Tag: Donalad Trump

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور پینٹاگون کو خلائی فوج بنانے کا حکم دے دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور پینٹاگون کو خلائی فوج بنانے کا حکم دے دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی فوج بنانے کا حکم دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ چین اور روس ہم سے پہلے خلا میں ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا خلا پر قبضے کے خواب دیکھنے لگا، جس کیلئے روس اور چین سے پہلے چاند اور مریخ پر قبضہ  کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور پینٹاگون کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی چھٹی شاخ خلائی فوج کے قیام کے لیے اقدامات کا آغاز کرے، یہ خلائی فوج ائیر فورس سے علیحدہ ہوگی۔

    وہائٹ ہاؤس میں ننیشنل اسپیس کونسل کے اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ چین اور روس ہم سے پہلے خلا میں ہوں۔

    اس بار خلا پر صرف جھنڈا یا قدموں کے نشان نہیں چھوڑیں گے بلکہ خلا پر قبضہ کریں گے، روس اور چین کو وہاں اپنے قدم جمانے نہیں دیں گے، ہم پر لازم ہے کہ خلا میں امریکی غلبہ ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نئی شاخ کے قیام سے قومی سلامتی اور معیشت کو مدد ملے گی کیونکہ اس سے روزگار بھی ملے گا، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ امریکہ ایک بار پھر چاند اور پھر مریخ پر بھی امریکی مشن بھیجے گا۔

    واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے فی الحال اس نئی خلائی فورس کے بارے میں مزید تفصیلات مہیا نہیں کی گئی ہیں کہ یہ کیسی ہو گی اور اس کا کام کیا ہو گا۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں، نئی خلائی فورس کیلیے کانگریس سے منظوری لینا ہوگی، خلا پرقبضہ کرنا اتنا بھی آسان نہیں جتنا کہ وہ سمجھ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بل گیٹس نے امریکی صدر کی پیش کش کو ٹھکرا دیا

    بل گیٹس نے امریکی صدر کی پیش کش کو ٹھکرا دیا

    واشنگٹن : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وائٹ ہاوس کا مشیر برائے سائنسی امور بننے کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے وقت کا بہتر استعمال نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں وائٹ ہاوس کی ٹیم میں شمولیت کی پیش کش کی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دنیا کے امیر ترین انسان بل گیٹس نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ چھ ہفتے قبل سائنسی امور کے مشیر بننے کی پیش کش کو ٹھکرایا ہے۔

    بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میں نے سائنسی امور کا مشیر بننے سے اس لیے انکار کیا ہے کہ ’یہ میرے وقت کا بہتر استعمال نہیں ہے‘۔

    مائیکروسافٹ کے بانی نے امریکی صدر کی پیش کش کا انکشاف دو روز قبل امریکا کے طبی جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے کی گئی مذکورہ پیش کش گذشتہ ہفتے وائٹ ہاوس میں ایک میٹینگ کے دوران کی گئی تھی جب میں دنیا میں ہزاروں انسانوں کو قتل کرنے والی بیماری پیڈامک(spainish flu)  کے حوالے سے بات کرنے گیا تھا۔

    بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ امریکی صدر دوستانہ انداز میں بات کررہے تھے، مشیر برائے سائنسی امور کی پیش کش کرتے ہوئے ٹرمپ کا لہجہ سنجیدہ تھا نہیں یہ بات وہ خود بھی نہیں جانتے، وہ یقیناً دوستانہ لہجے میں پش کش کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو منانے کی کوشش کررہا تھا کہ امریکا کو پوری دنیا میں پھیلنے والے ہسپانوی بخار کی روک تھام کے لیے کوشیش کرنی چاہیئے تاکہ لاکھوں انسانوں کی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جاسکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • خاکےمیں دکھائے گئے شخص کا وجود ہی نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    خاکےمیں دکھائے گئے شخص کا وجود ہی نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واسنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ کو دھمکیاں دینے والے شخص کے خاکے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خاکہ صرف دھوکہ دہی ہے اور ایسے کسی شخص کا کوئی وجود ہی نہیں ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی فلم اداکارہ اسٹورمی ڈئنیل نے امریکی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2011 میں لاس ویگاس کی کار پارکنگ میں انہیں دھمکیاں دی گئی تھی، جب وہ اپنی شیر خوار بچی کے ساتھ تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’ایک شخص نے میرے پاس آکر کہا کہ ’ٹرمپ کو تنہا چھوڑ دو اور اس واقعے کو بھول جاؤ‘ اس کے بعد میری بیٹی کی جانب متوجہ ہوا اور کہا  کہ ’کتنی خوبصورت بچی ہے کتنے شرم کی بات ہوگی اگر اس کی ماں کو کچھ ہوجائے‘۔

    اداکارہ اسٹورمی ڈئنیل اور ان کے وکیل مائیکل ایوناٹّی نے لاس ویگاس میں دھمکیاں دینے والے شخص کا خاکہ تیار کروا کے اعلان کیا ہے کہ مطلوبہ شخص کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 1 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم انعام میں دی جائے گی۔ جبکہ اگلے ہی روز انہوں نے رقم میں 31 ہزار ڈالر کا اضافہ کرتے ہوئے رقم 1لاکھ 31 ہزار ڈالر کر دی۔

    یاد رہے کہ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کی جانب سے سنہ 2016 میں صدارتی انتخابی مہم کے دوران اسٹورمی کو 1 لاکھ 31 ہزار ڈالر دیئے ٹرمپ سے تعلقات چھپانے کے لیے دیئے گئے تھے۔


    اسٹورمی ڈینئیلزکو ٹرمپ سے تعلقات خفیہ رکھنے پرخطیررقم ادا کی، مائیکل کوہن کا انکشاف


    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے اداکارہ کی جانب سے دھمکیاں دینے والے شخص کا بنوایا گیا خاکہ مسترد کردیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خاکے محض دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں ہے، خاکے میں دکھایا گیا شخص وجود ہی رکھتا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل خاموشی کے بعد اداکارہ اسٹورمی اور اپنے تعلقات پر لب کشائی کی ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ اسٹورمی ڈینئل جن کا اصل نام اسٹیفنی کلفّورڈ ہے، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ صدرٹرمپ اور ان کے درمیان سنہ 2006 میں ناجائز تعلقات تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مذاکرات سے قبل شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ

    مذاکرات سے قبل شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: چین اور شمالی کوریا کے سربراہوں کے بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ آن سے مئی میں ہونے والی مُلاقات سے قبل شمالی کوریا پر پابندی اور دباؤ جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے دوراہ چین اور صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کیا ہے کہ سربراہ شمالی کوریا کا دوراہ چین ’بہت اچھا رہا‘ اب وہ بھی ان سے ملنا چاہتے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہنا تھا کہ مئی میں ہونے والی ملاقات سے قبل شمالی کوریا پر پابندی اور دباؤ جاری رہے گا، اور اب شمالی کوریا کے جوہری ہیتھاروں میں بھی تخفیف کی جاسکتی ہے۔

    بدھ کے روز کیے گئے ٹویٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آنے والی خبروں کا خیر مقدم کیا ہے۔

     

    صدر ٹرمپ کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’یہ اچھا موقع ہے کہ کم جونگ ان وہ کریں جو شمالی کوریا کے شہریوں اور انسانیت کے لیے درست ہے۔ ’مسٹر کم جونگ میرے ساتھ ملاقات کے بھی منتظر ہیں‘۔

    امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ‘شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کام جاری ہے، اس معاہدے کی تکمیل دنیا کے لیے بہت اچھی ثابت ہوگی۔ ملاقات کے وقت اور جگہ کا انتخاب بعد میں ہوگا۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دنوں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی جانب سے ملاقات کی پیش کش کو قبول کیا ہے اور دونوں رہنما اگلے مہینے مئی میں ملاقات کریں گے۔

    امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے 2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر چین گئے اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کی ہے۔

    امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کی ملاقات کے حوالے سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امید ہے امریکا اور کوریا کے مذاکرات کامیاب ہوں وگرنہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید خراب ہوجائے گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکا:سابق فوجیوں کےمحکمہ برائےطبی امداد کےسیکریٹری عہدےسےبرطرف

    امریکا:سابق فوجیوں کےمحکمہ برائےطبی امداد کےسیکریٹری عہدےسےبرطرف

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم سیکریٹری برائے ویٹرن امور کے ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے، ڈیوڈ شُلکِن کو امریکی صدر کی پالیسیوں سے شدید اختلاف تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں عہدوں سے متعلق مستقل غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے اہم سیکریٹری برائے ویٹرن امور(سابق فوجیوں کی طبی امداد کا محکمہ) کو ان کےعہدے سے ہٹا دیا ہے، جس کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرے پڑے گا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر ڈیوڈ شُلکِن امریکی حکومت کے چوتھے اہم عہدے دار جہنیں رواں ماہ عہدے سے برطرف کیا گیا ہے، انہیں ٹرمپ کی ملکی و غیر ملکی صورتحال کے حوالے سے اختیار کی جانے والی جارحانہ پالیسیوں سے شدید اختلاف تھا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے سابق فوجیوں کے محکمہ برائے طبی امداد کے سیکریٹری کو ایسے وقت میں برطرف کیا ہے جب امریکا کے 2 لاکھ سے زائد فوجی دنیا کے 180 ممالک میں مختلف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ تو دوسری طرف خود امریکا کی اندرونی امن و امان اورمعیشت کی صورتحال بھی ٹھیک نہیں ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کا عکس

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا کہ سابق فوجیوں کے محکمہ برائے طبی امداد کے سیکریٹری ڈاکٹر شُلکِن کو ان کے عہدے سے شبکدوش کرکے ایڈمیرل رونی جونسن کو سیکریٹری مذکورہ محکمے کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اسی ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اقتصادی مشیر گیری کوہن اور مشیر برائے قومی سلامتی جنرل مک ماسٹر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، دونوں امریکی رہنماؤں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں سے اختلاف تھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر ڈیوڈ شُلکِن سے پہلے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو بھی عہدے سے برطرف کرچکے ہیں۔ ان کی جگہ مائیکپومپیو کو وزارت کا قلمدان سونپ دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکی صدر کا داماد میری جیب میں ہے‘محمد بن سلمان

    امریکی صدر کا داماد میری جیب میں ہے‘محمد بن سلمان

    واشنگٹن : سعودی وزیر دفاع نے یو اے ای کے شہزادے زید بن نہیان سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا داماد اور سینئر مشیر ان کی ’جیب‘ میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے ٹرمپ کے داماد اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کے درمیان قربت کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ جیرڈ کشنر نے محمد بن سلمان کو ان شہزادوں کے شہزادوں کے ناموں کی فہرست فراہم کی تھی جو ان سے مخلص نہیں تھے۔

    اس حوالے سے بااثر ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان نے ابوظہبی کے شہزادے محمد بن زید النہیان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیرڈ کشنر ’ ان کی جیب‘ میں ہے۔

    تاہم جیرڈ کشنرکے ترجمان اِبّی لوویل نے ان تمام خبروں کو ردّ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی جانب سے جیرڈ کشنرپرلگائےگئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، اس کا کوئی جواب نہیں دیا جاسکتا۔

    خیال رہے کہ امریکی خبررساں ادارے نے ایسے وقت میں رپورٹ شائع کہ ہے جب گذشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس نے کشنر کی اعلیٰ امریکی انٹیلی جنس تک رسائی کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

    دوسری جانب جیرڈ کشنر مشرق وسطیٰ کی معلومات جمع کرنے میں ہیں اور وائٹ ہاوس کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذکرات طے کروانے کے لیے خصوصی ٹاکس دیا گیا ہے۔


    سعودی عرب امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا


    جیرڈ کشنر کی محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد گذشتہ سال نومبر میں محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم شروع کی تھی، جس میں ولید بن طلال سمیت درجنوں سعودی شہزادوں، تاجروں اور سینئر حکام کو حراست میں ریاض کے عالیشان ہوٹل میں قید کیا گیا تھا جبکہ کچھ افراد نے سعودی حکومت کو بھاری رقوم کی ادائیگی کے بدلے اپنی رہائی حاصل کی تھی۔

    سعودی بادشاہ سلمان اور شہزادے محمد کے ان اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے میں کہنا تھا کہ ’مجھے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان اور شہزادے محمد بن سلمان پر اعتماد ہے اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں‘۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر کیا گیا ٹویٹ

    واضح رہے کہ جیرڈ کشنر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر ہیں اور سعودی شہزادے امریکی صدر کی اجازت کے بغیر ناموں کی خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنا امریکا کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • افغانستان کے ٹرمپ نے دنیا میں دھوم مچادی

    افغانستان کے ٹرمپ نے دنیا میں دھوم مچادی

    کابل: افغانی ڈونلڈٹرمپ کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوتے ہی افغانستان سمیت پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ 

    تفصیلات کے مطابق پاکستان  کے پڑوسی ملک افغانستان کی امریکا سے دشمنی کی اپنی ایک تاریخ ہے لیکن شدت پسند سمجھے جانے والے میں اس ملک میں کچھ روشن خیال لوگ بھی رہتے ہیں جو اپنے بچوں کا مستقبل اچھا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    افغان لوگ امریکا کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے امریکی صدر سے متاثر ہوکر اپنے بیٹے کا نام ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا ہے۔

    اٹھارہ ماہ کے افغان ڈونلڈ ٹرمپ کی شناختی نام والی پوسٹ فیس بک پر شیئر کیا ہوئی کہ افغانستان سمیت پوری دنیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہی طرح مشہور ہوگئی۔

    سید اسد اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں ابتداء میں اندازہ ہی نہیں تھا کہ افغان لوگ ناموں کے معاملے پر بھی اتنی حسّاسیت رکھتے ہیں، کسی نے ہمارے بیٹے کے نام والی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو معاملہ اتنا بڑھا کہ مجھے اپنا فیس بُک اکاؤنٹ  بند کرنا پڑا۔

    اسد اللہ کاکہنا تھا کہ جب اپنے بیٹے کے نام والی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے اندازہ ہوا کہ افغانی لوگ امریکا سے کتنی نفرت کرتے ہیں کہ ان کے نام پر اپنے بچوں کے نام رکھنا تو دور کوئی اور بھی رکھے تو اُس کی جان لینے پر آمادہ ہوجاتے ہیں ایسا ہی کچھ میرے ساتھ  ہوا‘ اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔کچھ قدامت پسندوں نے تو ہمارے بیٹے کو بھی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے ان کے لیے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں، طرح طرح کی آوازیں کستے ہیں اور کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دہا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کا امریکی صدر کے نام اس لیے رکھا ہے تاکہ میں امریکا میں سیاسی پناہ لے سکوں۔

    اسد اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ افغان لوگ اتنے تنگ نظر ہیں۔  میرے بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھنے پر میرے پڑوسیوں کی جانب سے بھی مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں جس کے باعث اب مجھے گھر سے باہرنکلتے ہوئے بھی خوف محسوس ہوتا ہے اور میں اپنے اہل خانہ کے لیے پریشان رہتا ہوں۔

    افغان شہری کا غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے بہت زیادہ تحقیق کی پھر ان کی زندگی سے متاثر ہوکر اپنے بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھا تاکہ میرا بیٹا بھی بڑا ہوکر ان ہی کی طرح کامیاب اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہو۔

    سید اسد اللہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروبار میں کامیابی کے حوالے سے لکھی گئی کتابوں کا فارسی ترجمہ پڑھ رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ ارب پتی امریکی تاجر سے متاثر تھا اورجب ان کے ہاں 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے پکارنا شروع کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئرکریں