Tag: DONALD TRUMP

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت کے لیے روبوٹ کتا تعینات، قیمت کتنی ہے؟

    ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت کے لیے روبوٹ کتا تعینات، قیمت کتنی ہے؟

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی ٹیم میں ان کی حفاظت کے لیے ’روبوٹ کتا‘ تعینات کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی کے لیے منفرد نوعیت کے انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

    ٹرمپ نے اپنے حفاظتی دستے میں ایک روبوٹک کتا بھی شامل کر لیا ہے، یہ روبوٹک کتا انسانوں ہی کی طرح ریسپانس دیتا ہے، بوسٹن ڈائنامکس نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ ہائی ٹیک روبوٹک کتا ڈونلڈ ٹرمپ کی مار اے لاگو اسٹیٹ کی حفاظت کے لیے رکھا گیا ہے۔

    اس روبوٹ کتے کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے پام بیچ میں مار اے لاگو ریزورٹ کے اطراف میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، پھرتی، متعدد کیمروں اور تھرمل سینسرز سے لیس اس کتے کی قیمت 75 ہزار ڈالرز یا 2 کروڑ روپے ہے۔

    اس ’کتے‘ کا نام اسپاٹ (Spot) ہے، یہ روبوٹ کتا اوپر اور نیچے سیڑھیاں چل سکتا ہے، خود کو تنگ جگہوں میں سکیڑ کر نکال سکتا ہے، اور دروازے بھی کھول سکتا ہے، یہ کئی سیکیورٹی کیمروں سے لیس ہے اور اپنے ارد گرد کے تھری ڈی نقشے بنا سکتا ہے۔

    تارکین وطن امریکی تاریخ کی بڑی بے دخلی کے لیے تیار ہو جائیں، فوج بھی استعمال ہوگی

    واضح رہے کہ جب سے انتخابی جلسے میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، تب سے انھیں خصوصی سیکیورٹی دی جا رہی ہے، اور وہ ہمیشہ ہائی الرٹ رہتے ہیں، اگلا صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں بے پناہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔

  • تارکین وطن امریکی تاریخ کی بڑی بے دخلی کے لیے تیار ہو جائیں، فوج بھی استعمال ہوگی

    تارکین وطن امریکی تاریخ کی بڑی بے دخلی کے لیے تیار ہو جائیں، فوج بھی استعمال ہوگی

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کر دیا ہے کہ اب امریکی تاریخ میں غیر قانونی تارکین وطن کی سب سے بڑی بے دخلی ہوگی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا وقت آ گیا ہے، غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

    انھوں نے پیر کو تصدیق کی کہ وہ ایک قومی ہنگامی حالت کا اعلان کرنے اور غیر دستاویزی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے لیے فوجی اثاثے استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ٹرمپ نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری بھی کر لی ہے، نو منتخب صدر نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ تمام غیر قانونی امیگرینٹس کو ڈیپورٹ کر دیں گے، اور سب سے پہلے ان غیر قانونی امیگرنٹس کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

    ایک طرف ٹرمپ نے جارحانہ امیگریشن منصوبوں پر بات کی ہے، دوسری طرف غیر دستاویزی تارکین وطن نے امید ظاہر کی ہے کہ بڑے پیمانے پر اس ملک بدری کا ہدف صرف ’مجرم‘ بنیں گے۔ بی بی سی کے مطابق امریکا میں 13 ملین (ایک کروڑ تیس لاکھ) ایسے غیر قانونی تارکین وطن مقیم ہیں جن کے پاس کاغذات موجود نہیں ہیں۔

    ’اَن ڈاکیومینٹڈ امیگرنٹس‘ میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے، اور وہ اپنے ویزے سے زائد قیام کر چکے ہیں یا ملک بدری سے بچنے کے لیے محفوظ حیثیت کے حامل بن چکے ہیں۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کاغذات نہ رکھنے والی ایک خاتون امیگرنٹ نے بتایا ’’میں اس سے کوئی خوف لاحق نہیں ہے، اس سے مجرموں کو فکرمند ہونا چاہیے کیوں کہ میں تو کام کرتی ہوں اور ٹیکس دیتی ہوں، اور بات یہ ہے کہ اگر میں کاغذات کے بغیر ہوں تو وہ میرے بارے میں کیسے جانیں گے؟‘‘

    واضح رہے کہ امریکا میں تارکین وطن کو ملک بدر کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، جو بائیڈن کے دور صدارت میں 15 لاکھ سے زائد افراد کو بے دخل کیا گیا تھا، بارک اوباما کی انتظامیہ کے دوران تقریباً 30 لاکھ افراد کو ملک بدر کر دیا گیا تھا، اور اوباما کو تو لوگوں نے ’’ڈیپورٹر ان چیف‘‘ کا خطاب بھی دیا تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا روس اور یوکرین جنگ سے متعلق اہم بیان

    ڈونلڈ ٹرمپ کا روس اور یوکرین جنگ سے متعلق اہم بیان

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کو اب ختم ہونا چاہئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”امریکہ فرسٹ پولیٹکس” انسٹی ٹیوٹ کے لیے فلوریڈا میں اپنی حویلی میں منعقدہ گالا پروگرام سے خطاب کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین پر بہت زیادہ محنت کریں گے، اس چیز کو اب نکتہ پذیر کیا جانا چاہیے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو اب ختم ہونا چاہئے۔

    ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ کی پیش رفت پر توجہ مرکوز کرے گی۔

    نومنتخب صدر نے اپنی تقریر میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”129 سالوں میں یہ سب سے بڑی سیاسی فتح ہے۔ تمام سوئنگ سٹیٹس میں فتح حاصل کرلی ہے، عوامی رائے دہی میں بھی ہم آگے ہیں۔

    دوسری جانب جرمن چانسلر اولاف شولز کا روس کے صدر پیوٹن سے دو برس بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جسے یوکرین جنگ کے محاذ امن کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق روس کے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، یوکرین نے اس میں ہمیشہ رکاوٹ ڈالی۔

    نیوزی لینڈ میں خاتون ممبر پارلیمنٹ کا ڈانس کرکے احتجاج، ویڈیو وائرل

    پیوٹن نے کہا کہ ہم اب بھی بات چیت بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر معاہدے کے لیے تنازع کی جڑ ختم کرنا ہوگی، سیکیورٹی ایشوز پر روس کے تحفظات دور کیے جائیں اور علاقائی حقائق مدنظر رکھے جائیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن سے فون پر کیا کہا؟

    ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن سے فون پر کیا کہا؟

    امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور امن و امان بحال کرنے اور کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے روسی صدر سے یوکرین جنگ کو مزید نہ بڑھانے کا بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے بچا جائے کیونکہ یورپ میں امریکی فوج بھی موجود ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی کہ ممکن ہے کہ زمینی قبضے کا لین دین کر کے امن معاہدہ ہو جائے۔ ٹرمپ نے یوکرینی صدر سے بھی رابطہ کیا اور خطے کے امن سے متعلق تشویش سے آگاہ کیا۔

    دوسری جانب ٹرمپ نے حکومت سازی کے لیے پیش رفت کرتے ہوئے کئی ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، ایلون مسک، رابرٹ کینیڈی جونیئر اور وویک راماسوامی کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سازی کے سلسلے میں وزیر خارجہ کے لیے سینیٹر مارکو روبیو، وزیر دفا ع کے لیے آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین مائیک راجر کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر نئی انتظامیہ کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ٹرمپ پہلے ہی سوزی وائلز کو چیف آف اسٹاف مقرر کر کے تاریخ رقم کر چکے ہیں، صدر منتخب ہونے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کی مہم کی شریک چیئر سوزی وائلز ان کی چیف آف اسٹاف ہوں گی۔ وائلز فلوریڈا کی ایک تجربہ کار سیاسی کارکن ہیں، وہ اس عہدے پر کام کرنے والی امریکی تاریخ کی پہلی خاتون ہوں گی۔

    امریکا نے اسرائیل کو بلڈوزر کی ترسیل روک دی

    پاکستانی نژاد ری پبلکن ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنی کابینہ میں ایسے لوگوں کو شامل کریں گے جو امریکا میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

  • ٹرمپ نے ایلون مسک، رابرٹ کینیڈی جونیئر، راماسوامی کے نام فائنل کر لیے

    ٹرمپ نے ایلون مسک، رابرٹ کینیڈی جونیئر، راماسوامی کے نام فائنل کر لیے

    واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت سازی کے لیے پیش رفت کرتے ہوئے کئی ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، ایلون مسک، رابرٹ کینیڈی جونیئر اور وویک راماسوامی کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سازی کے سلسلے میں وزیر خارجہ کے لیے سینیٹر مارکو روبیو، وزیر دفا ع کے لیے آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین مائیک راجر کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر نئی انتظامیہ کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ٹرمپ پہلے ہی سوزی وائلز کو چیف آف اسٹاف مقرر کر کے تاریخ رقم کر چکے ہیں، صدر منتخب ہونے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کی مہم کی شریک چیئر سوزی وائلز ان کی چیف آف اسٹاف ہوں گی۔ وائلز فلوریڈا کی ایک تجربہ کار سیاسی کارکن ہیں، وہ اس عہدے پر کام کرنے والی امریکی تاریخ کی پہلی خاتون ہوں گی۔

    پاکستانی نژاد ری پبلکن ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنی کابینہ میں ایسے لوگوں کو شامل کریں گے جو امریکا میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

    صدارتی انتخاب کے نتائج مکمل، ٹرمپ نے تمام 7 سوئنگ ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی

    یاد رہے کہ ہفتے کے روز اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ سابق سفیر نکی ہیلی، یا سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دیں گے، ٹرمپ نے ماضی میں امریکا کے لیے خدمات ادا کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • صدارتی انتخاب کے نتائج مکمل، ٹرمپ نے تمام 7 سوئنگ ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی

    صدارتی انتخاب کے نتائج مکمل، ٹرمپ نے تمام 7 سوئنگ ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی

    واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج مکمل ہو گئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام 7 سوئنگ ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے تمام 7 سوئنگ ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے، چار روز بعد سوئنگ ریاست ایریزونا کے انتخابی نتائج بھی آ گئے، جس میں ٹرمپ کو برتری حاصل رہی، 538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو 312 اور کاملا ہیرس کو 226 الیکٹرول ووٹ ملے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 47 صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    ادھر امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ نے حکومت سازی کے لیے پیش رفت کرتے ہوئے کئی ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، ایلون مسک، رابرٹ کینیڈی جونیئر اور وویک راماسوامی کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔

    وزیر خارجہ کے لیے سینیٹر مارکو روبیو، وزیر دفا ع کے لیے آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین مائیک راجر کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر نئی انتظامیہ کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ٹرمپ پہلے ہی سوزی وائلز کو چیف آف اسٹاف مقرر کر کے تاریخ رقم کر چکے ہیں، پاکستانی نژاد ری پبلکن ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنی کابینہ میں ایسے لوگوں کو شامل کریں گے جو امریکا میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

  • صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا حصص میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ

    صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا حصص میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر ہی منتخب نہیں ہوئے بلکہ ان کی دولت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کا صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں 2 کھرب 77 ارب روپے کا زبردست اضافہ ہوا ہے، مجموعی طور پر ’ٹروتھ سوشل‘ میڈیا کے حصص میں 35 فی صد اضافہ ہوا۔

    سی این این نے ویب سائٹ پر اپنی رپورٹ میں یہ دل چسپ جملہ لکھا کہ ’’ٹرمپ نے صرف وائٹ ہاؤس ہی نہیں جیتا بلکہ وہ بدھ کے روز مزید دولت مند ہو گئے۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر یعنی دو کھرب ستتر ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

    ٹرمپ میڈیا اسٹاک ’ڈی جے ٹی‘ کی مالیت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فی صد اضافہ ہوا، اور اس کی مالیت 9 ارب ڈالر ہو گئی، جون 2024 میں ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 70 کروڑ ڈالر تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، جس کی آمدنی بہت کم ہے۔

    منتخب صدر کے 114.75 ملین شیئرز کی مالیت 3.9 ارب ڈالر تھی، تاہم الیکشن کے دن جب ٹریڈنگ کا اختتام ہوا تو شیئرز کی مالیت تقریباً 5.3 بلین ڈالر جا پہنچی، بلاشبہ یہ صرف کاغذی منافع ہے اور عملی طور پر ٹرمپ کے لیے قیمت کو کم کیے بغیر ان میں سے زیادہ تر حصص فروخت کرنا مشکل ہوگا۔

    بلوم برگ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے ہیں، اس سے پہلے جان ایف کینیڈی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دولت کے ساتھ امیر ترین صدر تھے۔ ٹرمپ گولف کورسز، اعلیٰ رہائشی جائیدادوں، شراب خانے اور 1991 کے بوئنگ سیون فائیو سیون کے بھی مالک ہیں، جس کا نام ٹرمپ فورس ون ہے، ٹرمپ امریکی تاریخ میں واحد صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، امریکا نے اس بار بھی خاتون کو صدر منتخب نہیں کیا، اور کاملا ہیرس کو شکست کا سامنا ہوا، امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ٹرمپ فاتح قرار پایا، ان کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 277 ہو گئی، جب کہ کاملا ہیرس کے 224 ووٹس تھے۔

    امریکا نے ایٹمی صلاحیت والا ہولناک ’منٹ مین تھری‘ میزائل کامیابی سے داغ دیا

    امریکی سینیٹ میں بھی ری پبلکنز کا پلڑا بھاری رہا، اور 52 نشستیں حاصل کیں، ڈیموکریٹس کو 42 نشستیں ملیں، ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی 186 اور ڈیمو کریٹس کی 160 نشستیں ہو گئی ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری اسپیچ میں جنگیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے کہا کوئی جنگ شروع نہیں کریں گے، جنگیں ختم کریں گے، سرحدیں سیل اور امریکا کو محفوظ بنائیں گے، اب جو بھی امریکا آئے گا قانونی طریقے سے ہی آنا ہوگا۔

  • امریکا الیکشن : ہیریس اور ٹرمپ کے آخری روز عوام سے وعدے اور دلاسے

    امریکا الیکشن : ہیریس اور ٹرمپ کے آخری روز عوام سے وعدے اور دلاسے

    امریکا میں صدارتی انتخاب کے دو مضبوط امیدواروں نائب صدر کاملا ہیریس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ قومی، ریاستی اور مقامی سطح پر بھی الیکشن ہو رہے ہیں۔

    امریکی صدارتی انتخاب کی مہم آخری روز میں داخل ہوتے ہی ریاست پنسلوینیا انتخابی طور پر میدان جنگ بن گئی جسے جیتنے کے لیے دونوں صدارتی امیدوار ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔

    یہاں ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملاہیرس کی ووٹرز کو قائل کرنے کی آخری اور سر توڑ کوششیں جاری ہیں انتخابی مہم کے آخری روز کاملاہیرس کی ریاست پنسلوانیا پر توجہ مرکوز رہی۔

    امریکی صدارتی انتخاب 2024

    ڈونلڈ ٹرمپ کا حامیوں سے خطاب

    سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا، پنسلوانیا اور مشی گن کا ہنگامی دورہ کیا، ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ ہم جوہری جنگ عظیم سوئم کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، صدر منتخب ہوکر تیسری جنگ عظیم شروع ہونے سے روکوں گا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرمیں صدر ہوتا تو 7 اکتوبر کا واقعہ کبھی رونما نہ ہوتا، صدر بننے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ختم کروں گا، ہم جوبائیڈن کے خراب نظام کو ٹھیک کریں گے، اقتدار میں آکر نئی نوکریاں فراہم کرکے عوام کو خوشحال بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج 5نومبر کو ہی سامنے آنے چاہئیں، یہ ہمارے لیے ہمیشہ کے لئے آخری موقع ہے۔

    کاملا ہیرس کا حامیوں سے خطاب

    دوسری جانب کاملا ہیرس نے بھی اپنے حامیوں سےخطاب میں یقین دہانی کرائی کہ منتخب ہوکر تمام امریکیوں کی صدر بنوں گی، ہم جیتیں گے کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ کس مقصد کیلئے کھڑے ہیں۔

    کاملاہیرس کا کہنا تھا کہ نئی شروعات کیلئے تیار ہیں جہاں امریکیوں کو دشمن نہیں پڑوسی کے طور پر دیکھا جائیگا، ٹرمپ کا قبل از وقت جیت کا دعویٰ حقیقت سے توجہ ہٹانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2020کا صدارتی انتخاب شفاف تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوئی، ہمیں اب بھی امید ہے کہ 2024کا انتخاب بھی صاف و شفاف ہوگا۔

  • امریکا کا سنہرا دور شروع ہونے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکا کا سنہرا دور شروع ہونے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدارتی الیکشن میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا سنہرا دور شروع ہونے والا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کاملاہیرس بہت ہوچکا، اب تمہیں جاناہوگا، سابق صدر نے کہا کہ الیکشن کے نتائج 5 نومبر کو ہی سامنے آنے چاہئیں۔

    سابق امریکی صدر نے کہا کہ جوبائیڈن کے خراب نظام کوٹھیک کریں گے، کاملا ہیرس نے 4 سال تک ہیلتھ ورکرز کیلئے کچھ نہیں کیا، ہم اقتدار میں نئی نوکریاں فراہم کریں گے، عوام کو خوشحال بنائیں گے۔

    دوسری جانب امریکا کی صدارتی امیدوارکاملاہیرس کا مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکی عوام ٹرمپ کے قبل از وقت جیت کے دعوے میں نہ آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا قبل از وقت جیت کا دعویٰ حقیقت سے توجہ ہٹانا ہے، 2020 کا صدارتی انتخاب شفاف تھا جس میں ٹرمپ کو شکست ہوئی۔

    کینیڈا نے بھارت کو ”سائبرتھریٹ“ کی فہرست میں شامل کرلیا

    کاملا ہیرس نے کہا کہ امید ہے یہ انتخاب بھی صاف و شفاف ہوگا، گزشتہ الیکشن بھی شفاف تھا یہ بھی شفاف ہوگا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل لبنان تنازع سے متعلق بڑا بیان

    ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل لبنان تنازع سے متعلق بڑا بیان

    ری پبلکن امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازع کو ختم کیا جائے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکا میں ایسے لوگ ہیں جو اپنا کام نہیں کررہے۔

    سابق امریکی صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدارتی الیکشن میں 3 روز باقی رہ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ڈیموکریٹس کیا کررہے ہیں، وہ صرف جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں، ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بائیڈن انتظامیہ کے معاشی ریکارڈ کو بھی نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران سابق صدر ٹرمپ کا خواتین سے متعلق متنازع بھی سامنے آیا۔

    ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی حفاظت یقینی بنائیں گے، چاہے خواتین ان سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔

    اسرائیل جنگ بندی کی کوششوں کو مسترد کررہا ہے، لبنانی وزیراعظم

    ٹرمپ کے بیان کو مخالف امیدوار کملا ہیرس نے انتہائی جارحانہ قرار دیا اور کہا کہ وہ خواتین کی آزادی اور ذہانت کو ترجیح نہیں دیتے۔