Tag: DONALD TRUMP

  • ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ریپبلکن صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی عدالت نے ہش منی کیس کی سماعت الیکشن تک ملتوی کردی ہے۔

    گزشتہ سماعت میں عدالت نے مقدمے میں سزا سنانے کا فیصلہ کیا تھا، اب غیرقانونی رقوم کی ادائیگیوں کے مقدمے میں سزا 26 نومبر کو سنائی جائیگی۔

    ٹرمپ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے میں سزا انتخابی عمل کو متاثر کر دیگی، جبکہ الیکشن کے بعد سپریم کورٹ سے استثنیٰ کیلئے رجوع کرنے بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جیت کے لیے کاملا ہیرس کی حمایت کردی، جبکہ امریکا نے روسی صدر کو صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرنے سے منع کیا ہے۔

    پیوٹن کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن اپنے حامیوں سے کاملا ہیرس کی حمایت کا کہہ رہے ہیں ہم بھی ان کی حمایت کریں گے۔

    سعودی عرب: ایئرپورٹس آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    روسی صدر نے کہا کہ کاملا ہیرس ایسے مسکراتی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہو، ٹرمپ نے اب تک سارے امریکی صدور سے زیادہ روس پر پابندیاں عائد کیں۔

  • میں صدر ہوتا تو اسرائیل میں 7 اکتوبر کو قتل عام نہ ہوتا، ٹرمپ

    میں صدر ہوتا تو اسرائیل میں 7 اکتوبر کو قتل عام نہ ہوتا، ٹرمپ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، میرے دور کی خارجہ پالیسی نے تنازعات کوپھیلنے سے روکے رکھا۔

    سابق امریکی صدر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی، سب واقف ہیں، میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔ میرے دور میں ایران کے پاس حماس اور حزب اللہ کیلیے رقم نہیں تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔

    دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ مجھے کملا ہیرس پر مکمل بھروسہ ہے، انہوں نے کملا ہیرس کی نامزدگی کو اپنا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔

    امریکا: جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد جان سے گئے

    امریکی صدر نے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو اور کملا ہیرس ملک کی نئی صدر بن کر تاریخ رقم کریں۔

  • ٹرمپ کو نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا

    ٹرمپ کو نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن نتائج کیخلاف باغیانہ اقدام سے متعلق کیس میں نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے فیڈرل کرمنل کیس میں سابق صدر کیخلاف نئی فرد جرم جمع کرادی ہے، دستاویز نئی جیوری کو پیش کی گئی ہیں جس نے ابتک شواہد نہیں سنے۔

    دستاویز کے مطابق حکومت ریمانڈ سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کا احترام کرتی ہے۔

    ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کیس میں سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ سابق صدر کو پراسیکیوشن سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے۔

    پراسیکیوٹر کے مطابق محکمہ انصاف سابق صدر کی پیشی پر زور نہیں دے گا اور سابق صدر کے وکیل سے مشاورت کرکے مشترکا تجاویز سامنے لائے گا کہ مقدمے میں پیشرفت کیسے کی جاسکتی ہے۔

    سابق صدر نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے اور اس فرد جرم کو مسترد کردیا جانا چاہیے۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی قتل کیس، ملزم سے متعلق اہم انکشاف

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ مقدمے کی کارروائی نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے ہوسکے گی اور سابق صدرجیت گئے تو وہ محکمہ انصاف پر زور دیں گے کہ مقدمہ ہی ختم کردیں۔

  • امریکا : ٹرمپ کی مدمقابل کملا ہیرس کی مقبولیت میں حیران کن اضافہ

    امریکا : ٹرمپ کی مدمقابل کملا ہیرس کی مقبولیت میں حیران کن اضافہ

    امریکا کے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات ڈرامائی موڑ اختیار کرتے جارہے ہیں، کملاہیرس کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    پہلے عام تاثر یہ تھا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ڈیموکریٹ حریف کملاہیرس کو باآسانی ہرا کر کرسی صدارت سنبھال لیں گے تاہم اب صورتحال تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

    شکاگو میں آج ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کا دوسرا روز ہے جس میں ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملاہیرس کی مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    جاری کنونشن میں آج کا موضوع ’امریکا کا جرات مندانہ مستقبل‘ رکھا گیا ہے، امریکا کے سابق صدر بارک اوباما آج اپنے خطاب میں کملا ہیرس کی حمایت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔

    اس کے علاوہ کنونشن سے مشعل اوباما، برنی سینڈرز اور چک شومر سمیت دیگر رہنما بھی خطاب کرینگے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق کملاہیرس کی ٹرمپ کے مقابلے میں مقبولیت میں3پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ روز اپنے خطاب میں صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کو ایک ہارا ہوا شخص قرار دیا تھا۔

  • کاملا ہیرس کا 4 ستمبر کو مباحثے سے انکار، ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پوسٹ میں‌ برس پڑے

    کاملا ہیرس کا 4 ستمبر کو مباحثے سے انکار، ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پوسٹ میں‌ برس پڑے

    واشنگٹن: نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نے 4 ستمبر کو مباحثے سے انکار کر دیا ہے، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ ان پر برس پڑے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کاملا ہیرس کے اس رویے سے میں حیران نہیں ہوں، انھیں اپنا دفاع کرنا مشکل لگ رہا ہے اس لیے مباحثے انکار کیا۔

    پینسلوینیا میں ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیرس منتخب ہوئیں تو امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی، ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کی جگہ ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے امریکا میں بغاوت کی ہے۔

    ٹرمپ نے کہا ہیرس کو ہرانا میرے لیے آسان ہے، صدر منتخب ہوا تو امریکی اسٹیل ملز کی نجکاری روک دوں گا، اور کاملا ہیرس کی نام نہاد پاور پلانٹس بند کرنے کی پالیسی بھی ختم کردوں گا۔

    کاملا ہیرس کو امریکا کی 47 ویں صدر منتخب کریں گے، ہلیری کلنٹن

    واضح رہے کہ امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن جاری ہے، جس میں ہزاروں لوگ شریک ہیں، سابق امریکی خاتون اوّل ہلیری کلنٹن نے اپنے خطاب میں اس عزم ظاہر کیا ہے کہ امریکا کی سینتالیس ویں صدر کاملا ہیرس ہوں گی۔

  • ایلون مسک کا دعویٰ، ٹرمپ کے انٹرویو کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا

    ایلون مسک کا دعویٰ، ٹرمپ کے انٹرویو کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا

    سوشل میڈیا X کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے انٹرویو کے دوران سائبر حملہ کیا گیا، جس سے ویب سائٹ کریش کر گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے دوران سائبر حملے کے باعث ایکس ویب سائٹ کریش کر گئی تھی، جس کی وجہ سے آن لائن اسٹریمنگ میں معمولی تاخیر ہوئی۔

    انٹرویو سننے اور دیکھنے کے لیے 13 لاکھ افراد سائٹ پر موجود تھے، انٹرویو شروع ہونے کے 40 منٹ بعد مسائل پیدا ہونا شروع ہوئے، جس کا الزام ٹیک ارب پتی نے سائبر حملے پر لگایا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک مسک نے کہا حملہ ’ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروسز‘ (DDoS) تھا جس نے تمام ڈیٹا لائنوں کو اوورلوڈ کر کے بے کار کر دیا۔

    سنگاپور میں سینٹر فار اسٹریٹجک سائبر اسپیس اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر انتھونی لم کے مطابق DDoS حملہ آن لائن ہدف کو بہت بڑی تعداد میں سگنل بھیجتا ہے تاکہ اس میں خلل ڈالا جا سکے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ انٹرویو سننے کے لیے چوں کہ بہت بڑی تعداد ایک ہی وقت میں کوشش کر رہی تھی اس لیے سروس عارضی طور پر کریش ہو گئی ہو۔

    ایلون مسک نے کہا بڑے پیمانے پر یہ سائبر حملہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کچھ لوگ ٹرمپ کو کچھ کہنے نہیں دینا چاہتے۔

    ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران امیگریشن کی موجودہ پالیسی کو زومبی جیسی تباہی اور صدر جو بائیڈن کو کئی بار احمق کہا، کملا ہیرس کو جو بائیڈن سے بھی زیادہ نااہل قرار دیا اور انھیں برنی سینڈرز سے زیادہ ’پاگل‘ بھی کہا، ایلون مسک نے اس موقع پر ٹرمپ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

    یاد رہے کہ ایکس کے مالک ایلون مسک نے قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جب کہ گزشتہ صدارتی الیکشن میں ایلون مسک نے صدر جو بائیڈن کی حمایت کی تھی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو انٹرویو، قاتلانہ حملے کے مقام کے حوالے سے اہم اعلان

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو انٹرویو، قاتلانہ حملے کے مقام کے حوالے سے اہم اعلان

    واشنگٹں: ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے قاتلانہ حملے کے مقام پر دوبارہ جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ایکس پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں بٹلر جا کر دوبارہ جلسہ کروں گا۔

    تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس گپ شپ میں دونوں نامور شخصیات نے ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس، یورپی یونین، چین، موسمیاتی تبدیلی، سنسر شپ اور مائگریشن کے بارے میں بات کی۔

    ریپبلکن امیدوار ٹرمپ نے اسے اپنے لیے ایک اہم موقع سمجھا اور اپنے پسندیدہ موضوعات پر طویل گفتگو کی، اور وہ یہ دعویٰ دہراتے رہے کہ انھیں سیاسی انتقام کا شکار بنایا گیا ہے، دوسری طرف ایلون مسک نے کئی مرتبہ ٹرمپ کی حمایت کا اظہار کیا۔

    دو ممالک نے ’مسیجنگ ایپ‘ پر پابندی لگا دی

    اس انٹرویو کو تقریباً 1.2 ملین لوگ سن رہے تھے، ٹرمپ نے ایک موقع پر کہا کہ کملا ہیریس ’’بنیاد پرست بائیں بازو کی پاگل‘‘ خاتون ہیں اور ’’برنی سینڈرز سے بدتر‘‘ ہیں، ایلون مسک نے اس پر رد عمل میں کہا ’’اس لیے یہ ضروری ہے کہ آپ ملک کی خاطر الیکشن جیتیں۔‘‘

    دوسری طرف کملا ہیرس کی انتخابی مہم کی انتظامیہ نے اس انٹرویو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پوری مہم ہی ایلون مسک اور خود ان کے اپنے جیسے امیر لوگوں کی خدمت کا ذریعہ ہے، یہ جنونی امیر لوگ متوسط طبقے کو بیچ دیں گے، یہ لوگ 2024 میں بھی ایک لائیو اسٹریم کا سامنا نہیں کر سکتے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک ہو گئی، الزام ایران پر

    ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک ہو گئی، الزام ایران پر

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہم ہیک ہو گئی ہے، اور ایسا ایران نے کیا ہے۔

    صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کارپوریشن کی جانب سے انھیں بتایا گیا کہ ہماری چند ویب سائٹس میں سے ایک کو ایرانی حکومت سے منسلک ہیکرز نے ہیک کیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق ٹرمپ کی امریکی صدارتی مہم نے ہفتے کے روز کہا کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے، مہم نے براہ راست کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، اس کے باوجود محض ٹرمپ اور ایران کے ماضی کی دشمنی کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی حکومت پر الزام لگایا گیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ایمرجنسی لینڈنگ

    ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایسا کرنے میں اس لیے کامیاب ہوا کیوں کہ ہماری حکومت کمزور ہے، تاہم انھوں نے کہا ایران کو سمجھنا چاہیے کہ میں دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں اور یہ ان کے مفاد میں بھی ہے۔

    اس الزام پر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے ردعمل میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت کا نہ تو امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی مقصد ہے۔

    خیال رہے کہ ریپبلکن کی انتخابی مہم کا ہیکنگ کا یہ بیان تب آیا جب نیوز ویب سائٹ پولیٹیکو نے رپورٹ کیا کہ اسے جولائی میں ٹرمپ کی مہم کے اندرونی گمنام ذرائع سے مستند دستاویزات ایم میل کی گئی ہیں، ان میں سے ایک رپورٹ ٹرمپ کے نائب جے ڈی وانس کی ’ممکنہ کمزوریوں‘ سے متعلق تھی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ایمرجنسی لینڈنگ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ایمرجنسی لینڈنگ

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے نے ریاست مونٹانا میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

    ڈیلی میل کے مطابق جمعہ کو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے نے میکینیکل خرابی کی وجہ سے غیر متوقع لینڈنگ کی، سیکرٹ سروس کا کہنا تھا کہ طیارے میں میکنیکل فالٹ کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بلنگز لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انتظامی معاون جینی موکل نے بتایا کہ ٹرمپ کا طیارہ مونٹانا کے شہر بوزمین جا رہا تھا، تاہم مشرق میں 142 میل دور اسے بلنگز کی طرف موڑنا پڑا، انھوں نے کہا کہ سابق صدر پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے بوزمین جا رہے تھے۔

    ہنگامی لینڈنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے طیارے سے بوزمین میں ریلی کے مقام پر پہنچے، امریکی میڈیا کے مطابق طیارے نے ہائیڈرولک لیک کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔

    یہ اس ہفتے ٹرمپ کی پہلی ریلی تھی، ان کا ساتھی سینیٹر جے ڈی وانس، اور ان کے مخالفین نائب صدر کملا ہیرس اور ٹِم والز صدارتی الیکشن کے لیے اہم ترین ریاستوں میں اپنا اپنا زور آزما رہے ہیں، خیال رہے کہ ابھی ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل ٹرمپ کو پنسلوینیا میں ان کی ریلی کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں مونٹانا کے بگ اسکائی کنٹری میں بہت کوشش کی تھی کہ ڈیموکریٹک سین جون ٹیسٹر سے ان کی سیٹ چھین لیں، لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے، اس بار وہ اسی عزم کے ساتھ پھر مونٹانا میں انتخابی مہم چلانے پہنچے تھے۔

  • ٹرمپ اور کاملا ہیرس کا 10ستمبر کو مباحثے پر اتفاق

    ٹرمپ اور کاملا ہیرس کا 10ستمبر کو مباحثے پر اتفاق

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس کا 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثے پر اتفاق ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس سے مزید دو مباحثوں کے لیے بھی تیار ہیں۔

    ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کردیا تھا۔

    سروے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس کی مقبولیت کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے، کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا ہے۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک 12 اگست کو ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رات ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کرنے جارہا ہوں۔

    نئی حج پالیسی کا اعلان، پرائیویٹ کوٹہ بڑھا دیا گیا

    ایلون مسک متعدد مرتبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔