Tag: Donald Bloom

  • آصف زرداری سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی

    آصف زرداری سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی

    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔

    انھوں نے کہا امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، اور جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، پاکستان امریکا تعلقات 7 دہائیوں پر محیط، دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں، یہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

    آصف علی زرداری نے کہا پاکستان کی اوّلین ترجیح معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، سیکیورٹی اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

  • امریکا پاکستان کو 32 منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے، ڈونلڈ بلوم

    امریکا پاکستان کو 32 منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے، ڈونلڈ بلوم

    لاہور: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو 32 منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو 32 منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے، پاکستان میں منصوبوں کی بحالی کے لیے بہترین اقدامات ہو رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ لاہور کے شاہی قلعے میں بھی 7 مقامات پر کام ہو رہا ہے، انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے طلبہ کو ثقافت اور اس کی بحالی سکھائیں گے۔

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی ثقافت کو ادب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • امریکا کا پاکستان کے ساتھ سبز اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

    امریکا کا پاکستان کے ساتھ سبز اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

    کراچی: امریکا نے پاکستان کے ساتھ سبز اتحاد برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی کا دورہ کر کے اس عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم 2 روزہ دورے پر کراچی آئے ہیں، انھوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

    امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سبز اتحاد برقرار رکھنے کے لیے ہم پر عزم ہیں، امریکا اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے پائیدار اور وسیع البنیاد معاشی ترقی کے لیے کئی طرح سے مشترکہ کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا امریکا سمجھتا ہے کہ سبز اتحاد پاکستان میں نجی شعبہ جات اور ماحول دوست ذراعت کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے، امریکا ایک لحاظ سے باہمی تجارت کے حوالے سے پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

    ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکا ان ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے، جن کی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے خدمات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔

    امریکی سفیر نے کہا گزشتہ برسوں میں امریکا کی جانب سے پاکستان میں 50 فی صد سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔