Tag: dominic raab

  • برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کی وزارت خارجہ آمد ، یادگاری پودا لگایا

    برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کی وزارت خارجہ آمد ، یادگاری پودا لگایا

    اسلام آباد : برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کی وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے استقبال کیا ،دونوں ۔وزرائے خارجہ کے مابین اور وفودکی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب وفدکےہمراہ وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےبرطانوی ہم منصب کاخیرمقدم کیا ، اس موقع پر برطانوی وزیرخارجہ نےوزارت خارجہ کے سبزہ زارمیں یاد گاری پودا بھی لگایا۔

    دونوں وزرائے خارجہ کے مابین اور وفودکی سطح پرمذاکرات ہوں گے ، جس میں دو طرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کےشعبوں میں دو طرفہ تعاون پرگفتگوہوگی اور افغانستان کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دورے کے دوران برطانوی وزیرخارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ رات برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب افغانستان سے غیرملکی انخلا مکمل ہونے کے بعد اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب دورے میں طورخم بارڈر کا دورہ کریں گے، اُن کے ساتھ دیگر برطانوی حکام بھی موجود ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق برطانیہ پاکستان کے ساتھ مل کر افغان مہاجرین کی آبادکاری اور مدد کے لیے کام کرنے کا خواہش مند ہے، وزیرخارجہ اپنے دورے میں اس مسئلے کو زیادہ اہمیت دیں گے۔

    وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال کے بعد بہت سے ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کا دورۂ پاکستان متوقع ہے۔

  • پارلیمنٹ قانون کے مطابق معطل کی ہے، برطانوی وزیر خارجہ

    پارلیمنٹ قانون کے مطابق معطل کی ہے، برطانوی وزیر خارجہ

    لندن/ایڈنبرا : برطانوی وزیر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ معطلی کے خلاف اسکاٹش عدالت کادائر اپیل کی فوری سماعت سے انکار،سماعت 6 ستمبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ ملکی حکومت کا پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ دستور کے مطابق ہے اور اس پر جو ردعمل سامنے آیا ہے، وہ بے بنیاد ہے۔

    دوسری جانب لندن میں ملکی پارلیمنٹ معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف ایک اسکاٹش عدالت میں دائر کردہ اپیل کی فوری سماعت سے انکار کر دیا گیا ہے،ایڈنبرا کی عدالت میں دائر کردہ اس اپیل پر باضابطہ سماعت چھ ستمبر کو ہو گی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار ہیلسنکی میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل کیا، راب نے پارلیمنٹ کی معطلی کو قانون کے مطابق اور مناسب قرار دیا۔ راب کے مطابق ماضی میں بھی ایسی مثالیں ملتی ہیں۔

    دوسری جانب لندن میں ملکی پارلیمنٹ معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف ایک اسکاٹش عدالت میں دائر کردہ اپیل کی فوری سماعت سے انکار کر دیا گیا ہے، ایڈنبرا کی عدالت میں دائر کردہ اس اپیل پر باضابطہ سماعت چھ ستمبر کو ہو گی۔

  • برطانوی وزیر ڈومینک راب بریگزٹ امور کے نئے وزیر مقرر

    برطانوی وزیر ڈومینک راب بریگزٹ امور کے نئے وزیر مقرر

    لندن : بریگزٹ امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے بریگزٹ ڈیل بعد بھی یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر عمل پیرا رہنے کے متنازعے فیصلے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر برائے بریگزٹ امور ڈیوڈ ڈیوس نے دو روز وفاقی کابینہ کے بریگزٹ کے بعد بھی یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی روابط قائم رکھنے کے فیصلے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس برطانوی وزیر اعظم کے بریگزٹ کے معاملے پر نرم مؤقف اختیار کرنے پر کئی مرتبہ مستعفی ہونے کی دھمکیاں دے چکے تھے تاہم اس مرتبہ وہ سچ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کو گذشتہ روز خط ارسال کیا، جس میں تحریر تھا کہ ’میں ملکی وزیر اعظم کے ڈیفنس کیڈٹ کی حیثیت سے امور کی انجام دہی نہیں کرسکتا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ڈیوس کے برطانوی وزیر اعظم کے بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ معاملات کے حوالے فیصلہ کرنے کے محض 48 گھنٹے بعد ہی استعفے نے تھریسا میں کا بطور وزیر اعظم مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    خیال رہے کہ تھریسا مے اور ان کی کابینہ چاہتی ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ کے بعد بھی آزاد تجارتی معاہدوں پر عمل پیرا رہیں۔ لیکن وزیر اعظم کی متنازعہ تجویز پر ڈیوڈ ڈیوس نے مہر ثبت کردی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم نے بریگزٹ امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس کی جانب سے اچانک استعفیٰ دینے کے بعد برطانیہ کے وزیر برائے ہاوسنگ ڈومینک راب کو بریگزٹ امور کا نیا وزیر مقرر کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 44 برس کے ڈومینک راب پیشے سے وکیل ہیں، جنہوں نے سنہ 2010 میں برطانوی سیاست میں قدم رکھا اور ایم پی منتخب ہوئے۔ ڈومینک راب سنہ 2015 سے برطانیہ کی وفاقی کابینہ میں وزیر انصاف اور وزیر ہاوسنگ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں