Tag: donald j trump

  • شمالی کوریا اپنا قبلہ جلد ازجلد درست کرلے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    شمالی کوریا اپنا قبلہ جلد ازجلد درست کرلے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ شمالی کوریا کے معاملے پر ان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہاکہ کہ شمالی کوریا کو اب جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان کےساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم سب کو ایک لاپرواہ اور بے رحم حکومت سے خطرہ ہے۔

    امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے شمالی کوریا کے کالے دھن کو سفید کرنے کے امریکی الزام کے بعد اس کے بینک پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماؤں سے گفتگو جاری رہے۔ انہوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اپنے دفاع کے لیے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔


    شمالی کوریا سےبڑی جنگ چھڑسکتی ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہےکہ رواں برس اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ شمالی کوریاسے بڑی جنگ بھی چھڑسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ٹرمپ اپنے ہی ہوٹل کے ملازم بن گئے، لوگوں کو خوشگوارحیرت

    ٹرمپ اپنے ہی ہوٹل کے ملازم بن گئے، لوگوں کو خوشگوارحیرت

    واشنگٹن : امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا روپ سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے والی ایک ویڈیو میں ٹرمپ اپنے ہی ہوٹل میں تمام کام کرتے نظرآرہے ہیں اورہوٹل میں مقیم ایک مہمان کے کتے کو بھی ٹہلانے لے گئے۔

     امریکہ میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے جہاں زیب علی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریئلٹی شوز اور آئس بکٹ سمیت کئی ویڈیوز میں نت نئے کام کرتے نظر آتے ہیں۔

    trump5

    سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک نئی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا روپ دیکھنے کو ملا، جہاں وہ اپنے ہوٹل کے ملازمین کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ہوٹل میں رہائش پذیر مہمانوں کی خود ہی میزبانی بھی کی۔

    سب پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنے والے مہمانوں کو الوداع کیا اور ان کا سامان خود مہمانوں کی گاڑی میں رکھا اور پوچھا کہ کیا میں ان سے ٹپ لے سکتا ہوں۔

    trump2

    یہی نہیں مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے مہمانوں کے کتے کو سیر بھی کرائی۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہوٹل میں ویٹر کے حصے کا بھی کام کیا اور کھانے کی ٹیبل کمرے میں لے کر گئے اور پھر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہوٹل میں ٹوائلیٹس کی صفائی بھی کی۔

    trump3

    ڈونلڈ ٹرمپ کے اس روپ کو امریکہ سمیت دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے اور اس ویڈیو کو اب تک دس لاکھ سے زائد افراد سوشل میڈیا پر لائک اور شیئر کر چکے ہیں۔

    trump4

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبارسےعلیحدگی کا اعلان کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبارسےعلیحدگی کا اعلان کردیا

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر مکمل توجہ دینے کی غرض سے اپنے کاروبار سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ صدارت کاروبار سے زیادہ اہم ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان رواں ماہ کے وسط میں کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کاروبار سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان وہ دسمبر کی 15 تاریخ کو ایک نیوز کانفرنس میں کریں گے۔

    امریکی قانون کے تحت ایسی کوئی شرط نہیں کہ صدر کاروبار نہیں کر سکتا، تاہم ماضی میں امریکی رہنما عہدۂ صدارت کے دوران اپنی کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے چلے آئے ہیں۔

    ٹرمپ کے مطابق اس حوالے قانونی دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں جس کے بعد وہ کاروبار سے مکمل طور پر الگ ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مفادات کے ٹکراؤ اور صدارت پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے وہ کاروبار سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم قانونی طور پر وہ ایسا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

  • نو منتخب امریکی صدر کا یومِ شکرانہ پر ویڈیو پیغام

    نو منتخب امریکی صدر کا یومِ شکرانہ پر ویڈیو پیغام

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے قومی تہوار کے موقع پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں کامیاب بنا یا اوراب وہ امریکہ کو ایک کامیاب ملک بنائیں گے۔

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ نے قومی تہوار یومِ شکرانہ (تھینکس گیونگ ڈے) کے موقع پرٹویٹرپرجاری کردہ ویڈیو پیغام میں امریکہ اور تمام امریکیوں کا شکریہ ادا کیا۔

    ا نہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے ‘ ہم سب کو اس کے لیے شکرگزار ہونا چاہیئے اور باہمت طریقے سے آنے والے مستقبل کا سامنا کرنا چاہئے۔ آپ سب کو یومِ شکرانہ مبارک ہو‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں امریکہ کا شکرگزار ہونا چاہیئے جہاں ہم بڑے ہوئے‘ محبت کےرشتے قائم کیے اور اپنے خاندانوں کی پرورش کی‘‘ نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ ’’وقت آگیا ہے کہ ہم سب ایک ساتھ آگے بڑھیں اور ایک ملک کی صورت ترقی کریں‘‘۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی تاریخ کے مشہور ترین صدور میں سے ایک صدر ابراہم لنکن کے الفاظ دہراتے ہوئے کہاکہ ’’صدر لنکن نے کہا تھا کہ سارے امریکہ کی ایک آواز ہونی چاہئیے‘‘۔

    نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس ایک نیا موقع ہے کہ ہم اپنے شہروں کو واقعتاًمحفوظ بنائیں اورایک محفوظ معاشرے کی تعمیر کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’ہماری تاریخ ساز الیکشن کمپئین ختم ہوچکی ہے لیکن اب اس سے بھی زیادہ اہم قومی کمپیئن شروع ہوئی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب امریکہ کو ایک بار پھر دنیا کا عظیم ترین ملک بنانے میں میرا ساتھ دیں‘‘۔

    یاد رہے کہ یوم شکرانہ خاص طور پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا میں منایا جانے والا ایک قومی تہوار ہے۔ اس تہوار کا مقصد فصل اور گزشتہ سال کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہے۔ یوم شکرانہ کینیڈا میں اکتوبر کی دوسری پیر کو، جب کہ ریاست ہائے متحدہ میں نومبر کی چوتھی جمعرات کو منایا جاتا ہے۔

    دنیا بھر میں دیگر متعدد مقامات پر بھی اس سے ملتی جلتی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ یوم شکرانہ تاریخی اعتبار سے مذہبی اور ثقافتی نوعیت کا حامل تہوار ہے‘ لیکن عرصہ دراز سے اسے سیکولر تہوار کے طور پر بھی منایا جانے لگا ہے۔