرے بھائی پر تشدد کیا، پستول کے بٹ مارے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو سپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اہل خانہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپتال کے باہر احتجاج کررہی ہے۔

  • گھریلو جھگڑے پر چچا نے کمسن بھتیجی کو 25 فٹ گہرے مین ہول میں پھینک دیا

    گھریلو جھگڑے پر چچا نے کمسن بھتیجی کو 25 فٹ گہرے مین ہول میں پھینک دیا

    ملتان: گھریلو جھگڑے پر چچا نے سفاکیت کی انتہا کردی اپنی 4 سالہ کمسن بھتیجی کو 25 فٹ گہرے مین ہول میں پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے متی تل روڈ پر  چچا نے 4 سالہ بھتیجی کو 25 فٹ گہرے مین ہول میں پھینک دیا جسے گھنٹوں بعد نکال لیا گیا۔

    اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر آپریشن کے بعد 4 سالہ فاطمہ کی لاش نکال لی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم فیصل نے گھریلو جھگڑے کے بعد بچی کو سیوریج لائن میں پھینک دیا اور بعد میں والدین کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی نہ ملی تو خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بچی میں ہول میں گر سکتی ہے جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے آپریشن کے بعد 25 فٹ گہرے مین ہول میں سے بچی کی لاش نکالی۔

    پولیس کے مطابق ملزم چچا کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔