Tag: donald j trump

  • جوبائیڈن نے ٹرمپ کے اقدام پر دنیا سے معافی مانگ لی

    جوبائیڈن نے ٹرمپ کے اقدام پر دنیا سے معافی مانگ لی

    گلاسگو : امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام پرعالمی رہنماؤں سے معافی مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ امریکا پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کے باعث کچھ پیچھے رہ گیا۔

    گلاسگو میں جاری موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ موسمیاتی تبدیلی کے پیرس معاہدے سے دستبردار ہوگئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتظامیہ کے پیرس معاہدے سے باہر نکلنے پرمعافی مانگتا ہوں کیونکہ امریکا پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کے باعث کچھ پیچھے رہ گیا۔

    صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میں نے صدارت کاحلف اٹھاتے ہی پیرس معاہدے میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، امریکی عوام پانچ سال پہلے موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت سےآگاہ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے امریکا میں بھی واضح اثرات نظر آرہے ہیں،

    واضح رہے کہ یکم جون سال2017کوامریکی صدر ٹرمپ نے پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے سے امریکہ کے یورپی اتحادیوں کے ساتھ اختلافات مزید گہرے ہوئے۔

    یاد رہے کہ 2015ء میں 200 سے زائد ممالک نے پیرس میں مذکورہ معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ریپبلکن کے 22 سینئرز نے ٹرمپ کو خط لکھا تھا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے دستبردار ہوجائیں جس کی وجہ سے ٹرمپ نے مذکورہ فیصلہ کیا تھا۔

  • کورونا ویکسین : جاتے جاتے ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

    کورونا ویکسین : جاتے جاتے ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

    جارجیا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اینٹی کورونا ویکسین بنانے سے صرف ایک ہفتے کے فاصلے پر ہے اور جلد ہی یہ ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

    یہ بات ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا کے والڈسٹا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ویکسین بازار میں جلد آنے والی ہے۔ اس کے اتنی جلدی تیار ہوجانے کے سلسلے میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کو محسوس ہوا ہوگا کہ اسے بننے میں پانچ سال لگیں گے لیکن ہم نے اسے سات مہینے میں تیار کرلیا ہے اور یہ اگلے ہفتے سے بازار میں آجائے گی۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کرنے والی سی ڈی سی کمیٹی نے سب سے پہلے ہیلتھ ورکروں اور نرسنگ ہوم کے ملازمین کو ٹیکہ لگانے کی سفارش کی ہے۔

    سی ڈی سی کے مطابق دسمبر کے آخر تک ایجنسی کو تقریباً 4 کروڑ کوویڈ۔19 ویکسین کی خوراک کے تیار کرنے کی امید ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 6.64ملین سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 15.28 لاکھ سے زیادہ افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

  • میں نے سیاہ فاموں کی فلاح کے لیے مثالی اقدامات کیے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    میں نے سیاہ فاموں کی فلاح کے لیے مثالی اقدامات کیے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سیاہ فاموں میں بےروزگاری کی کم ترین شرح میرے اقدامات کی مثال ہے، میری انتظامیہ نے سیاہ فام کمیونٹی کے لیے ابراہم لنکن کے بعد سے سب سے زیادہ کام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ملک میں قدیم سیاہ فام کالج یونیورسٹیوں کی لیے لازمی فنڈنگ اور کرمنل جسٹس ریفارمز میرے دور میں ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاہ فاموں میں بےروزگاری کی کم ترین شرح میرے اقدامات کی مثال ہے۔ امریکی صدر نے صدارتی امیدوارجوبائیڈن پر بھی کڑی تنقید کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن نے 40سال سے سیاست میں ہونے کے باوجود کچھ نہیں کیا، وہ اب ایسے ڈھونگ کررہا ہے جیسے ہر مسئلے کا حل پتہ ہے۔

    ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ جوبائیڈن کو تو مسائل تک کا نہیں پتہ، کمزوری کبھی بھی انتشار پسندوں، لٹیروں اور چوروں کو شکست نہیں دےسکتی، جوبائیڈن ساری زندگی سیاسی طور پر کمزور رہا ہے۔

    امریکی صدر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیک میڈیا کا انتہاپسندوں کی کارروائیوں اور لوٹ مار کرنے والوں کو نظر انداز کرنا بھی افسوسناک ہے، ایسا لگتا ہے سب مل کر کام کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری جاری ہے۔ کئی شہروں میں مظاہرین نے کرفیو توڑ دیا اور سڑکوں پرنکل آئے۔ واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، ہیوسٹن، شکاگو اور لاس اینجلس کی سڑکوں پر مظاہرے ہورہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے باہر بھی گزشتہ روز پولیس تشدد کے بعد آج پھر شہری جمع ہوگئے۔

    پولیس نے کرفیو پر عمل درآمد کی اپیل کی جبکہ مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مقتول جارج فلوئیڈ سے اظہاریکجتہی اور قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلوئیڈ کو پولیس اہلکاروں نے 25مئی کو دوران حراست قتل کیا تھا۔ برطانیہ، آسٹریلیا سمیت کئی ملکوں میں احتجاج کا دائرہ پھیل گیا ہے۔

  • واشنگٹن : میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر لگنے والے ’نسل پرست‘ پر مشتمل الزام کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کانگریس کی رکن خواتین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خواتین دراصل ان ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں کی حکومتیں مکمل طور پر نااہل اور تباہی کا شکار ہیں اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ یہ خواتین بہت چالاکی سے امریکا کے عوام جو کرہ ارض پر سب سے عظیم اور طاقتور قوم ہیں انہیں بتارہی ہیں کہ ہماری حکومت کو کیسے چلانا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا کہ جو ٹوئٹس کی گئی تھیں وہ نسل پرستانہ نہیں تھیں کیونکہ میرے جسم میں نسل پرست ہڈی نہیں ہے۔

    امریکی صدر کے مذکورہ بیان کو ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں اور سینئر قانون سازوں کی جانب سے نسل پرست اور غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔

  • تارکینِ وطن تیار رہیں ،ان کے خلاف جلد چھاپے مارے جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    تارکینِ وطن تیار رہیں ،ان کے خلاف جلد چھاپے مارے جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں موجود غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں اور ان کی ملک بدریوں کا سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن تیار رہیں، کیوں کہ امیگریشن حکام جلد ہی ان کے پاس آنے والے ہیں۔ یہ چھاپے نہیں بلکہ ملک بدری کی ابتداء ہوگی جو فیصلہ کن ہو سکتی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے ملک پر بوجھ بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ ہفتے ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن اب چار جولائی کے بعد شروع ہو جائے گا۔

    اس حوالے سے امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا میں یہ کریک ڈاؤن ان تارکین وطن کے خلاف ہو گا جو حال ہی میں امریکا پہنچے ہیں۔

    خیال رہے کہ ماضی میں بھی امریکی عدالتیں صدر ٹرمپ کی جانب سے بعض ملکوں کے تارکینِ وطن کی امریکہ آمد پر پابندی عائد کرنے کے خلاف فیصلے دے چکی ہیں۔

    رواں سال چار اپریل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا عزم کیا تھا کہ ملک کے جنوب میں واقع میکسکو کی سرحد کی حفاظت کے لیے وہ امریکی فوج تعینات کریں گے۔

    مزید پڑھیں: تارکینِ وطن پر پابندی، امریکی عدالت نے ٹرمپ کا حکم نامہ معطل کردیا

    امریکی صدر نے اس سے قبل غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکہ کے آزاد تجارت کے معاہدے ’نافٹا‘ کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے امریکی وزیرخارجہ کا اظہارلاتعلقی

    ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے امریکی وزیرخارجہ کا اظہارلاتعلقی

    واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ کے بیانات کا دفاع کرنا وزراء کیلئے مشکل ہوگیا، امریکی وزیر خارجہ نے بھی ہاتھ اٹھالیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات خود ان کی کابینہ کے اراکین کیلئے مشکل صورتحال پیدا کردیتے ہیں، امریکا کے وزیرخارجہ صدر ٹرمپ کیلئے صفائیاں دیتے دیتے تھک گئے۔

    ایک ٹی وی شو میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جو کچھ کہا اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا بیان امریکی اقدار کا ترجمان نہیں ہے۔ یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب وزیر خارجہ نے صدر کے بیان سے ہی لاتعلقی ظاہر کی ہو، ویسے بھی جیسی حرکتیں ٹرمپ کرتے ہیں اس کی صفائیاں دینا آسان نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں: ٹرمپ آئندہ سال صدرنہیں رہیں گے، قریبی دوست کا دعویٰ


    واضح رہے کہ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر امریکی میڈیا میں بھی ان کا مذاق بن گیا، میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ فلمی ولن اور گاڈزیلا سے کیا جانے لگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کےالفاظ بدل کر وہی بول دیئے جو اس سے قبل سابق صدر باراک اوباما بول چکے تھے، جسے امریکی میڈیا نے بے نقاب کیا۔

  • پاکستان میں جمہوریت کوکبھی پنپنے نہیں دیا گیا، میاں رضا ربانی

    پاکستان میں جمہوریت کوکبھی پنپنے نہیں دیا گیا، میاں رضا ربانی

    کراچی : چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوریت ملک کی بنیادوں میں ہے لیکن جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا پاکستان کو امریکہ کی جانب سے انڈیا کو علاقے کا چوکیدار مقررکرنا ہرگز قبول نہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا مقابلہ صرف وہی پارلیمان کرسکتی جس کے پیجھے عوام کھڑے ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کیا، اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو سینئرصوبائی وزیر نثارکھوڑو، آفاق احمد، اسد اللہ بھٹو، ایاز لطیف پیلیجو، انیس ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

    سیمینار سے خطاب میں میاں رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کی پوری جدوجہد جمہوری اور پالیمانی پاکستان کے لئے تھی، چودہ نکات میں سے چار صرف صوبائی خود مختاری کے حوالے سے تھے۔

    میاں رضا ربانی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات انتہائی سنگین ہیں تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے بھی امریکی سامراج کا مقابلہ کیا ہے وہاں عوام پارلیمان کے پیچھے کھڑے تھے۔

    جمہوری حکومتوں میں عوام ہی اصل طاقت کا سرچشمہ ہوتے ہیں۔ امریکی صدر کے بیان کو عوام کی طاقت سے رد کیا جا سکتا ہے، اداروں کے پیچھے عوام کی طاقت ہی اداروں کومظبوط بناتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے قیدیں برداشتیں کی لیکن جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہو نے دیا۔

  • خواجہ سرا امریکی فوج میں نوکری نہیں کر سکتے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    خواجہ سرا امریکی فوج میں نوکری نہیں کر سکتے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اپنے جنرلز اور فوجی ماہرین کے ساتھ رابطہ کرنے پر مجھے یہ مشورہ دیا گیا کہ امریکی حکومت خواجہ سراؤں کو کسی بھی حیثیت میں امریکی فوج میں اجازت نہیں دے گی‘۔

    دونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ہماری فوج نے اہم اور بڑی کامیابیوں پر توجہ مرکوز رکھنی ہوتی ہے اور اس پر بڑے طبی اخراجات اور مسائل کا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا جو خواجہ سراؤں کی ضرورتیں ہوتی ہیں‘۔

    یاد رہےکہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں خواجہ سراؤں کو آزادانہ طور پر فوج میں نوکری کی اجازت دی تھی۔

    واضح رہےکہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی امریکا کے دفاعی سیکریٹری جیمز میٹس نے خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی کے عمل کو 6 ماہ تک روکنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وائٹ ہاؤس کےپریس سیکریٹری نےاستعفیٰ دے دیا

    وائٹ ہاؤس کےپریس سیکریٹری نےاستعفیٰ دے دیا

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری شان اسپائسرانتظامی تبدیلی پراحتجاجاً اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کےمطابق شان اسپائسر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی کمیونی کیشنز ڈائریکٹر کی تقرری سے خوش نہیں تھے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ سے منسلک انتھونی سکیرامکسائی کو کمیونی کیشنز ڈائریکٹر کےلیےمنتخب کیا ہےجس کا جزوی کام ابھی تک شان اسپائسر دیکھ رہے تھے۔

    خیال رہےکہ کمیونی کیشنز ڈائریکٹرکے عہدے کے لیےرواں سال مئی میں کمیونی کیشنز ڈائریکٹر مائک ڈیوبک کے مستعفی ہونے کے بعد سے کسی نئے شخص کی تلاش جاری تھی۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روزکانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان، سارا ہَکابی سینڈرز نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک بیان پڑھ کر سنایا تھا،جس میں صدر نے شان اسپائسر کی خدمات کو سراہا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ اور امریکی عوام کی جانب سے شان اسپائسر کے کام پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اب وقت آ گیا ہےکہ روس کےساتھ تعمیری کام کیا جائے‘  ڈونلڈ ٹرمپ

    اب وقت آ گیا ہےکہ روس کےساتھ تعمیری کام کیا جائے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ پیوٹن نےامریکی عام انتخابات میں مداخلت کی خبروں کوپرزور طریقےسےمسترد کیا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ ہفتے جی ٹوئنٹی ممالک کے سربراہی اجلاس میں پہلی بار امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کےدرمیان ملاقات ہوئی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روس کے ساتھ تعمیری کام کیا جائے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکی عام انتخابات میں مداخلت کی خبروں کو پوتن نےپرزور طریقے سے مسترد کیا۔

    آن لائن سیکورٹی کے معاملے میں روس کے ساتھ شراکت کے معاملے کا انکشاف کرنے پرٹرمپ کو اپنی ہی پارٹی میں تنقید کا سامنا ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا تھا کہ امریکہ روس پر بھروسہ نہیں کر سکتا اور وہ کبھی بھی روس پر بھروسہ نہیں کرے گا۔

    اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہناتھاکہ روس سے بات کرنے کا مطلب قطعی یہ نہیں ہے کہ امریکہ اپنے مقاصد سے بھٹک رہا ہے۔

    واضح رہےکہ دوسری جانب وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ روس کے ساتھ بہتر رشتے میں اب بھی 2016 کے انتخابات میں مداخلت کا مسئلہ رکاوٹ بنا ہوا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔