Tag: Don 3

  • ڈان 3 کی تیاری شروع، کب ریلیز ہوگی؟

    ڈان 3 کی تیاری شروع، کب ریلیز ہوگی؟

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈان تھری بنانے کی تیاری شروع کردی گئی، یہ فلم 1978 میں ریلیز کی گئی امیتابھ بچن کی فلم کا ری میک ہے جس کا دوسرا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ڈان سیریز کی تیسری فلم ڈان 3 کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

    پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے ڈان سیریز کی تیسری فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم اس وقت اسکرپٹ کے مرحلے پر موجود ہے، تاہم فلم سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    ممکنہ طور پر فلم کی ہدایتکاری فرحان اختر کریں گے جبکہ شاہ رخ خان ہی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

    ایک انٹرویو کے دوران رتیش سدھوانی کا کہنا تھا کہ میرے شراکت دار فرحان اختر فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں، جب تک یہ مکمل نہیں ہوجاتا اس سے متعلق آگے کچھ نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اسکرپٹ اختتامی مرحلے میں ہے۔

    واضح رہے کہ فرحان اور رتیش کے ایکسل انٹرٹینمنٹ نے امیتابھ بچن کی فلم ڈان کے حقوق حاصل کیے تھے۔

    ڈان سیریز کی پہلی فلم 1978 کی فلم کا ری میک تھی جو 2006 میں اسی نام سے ریلیز ہوئی جبکہ سیریز کی دوسری فلم ڈان 2 کے نام سے 2011 میں ریلیز ہوئی۔

    دونوں فلموں میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ڈان کے روپ میں نظر آئے۔

  • شاہ رخ خان ڈان کا حصہ نہیں ہوں گے؟

    شاہ رخ خان ڈان کا حصہ نہیں ہوں گے؟

    نئی دہلی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ڈان 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا، انہیں فلم کی کہانی پسند نہیں آئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی فلم ڈان 3 مسترد کردی ہے، انہوں نے اسکرپٹ متاثر کن نہ ہونے کی وجہ سے اب تک فلم سائن نہیں کی۔

    شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے مداح کافی عرصے سے پوچھ رہے ہیں کہ ڈان کا تیسرا حصہ کب بنے گا؟ اب فرحان اختر کی فلم کی کہانی لکھنے کی تصویر سامنے آگئی ہے۔

    مبینہ طور پر شاہ رخ خان فلم کے اسکرپٹ سے مکمل طور پر قائل نہیں ہوئے، اس لیے انہوں نے فی الحال اس کی منظوری نہیں دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ جانتے ہیں ڈان ایک مشہور کردار ہے، جسے وہ مکمل اعتماد کے بعد ہی کرنا چاہیں گے، باکس آفس کی صورتحال بھی بدل چکی ہے، اس لیے وہ فلم سائن کرنے سے پہلے اس کی کہانی کے حوالے سے اطمینان چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فرحان اختر شاہ رخ کا فیڈ بیک لینے کے بعد واپس لوٹ گئے ہیں، اب امید کی جاسکتی ہے کہ اگلی بار جب دونوں کی ملاقات ہوگی تو بالی ووڈ کے بادشاہ فلم بخوشی سائن کرلیں گے۔

  • ڈان 3: پریانکا چوپڑا کی جگہ فرحان اختر انسپکٹر کا کردار نبھائیں گے؟

    ڈان 3: پریانکا چوپڑا کی جگہ فرحان اختر انسپکٹر کا کردار نبھائیں گے؟

    ممبئی: کنگ خان کی سپرہٹ ڈان سیریز کی تیسری فلم میں کیا فرحان اختر پولیس انسپکٹر کا کردار نبھائیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف شاہ رخ خان کی اگلی فلم سے متعلق افواہیں گردش میں ہیں۔ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ سیریز کے ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر نے ڈان 3 کی کہانی مکمل کر لی ہے۔

    ساتھ ہی یہ بازگشت بھی سنائی دی کہ گذشتہ فلم میں انسپکٹر کا کردار نبھانے والی پریانکا چوپڑا اس بار کنگ خان کے مدمقابل نہیں ہوں گی، بلکہ کسی نئی ہیروین کو کاسٹ کیا جائے گا۔ پولیس انسپکٹر کا کردار بھی اس بار خود فرحان اختر نبھائیں گے۔

    [bs-quote quote=” ڈان 3 کا آئیڈیا پروڈکشن ہاﺅس کے ذہن میں ہے، ہم فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، مگر ابھی اس کی کہانی اور کرداروں کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فرحان اختر” author_job=”ہدایت کار، اداکار”][/bs-quote]

    چند ویب سائٹس نے فلم کی ریلیز کی متوقع تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ میگا بجٹ پراجیکٹ 2019 میں عید، دیوالی یا کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگا۔

    البتہ فلم کے ہدایت کار فرحان اختر نے اس نوع کی تمام خبروں کو افواہ قرار دے دیا ہے۔ انھوں نے ایک معروف فلمی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نہ تو میرے ذہن میں کوئی پلاٹ ہے، نہ ہی کہانی ہے۔ البتہ میں نے بھی یہ خبر سنی ہے کہ میں فلم میں پولیس انسپکٹر کر کردار نبھا رہاہوں، تو کیا مجھے ٹریننگ شروع کر دینی چاہیے؟

    ان کا کہنا تھا کہ ڈان 3 کا آئیڈیا پروڈکشن ہاﺅس کے ذہن میں ہے، ہم فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، مگر ابھی اس کی کہانی اور کرداروں کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بہتر ہے، باقی افراد بھی اس نوع کی افواہیں پھیلانا بند کریں۔ انھوں نے فلم کا مشہور ڈائیلاگ بھی کہا کہ ’ڈان3 کے آئیڈیا کو پکڑنا مشکل ہی نہ ممکن ہے۔‘

    یاد رہے کہ ڈان 80 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی امتیابھ بچن کی بلاک بسٹر فلم کا ری میک ہے۔ شاہ رخ خان اور فرحان اختر اس کے دو پارٹ بنا چکے ہیں۔


    کنگ خان کی ’ڈان 3‘ دپیکا اِن پریانکا آؤٹ؟


  • کنگ خان کی ’ڈان 3‘ دپیکا اِن پریانکا آؤٹ؟

    کنگ خان کی ’ڈان 3‘ دپیکا اِن پریانکا آؤٹ؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ڈان 3 کی کاسٹ سے پریانکا چوپڑا باہر ہوگئیں جبکہ ممکنہ طور پر ان کی جگہ کنگ خان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آنند ایل رائے ان دنوں شاہ رخ خان، کترینا کیف اور انوشکا شرما کے ہمراہ بنائی جانے والی فلم زیرو کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

    آنند ایل رائے نے زیرو کی ریلیز کے بعد آئندہ سال فلم ڈان 3 کی شوٹنگ کے آغاز کا عندیہ دے دیا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس بار شاہ رخ کے خان کے ہمراہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا نہیں کریں گی۔

    فلمی پنڈٹ رمیش بالا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ڈان 3 کی آئندہ سال شوٹنگ کے آغاز کا پہلے ہی بتادیا تھا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی اور ابو ظہبی میں ہوگی جبکہ اس بار پریانکا کی جگہ نئی ہیروئن کا انتخاب کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ڈان سیریز کی پہلی دونوں فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھیں، ڈان فلم کے پہلے دونوں پارٹ  میں پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    کمر کی تکلیف نے دیپکا کو انڈسٹری سے باہر کر دیا

    دپیکا پڈوکون اس سے قبل کنگ خان کے ہمراہ فلم اوم شانتی اوم، چنائی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ڈان 3 میں شاہ رخ کے ساتھ نئی حسینہ نظر آئیں گی

    ڈان 3 میں شاہ رخ کے ساتھ نئی حسینہ نظر آئیں گی

    ممبئی : بھارتی فلم ’’ڈان 3 ‘‘کے  میں معروف اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ جنگلی بلی ( پریانکا چوپڑا ) نہیں بلکہ سری لنکن حسینہ جیکولین فرنانڈس ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق فلمساز رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی جانب  پہل کی گئی تھی مگر اداکارہ نے بالی ووڈ میں مصروفیات کی وجہ سے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی تھی ،  فلم سازوں کے ذرائع کے دعویٰ کیا ہےکہ فلم ڈان 3 پریانکا کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی  کیو نکہ فلم کے دو حصوں میں اداکارہ بہت اچھی اداکاری کرچکی ہیں۔

    shahrukh (1)

    بھارتی ویب سائٹ  بالی ووڈ ڈاٹ کام کے مطابق ’’ڈان-3‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ سری لنکن حسینہ جیکولین فرنانڈس  مرکزی کردار دا کریں گی، اس حوالے سے ہدایتکار فرحاں اختر کا ایک متضاد بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے فلم کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی ہے، جبکہ فلم ساز تیش نے کہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائے گی ۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ نئی جوڑی ’’ ڈان-3‘‘ کو کامیابی دلوانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں  تاہم اس حوالے سے فلم سازوں کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، جبکہ فرحان اختر نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

    واضح رہے 1978 میں  ریلیز ہونے والی فلم ’’ ڈان‘‘ میں امیتابھ بچن نے کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد 2006 میں اس کا ری میک بنایا گیا ، جسے فلم بینوں نے بہت سراہا اور فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اب تک اس فلم کے دو پارٹ ریلیرز ہوچکے ہیں اور تیسرے پارٹ کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔