Tag: domestic voilence

  • باپ اوربھائی نے خراب روٹی بنانے پرکمسن لڑکی کوقتل کردیا

    باپ اوربھائی نے خراب روٹی بنانے پرکمسن لڑکی کوقتل کردیا

    لاہور: شاد باغ کے علاقے میں باپ اور بھائی نے کمسن لڑکی کو خراب روٹی بنانے کی پاداش میں قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساتویں جماعت کی طالبہ 12 سالہ انیقہ کی نعش چند روزقبل میواسپتال کے قریب سے برآمد ہوئی تھی۔

    انیقہ کو قینچی اور سلاخوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے سبب وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی
    تھی۔

    پولیس نے قتل کی تفتیش شروع کرکے کمسن مقتولہ کے والد خالد اور بھائی ابوذرکو بھی شامل تفتیش کیا۔

    دونوں ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں اوردورانِ تفتیش انہوں نے بیان دیا کہ خراب روٹی بنانے پر طیش میں آکر انہوں نے انیقہ کو قتل کردیا۔

    اس حوالے سے معروف سماجی رہنما فرزانہ باری نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مرد عورتوں کو اپنی ذاتی ملکیت تصورکرتے ہیں اسی لئے اس نوعیت کے اندوہناک واقعات پیش آتے ہیں، اس معاملے میں اس ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

    ممتاز مذہبی عالم مفتی عمیر نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےواقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسلام اس قسم کی واقعات کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اور ایسے واقعات عدالتی نظام کی کمزوری کے سبب پیش آتے ہیں اگر مجرموں بروقت سزا دے کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے تو ایسے پرتشدد واقعات کی روک تھام عین ممکن ہے۔

  • لاہور:مالک کے تشدد کا شکارکمسن بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئی

    لاہور:مالک کے تشدد کا شکارکمسن بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئی

    لاہور : پوش علاقے ڈیفنس میں مالک مکان کےمبینہ تشدد کا شکار8 سالہ بچی پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردی۔

    پولیس کے مطابق ساہیوال کی رہائشی کوثرنامی بچی ڈیفنس بی کے علاقے میں میاں آفتاب کے گھر میں گزشتہ دو ماہ سے 3500 ماہوارتنخواہ پرملازمت کررہی تھی کہ موقع دیکھ کرگھرسے بھاگ کربس اڈے پر پہنچ گئی۔

    کوثرکا کہنا ہے مالک مکان اسے معمولی معمولی باتوں پر تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس پربچی نے اسے متعدد بار کہا کہ اسے گھر واپس بھجوا دیا جائے لیکن مالک مکان نے س کی درخواست قبول نہیں کی۔

    کوثر کا باپ فوت ہو چکا ہے جبکہ اس کی 2 بہنیں بھی گھروں میں ملازمت کرتی ہیں۔

    گلبرگ پولیس نے کوثر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا ہے اورواقع کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • جرمنی میں بلی کے کاٹنے پرخاتون نے بلی کے مالک کوکاٹ لیا

    جرمنی میں بلی کے کاٹنے پرخاتون نے بلی کے مالک کوکاٹ لیا

    برلن: جرمنی میں ایک خاتون بلی کے کاٹنے پر اس قدربرانگیختہ ہوگئیں کہ انہوں نے بلی کے مالک اور اپنے بوائے فرینڈ کو کئی بار کاٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق 26 سالہ خاتون پر ان کے 39 سالہ دوست کی پالتو بلی نے اتفاقاً حملہ کرکے انہیں کاٹ لیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جب خاتون بلی کو تمیز سکھانے میں ناکام ہوگئیں تو ان کی اور ان کے دوست کی لڑائی شروع ہوگئی جس دوران بلی کے کاٹنے سے متاثرہ خاتون نے بلی کے مالک کو کئی بارکاٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    زخمی شخص نے کئی بار پولیس کو کال کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے اسے ایسا نہیں کرنے دیا یہاں تک کہ وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوا اور پولیس کو کال کی۔

    پولیس نے موقع پرپہن کرزخمی شخص کو اسپتال منتقل کیااور خاتون پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے10 روز تک فلیٹ پرجانے کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔