Tag: Domestic economy

  • غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات

    غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات

    اسلام آباد: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 19 نومبر کو 2 ہزار 62 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی عمل میں آئی، واپس جانے والوں میں 591 مرد، 443 خواتین اور 1,028 بچے شامل ہیں، 214 گاڑیوں میں 376 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔

    پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان نے جس فراخ دلی سے افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع مہیا کیے اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

    31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلا یقینی بنایا گیا، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لیے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

    چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخ دلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

    غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

  • ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کردیا، گردشی قرضوں میں کمی آئی، فردوس عاشق اعوان

    ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کردیا، گردشی قرضوں میں کمی آئی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت اب بہتر سمت میں جارہی ہے، حکومت نے دیوالیہ معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کیا، گردشی قرضوں میں30فیصدکمی آئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں پھل دار درخت لگائے جائیں گے، پھل دار درختوں کی کاشت بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا۔

    سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کیلئےمزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی، پہاڑی علاقوں میں شمسی توانائی کےمنصوبے لگائےجائیں گے، گیس اور بجلی کی چوری روکنے کیلئے ای میٹرنگ کی طرف جارہے ہیں، ای میٹرنگ سےگیس اوربجلی کی چوری روکنےمیں مددملےگی۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا کو عوامی فلاح وبہبود کیلئے کام کی ہدایت کی تھی، وزیراعظم سٹیزن پورٹل اور شکایت سیل ایک دوسرے سے ڈیٹا شیئر کرینگے، وزیراعظم ہدایت کرچکے ہیں کہ قابل اعتماد تجاویز پیش کی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اب بہتر سمت میں جارہی ہے، حکومت نے دیوالیہ معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کیا، وزارت توانائی نے120ارب روپےکی بچت کی، گردشی قرضوں میں30فیصدکمی آئی ہے، مہنگائی اور بےروزگاری حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

    صنعتیں بڑھنے سے ہی بےروزگاری میں کمی آئے گی، سی پیک خطے کیلئےگیم چینجر ہے، وزیراعظم نے بیرونی سرمائے میں اضافے کیلئے ون ونڈو آپریشن کی ہدایت کی، پچھلاسال استحکام اور یہ سال تعمیر پاکستان کا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ترکی کے ساتھ اکنامک فریم ورک بنایا ہے، اس فریم ورک کےتحت 9ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے، دونوں ملکوں کےدرمیان مشترکہ منصوبے بھی کرنے کی تجویزدی گئی۔

    کم آمدنی والے افراد کیلئے5ارب روپے کی منظوری دی گئی، گھریلو تشدد سے تحفظ کیلئے کابینہ نے بل کی منظوری دی ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا جائے گا، پاکستان کا بزنس فری ماحول بنائیں گے تاکہ سرمایہ کار آئیں۔

  • حکومت کی اوّلین ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، اسپیکر اسد قیصر

    حکومت کی اوّلین ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، اسپیکر اسد قیصر

    لندن : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت دہشت گری کی وجہ سے تباہ ہوئی، سب سے اہم مسئلہ معاشی بحران سے نکلنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی صورتحال آپ سب کے سامنے ہے، بجٹ میں خسارہ 30ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گری کی پے در پے کارروائیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، حکومت اپنے اہداف سامنے رکھ کر کام کر رہی ہے، سب سے اہم مسئلہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، درآمدات اوربرآمدات میں توازن حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ برطانیہ کی ترقی میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے تحریک انصاف کو بھی بہت زیادہ سپورٹ کیا۔

    مزید پڑھیں: احتساب قانون کے مطابق سب کا ہونا چاہیے، عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے، اسد قیصر

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یورپ اور چین میں رابطے کا کردار ادا کرسکتا ہے، مدینے کی ریاست کی بنیاد انصاف ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کام کرتے ہیں۔

  • زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، بھرپور توجہ دی جائے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

    زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، بھرپور توجہ دی جائے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

    اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اسے بھرپور توجہ دی جائے اور کاشت کاروں کی کاروباری لاگت بڑھنے نہ دی جائے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو جدید طریقوں کی طرف راغب کیا جائے تاکہ ملکی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ بڑھایا جا سکے، ماضی میں شعبہ زراعت کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ملکی معیشت کا سب سے بڑا شعبہ نہیں رہا تاہم یہ اب بھی سب سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔

    ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ ملکی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ اٹھارہ فیصد، روزگار کی فراہمی میں بیالیس فیصد اور برامدات میں پچھتر فیصد ہے، زراعت کو ترقی دئیے بغیر دیہی آبادی کی حالت زار کو بہتر بنانا اورمعاشی ترقی کا حصول ناممکن ہے۔

    اس شعبہ کی گرتی ہوئی شرح نمو حکومتوں کی عدم دلچسپی کا ثبوت ہے ، جس نے امیر اور غریب کے مابین فرق بڑھ رہا ہے، منفی پالیسیوں اور دیگرحالات کی وجہ سے کاشتکار کم قیمت فصلیں اگانے پر مجبو رہیں جبکہ ماضی میں کاشتکاروں کیلئے اعلان کردہ پیکیجز سے بھی دیہی آبادی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان زراعت میں زبردست ترقی کرنے والے ممالک چین اور برازیل کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

  • سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے ساتھ سابق دور میں کھیلا گیا گھناؤنا کھیل ناقابل معافی ہے، قوم کو وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان صاحب ملک کو موجودہ مسائل سے باہر نکالیں گے۔

    واضح رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا ہر اقدام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہوگا، وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے سے تبدیلی نظر آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کی بہتری کے اقدامات کریں گے، ایسی پالیسیاں بنائیں گے جن کے بہتر ثمرات سے عوام استفادہ کرسکیں۔

  • ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں، نعیم الحق

    ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں، نعیم الحق

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے، جس کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، عمران خان کی خواہش ہے حکومت میں آکرعوامی مسائل حل کریں، حکومت میں آکر عوامی مسائل کےحل کیلئےانقلابی اقدامات کرینگے۔

    نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت شدید بحران کاشکار ہے، ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے اسدعمر مشاورت کررہے ہیں، عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ قومی وسائل ان پر ہی خرچ ہوں گے، اسد عمر نےابھی سےمعیشت کی بہتری کیلئےتیاریاں شروع کردی ہیں،5سال میں ایک کروڑنوکریوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔حکومت فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھائے گی کہ جس سے مسائل میں کمی واقع ہو۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تیاری موجودہ حکومت کرے گی، حلف برداری میں غیرملکی سربراہان کی شرکت پرابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، تاہم سارک ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

    نواز شریف نے اپنی تقریب حلف برداری میں کسی کو نہیں بلایاتھا، عمران خان جلد وفاقی،صوبائی وزرا کےحوالے سےآگاہ کرینگے، بیرون ملک سے پاکستانی سرمایہ کاری کیلئے آرہےہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔