Tag: Donald Trump as president

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بنانے کی تیاریاں شروع

    ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بنانے کی تیاریاں شروع

    واشنگٹن : ری پبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردیں، امریکا میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کوئی بھی صدر دو بار سے زیادہ اپنے عہدے پر نہیں رہ سکتا اور دو بار صدر رہنے والے کو اگلا الیکشن لڑنے کی اجازت بھی نہیں ہے تاہم اب قانون میں ترمیم کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار بھی صدر منتخب کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔

    ایوان میں ترمیم کی قرارداد کانگریس مین اینڈی اوگلیس نے پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے خود کو انقلابی شخصیت ثابت کیا ہے اور وہ امریکا کو عظیم بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔،

    ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا مقصد پورا کرنے کیلئے ضروری وقت ملنا چاہیے، بائیسویں ترمیم کے ذریعہ عائد حدود پر نظرثانی ہونی چاہیے۔

    پیش کردہ ترمیم کے مطابق کسی فرد کو زیادہ سے زیادہ تین مدتوں کے لیے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کی اجازت ہوگی جو امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے برعکس ہے کیونکہ امریکی آئین صدر کی مدت صدارت کو صرف دو مدتوں تک محدود کرتا ہے۔

    مذکورہ تجویز میں کچھ شرائط بھی شامل کی گئی ہیں جیسا کہ وہ صدر جس نے مسلسل دو مدتیں خدمات انجام دی ہوں، اسے تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اسی طرح کسی عبوری یا قائم مقام صدر جو دو سال سے زیادہ عرصے کے لیے عہدہ سنبھال چکا ہو اس کو بھی دو مدتوں سے زیادہ کے لیے صدر بننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ مذکورہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قرارداد کو ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت یا دو تہائی ریاستی مقننہ کے ذریعہ آئینی کنونشن کی ضرورت ہوگی۔

    مزید یہ کہ اسے تین چوتھائی ریاستوں کی توثیق بھی درکار ہوگی جبکہ ریپبلکنز کے پاس اس وقت سینیٹ میں دو تہائی اکثریت نہیں ہے، جس کی وجہ سے اس ترمیم کی منظوری میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طورپرامریکی صدر منتخب ہوگئے

    ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طورپرامریکی صدر منتخب ہوگئے

    واشنگٹن : ڈونلڈٹرمپ باضابطہ طور پر امریکی صدرمنتخب ہوگئے، انھوں نے دو سو ستر الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی الیکٹورل کالج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی توثیق کردی اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے باضابطہ صدر منتخب ہوگئے۔

    ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹورل کالج کے 304 ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو 224 ووٹ ملے۔

    پچاس ریاستوں کے پانچ سو اڑتیس اور ڈسٹرکٹ کولمبیا کےاراکین نے الیکٹورل کالج کے انتخاب میں حصہ لیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے صدر بننے پر مہر ثبت کی۔

    امریکی صدارتی انتخاب کے 6 ہفتے بعد کل امریکا کے الیکٹورل کالج میں اگلے امریکی صدر اور نائب صدر کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں، امریکی صدارتی انتخابات کے بعد ہر ریاست سے چنے گئے 538نامزد اراکین نے اگلے امریکی صدر اور نائب امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔

    امریکی الیکٹورل کالج کے نتائج کا اعلان چھ جنوری کو کانگریس کے خصوصی مشترکہ سیشن میں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ امریکی سی آئی اے کی جانب سے گزشتہ ہفتے روسی ہیکرز کی امریکی انتخابات میں مداخلت کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد الیکٹورل کالج کے انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے حوالے سے شکوک پیدا ہوگئے تھے۔