Tag: Domestic Flight

  • باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 59 دن بعد علاقائی پروازوں کا آپریشن شروع

    باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 59 دن بعد علاقائی پروازوں کا آپریشن شروع

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 59 دن بعد علاقائی پروازوں کا آپریشن شروع ہوگیا، کراچی سے 116 مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچ گئے۔

    کرونا وائرس اور اس کے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پروازوں کی بندش کے 59 دن بعد پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر علاقائی پروازوں کا آپریشن بحال ہوگیا۔

    قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 8350 کے ذریعے 116 مسافر کراچی سے پشاور پہنچ گئے، پشاور ایئرپورٹ پر ڈومیسٹک آمد کے لاؤنج میں کراچی سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے مسافروں کو مکمل سینی ٹائز اور اسپرے کیا اور ان کے سامان کو بھی ڈس انفیکٹ کیا گیا، سی اے اے کی جانب سے باقاعدہ سینی ٹائز کیے جانے کے بعد مسافروں کو عمارت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی جانب سے کرونا ایس او پیز کے تحت مسافروں کو ہاتھ لگائے بغیر جدید ترین اسکینرز کے ذریعے سیکیورٹی اسکریننگ کی گئی۔

    بعد ازاں پی آئی اے کی پرواز پی کے 8351، 54 مسافروں کو لے کر پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی۔

  • پی آئی اے کے عملے نے ڈومیسٹک فلائٹ کو انٹرنیشنل اسٹینڈ میں پارک کرادیا

    پی آئی اے کے عملے نے ڈومیسٹک فلائٹ کو انٹرنیشنل اسٹینڈ میں پارک کرادیا

    کراچی : پی ائی آے کے عملے نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور سے آنے والی ڈومیسٹک فلائٹ کو انٹرنیشنل اسٹینڈ میں پارک کرادیا۔

    پرواز پی کے351پشاور سے کراچی پہنچی تھی، پی آئی اے کے جی او سی نے ڈومیسٹک کے بجائے انٹرنیشنل طیارے کو پارک کرادیا، طیارہ پندرہ منٹ تک اسٹینڈ پر کھڑا رہا۔

    اس دوران نہ مسافروں کو اتارنے کیلئے سیڑھی بھیجی گئی اور نہ بسوں کا کوئی انتظام کیا گیا، طیارے کے اے پی یو خراب ہونے کی وجہ سے طیارے میں حبس ہوگیا تھا۔

    ا س موقع پرمسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، طیارے کے کپتان نے عملے کی غفلت اور طیارہ غلط پارک کرانے پر ڈی بریف سی ای او کو روانہ کردی۔

    ایک ہفتے کے دوران اس طرح کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے، پائلٹ کا کہنا تھا کہ سچویشن روم کو بتانے کے باوجود عمل درآمد نہیں ہوا، مسافروں کو پریشانی اٹھانے کی وجہ سے ایئرلائن کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، ذرائع کے مطابق طیارے کو ساڑھے تین گھنٹے کے بعد دمام کیلیے روانہ ہو نا تھا۔