Tag: Donald

  • امریکی منصفہ کیررول کا ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

    امریکی منصفہ کیررول کا ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

    واشنگٹن : امریکی مصنفہ ای جین کیررول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 90ء کی دہائی میں ایک شاپنگ مال میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نیویارک میگزین میں شائع ہونے والے ایک کالم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 90ءکی دہائی کے وسط میں فکشن رائٹر ای جین کیررول پر ایک شاپنگ مال کے ’چینجنگ روم‘ میں جنسی حملہ کیا۔

    مصنفہ ای جین کیررول نے میگزین کو بتایا کہ 1995ءیا 1996ءمیں شاپنگ مال میں خریداری کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی خاتون کےلئے لباس منتخب کرنے میں مدد طلب کی تھی اور مذاقاً کہا کہ آپ اسے پہن کر دیکھیں۔

    مصنفہ نے کہا کہ چینجنگ روم میں ٹرمپ بھی آگئے اور انہوں نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے نازیبا حرکات کیں، میں نے بڑی مشکل سے خود کو چنگل سے آزاد کروایا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مصنفہ اپنی کتاب کے اجراءکو کامیاب بنانے کے لیے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں میں کبھی ان خاتون سے نہیں ملا۔

    واضح رہے کہ 75 سالہ کیررول صدر ٹرمپ کے عہدہ سنھالنے کے بعد جنسی حملے اور فحش حرکات کرنے کا الزام عائد کرنے والی 15 ویں خاتون ہیں تاہم صدر ٹرمپ تمام الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

  • مہاجرین غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل نہ ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    مہاجرین غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل نہ ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل نہ ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم تارکین وطن کے بحران سے نکلنا چاہتے ہیں تو مہاجرین کو چاہیے کہ وہ غیر قانون طور پر امریکا نہ آئیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ایک ایسے وقت پر کہی ہے کہ جب امریکی عدالتوں کی طرف سے ٹرمپ انتظامیہ کی تارکین وطن کو حراست میں رکھنے کی پالیسی کے خلاف ایک سے زائد فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔


    امریکا: تارکین وطن بچوں کو علیحدہ کرنے کا حکم، عدالتوں میں چلینج


    صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس سنگین مسئلے کا حل ممکنہ تارکین وطن کو یہ بتانا ہے کہ انہیں غیر قانونی کے بجائے قانونی طور پر امریکا آنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کے تحت تارکین وطن کو اپنے خطے میں داخلے پر حراست میں لے لیا جاتا ہے اور ان کے بچوں کو والدین سے جدا رکھا جاتا ہے۔


    امریکا نے تارکین وطن کے خلاف مقدمات عارضی طور پر روک دئیے


    اس امریکی پالیسی کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھرپور احتجاج بھی کیا جاچکا ہے، عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی اس حکمت عملی پر تنقید کی جاچکی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک وفاقی عدالت کے جج نے غیر قانونی تارکین وطن کے طور پر امریکا آنے والے بچوں کو طویل مدت کے لیے حراستی مراکز میں رکھنے کی حکومتی پالیسی مسترد کر دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لندن کی فضا میں ٹرمپ کا 20 فٹ اونچا غبارہ اڑانے کی اجازت مل گئی

    لندن کی فضا میں ٹرمپ کا 20 فٹ اونچا غبارہ اڑانے کی اجازت مل گئی

    لندن: امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہری انوکھا احتجاج کریں گے، جس میں 20 فٹ بلند ٹرمپ غبارے کو برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر پر اڑایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے 13 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر صدر ٹرمپ کی 20 فٹ بلند غبارہ اڑانے کی اجازت دے دی ہے۔

    غیر ملکی خب رساں کا کہنا تھا کہ 13 جولائی کو برطانوی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ملاقات کریں گی، لہذا غبارے کو برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر پر ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے کے درمیان اڑایا جائے گا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والے غبارے کو نجی تنظیم کی درخواست پر صادق خان نے اڑانے کی اجازت دی ہے، نجی تنظیم کی جانب سے ٹرمپ کی لندن آمد کے موقع پر ’ٹرمپ کو روکو‘ ریلی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی شکل والے غبارے کی تیاری پر 20 ہزار امریکی ڈالر (24 لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے) لاگت آئی ہے، جسے فضا میں بلند کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے 10 ہزار برطانوی شہریوں نے دستخط کیے تھے۔

    دوسری جانب ٹرمپ کی لندن آمد کے موقع پر ٹرین ڈرائیورز نے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو آزادی اظہار رائے کا حق ہے لیکن اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مسلمانوں کی تفریق امریکاکو تقسیم کرنےکی سازش ہے، ہیلری کلنٹن

    مسلمانوں کی تفریق امریکاکو تقسیم کرنےکی سازش ہے، ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن : سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی تفریق امریکہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

    صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلنڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیانات کے بعد دنیا بھر سے قائدین کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے سول سوسائٹی دنیا کے مختلف شہروں میں ڈونلنڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈولنڈ ٹرمپ کا بیان خطرناک ہے۔

    انتخابی جلسے سے خطاب میں انکا کہناتھاکہ امریکہ میں کوئی مسلمان نہیں امریکہ میں بسنے والےصرف امریکی ہیں۔۔ہیلری کلنٹن نے مسلمانوں کوبنیادپرستی کیخلاف جنگ میں اہمیت کا حامل قراردیا۔