Tag: domestic pilgrims

  • عازمین حج کیلئے مزید چار پیکیجز کا اعلان

    عازمین حج کیلئے مزید چار پیکیجز کا اعلان

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین حج کے لیے ’نسک پورٹل‘ پر مزید چار پیکیجز متعارف کرادیئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داخلی عازمین حج نسک پورٹل کے ذریعے اپنے لیے مطلوبہ پیکج لے سکتے ہیں، مگر اس میں ٹرانسپورٹ پروگرام شامل نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نسک پورٹل پر وزارت حج وعمرہ نے رواں برس اندرون مملکت سے عازمین کے لیے جن 4 پیکجز کا اعلان کیا ہے ان میں وادی منیٰ کی خیمہ بستی میں رہائش کا پیکیج 10 ہزار 366 ریال سے شروع کیا گیا ہے۔

    دوسرا پیکیج اکنامک خیموں کا ہے جس کی قیمت 8092 ریال سے شروع ہوتی ہے، جبکہ تیسرا جمرات ٹاورز کا ہے جس کی قیمت 13150 ریال اور چوتھے پیکیج کی قیمت 12537 ریال ہے یہ کدانہ ٹاورز کا ہے اس میں کیٹرنگ کا آپشن موجود ہے تاہم تمام پیکیجز ٹرانسپورٹ پروگرام کے بغیر ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے 8 فروری سے داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکیج کی بکنگ کا اعلان کیا تھا۔

    وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی جو اس سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مختلف نوعیت کے پیکیجز حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    حج وعمرہ زائرین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

    درخواست گزار پلیٹ فارم پر درست معلومات اپ لوڈ کریں۔ اس کے علاوہ وہ خواتین جو محرم سے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی اس کی وضاحت بیان کرنا ہوگی تاکہ انہیں بغیرمحرم کے پرمٹ جاری کیا جا سکے۔

    واضح رہے داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر بک کیے جاتے ہیں۔

  • سعودی عرب: عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب: عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ 104 ممالک کے لیے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ڈائریکٹ حج پیکیجز کی رجسٹریشن کا آغاز کل بروز اتوار سے ہوجائے گا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے 104 ممالک کے شہریوں کے لیے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست حج پیکجز بک کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    وزارت کے مطابق جو ممالک اس کیٹگری میں شامل ہیں ان سے آنے والے عازمین کو حج پیکیج میں تمام خدمات فراہم کی جاتی ہیں جن میں فلائٹ بکنگ کے علاوہ دیگر تمام سروسز شامل ہیں۔

    براہ راست حج پیکیج کی بکنگ کرانے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق فلائٹ کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا، اس کے علاوہ وہ اپنے اہل خانہ کے لیے بھی پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے مقامی عازمین کے لیے بھی حج 1446 کی رجسٹریشن کھول دی ہے۔

    وزارت حج و عمرہ نے مقامی عازمین بشمول شہریوں اور رہائشیوں کے لیے حج 1446 رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے درخواست گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں۔

    حج آپریشن میں خدمت کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو ترجیح دی جائے گی۔

  • سعودی عرب: داخلی عازمین حج کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

    سعودی عرب: داخلی عازمین حج کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

    وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ پیکیجز متعارف کرادیئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جو حج کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں وہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعہ رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

    وزارت حج وعمرہ کی جانب سے امسال داخلی عازمین حج کے لیے 4 پیکیجز متعارف کرائے ہیں، سب سے سستا پیکیج 4099.75 ریال کا ہے جس میں واٹ شامل ہے۔

    دوسرا واٹ سمیت حج پیکیج 8092.55 ریال کا ہے اور تیسرا پیکیج 10366.10 ریال ہے جس میں عازمین کو جدید خیموں میں رہائش کے ساتھ لکژری سروس مہیا کی جائے گی۔

    چوتھا اور آخری حج پیکیج واٹ سمیت 13265.25 ریال ہے جس جمرات پل کے قریب منی ٹاور میں رہائش کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

    دوسری جانب عراق سے 94 ہزار عمرہ زائرین فروری کے پہلے 9 دنوں میں عرعر سرحدی چیک پوسٹ کے راستے سعودی عرب پہنچ گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی عمرہ زائرین 1800 بسوں کے ذریعے مملکت پہنچے جہاں انہیں تمام خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

    سعودی عرب: دو خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت دیدی گئی

    عراقی عمرہ زائرین کو رضاکاروں کی مدد سے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے سرحدی پوسٹ پر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔