Tag: DONALD TRUMP

  • ٹرمپ کا ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان

    ٹرمپ کا ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک 12 اگست کو ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رات ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کرنے جارہا ہوں۔

    ایلون مسک متعدد مرتبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو صدارتی انتخابات سے قبل ایک اور دھچکا لگا، ٹرمپ عدالت کی جانب سے ریلیف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہش منی کیس میں سزا روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ ٹرمپ نے غیرقانونی رقوم کی فراہمی، گیگ آرڈر کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت کے 20 رہنماؤں کی لاشیں برآمد

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ صدارتی الیکشن تک نیویارک کورٹ کی سزا کوروکنا چاہتے ہیں، جبکہ کاملاہیرس کو نئے سروے میں ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • کملا ہیرس کا نوزائیدہ بچوں کے قتل کی اجازت دینے کا ارادہ ہے، ٹرمپ نے مذہبی بنیاد پر الزامات لگا دیے

    کملا ہیرس کا نوزائیدہ بچوں کے قتل کی اجازت دینے کا ارادہ ہے، ٹرمپ نے مذہبی بنیاد پر الزامات لگا دیے

    فلوریڈا: صدارتی کرسی تک پہنچنے کی شدید خواہش میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آپے سے باہر ہو گئے، انھوں نے کملا ہیرس پر مذہبی بنیاد پر الزامات کی بارش کر دی۔

    جمعہ کو فلوریڈا میں مذہبی حامیوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی حریف کملا ہیرس پر جھوٹا الزام لگایا کہ وہ یہود دشمن ہیں، اور نوزائیدہ بچوں کے قتل کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    دراصل نائب صدر کملا ہیرس نے ایک یہودی شخص سے شادی کی ہے، اور انھوں نے چند روز قبل ڈیموکریٹک ٹکٹ پر جو بائیڈن کی جگہ لینے کے بعد سے پولنگ میں ٹرمپ سے زیادہ حمایت حاصل کر لی ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ریپبلکن صدر ٹرمپ نے جنوبی فلوریڈا میں ایک مذہبی کنونشن میں اپنے خطاب کا زیادہ تر حصہ بطور سینیٹر اور بائیڈن کے نمبر دو کے طور پر ہیریس کے ریکارڈ پر حملہ کرنے کے لیے وقف کیا، لیکن ان کے اکثر حملے حقیقت کے برخلاف تھے۔

    اگرچہ 59 سالہ ہیرس نے بدھ کے روز امریکی کانگریس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی تقریر چھوڑنے کی وجہ بھی بتا دی تھی اس کے باوجود ٹرمپ نے ان پر یہود دشمنی کا بے بنیاد الزام لگا دیا، اور کہا ’’وہ یہودی لوگوں کو پسند نہیں کرتی۔ وہ اسرائیل کو پسند نہیں کرتی۔ ایسا ہی ہے، اور ہمیشہ ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ وہ بدلنے والی نہیں ہے۔‘‘

    مذہبی لوگوں کے اجتماع سے خطاب میں ٹرمپ نے کملا ہیرس پر قوم پر بائیں بازو کی اقدار مسلط کرنے کا الزام لگایا، انھیں امیگریشن اور اسقاط حمل پر حد سے زیادہ آزاد خیال اور ’’گھٹیا‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کملا ہیرس منتخب ہونے کی صورت میں ملک پر انتہائی بائیں بازو کی اقدار مسلط کریں گی۔

    انھوں نے کہا کملا ہیرس انتہائی بائیں بازو کے سینکڑوں ججوں کا تقرر کریں گی تاکہ ملک بھر میں امریکیوں پر سان فرانسسکو کی آزاد خیال اقدار کو زبردستی مسلط کیا جا سکے، اسی لیے ہیرس نے سپریم کورٹ میں ججوں کو کیتھولک ہونے کی وجہ سے تعیناتی مسترد کی تھی، عیسائی باہر نکلیں اور صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، 4 سال میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

  • ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار، وجہ بھی بتادی

    ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار، وجہ بھی بتادی

    واشنگٹن:ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی نے حتمی صدارتی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا، مباحثے کی تاریخ ڈیموکریٹ نامزدگی کے اعلان تک طے نہیں ہوسکتی۔

    ترجمان ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کاملا ہیرس سے متعلق رائے تبدیل کرسکتی ہے، اوباما سمیت کئی ڈیموکریٹ رہنماؤں کے مطابق کاملا ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتی،ایسے ماحول میں کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ کی تاریخ طے کرنا مناسب نہیں۔

    گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے زیادہ لبرل سیاستدان ہیں، اگر وہ صدر منتخب ہو گئیں تو ہمارا ملک تباہ کر دیں گی۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولینا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ میں امیگریشن پالیسیز پر جو کچھ ہوا، وہ اس کی ذمہ دار ہیں۔

    اقوام متحدہ کا جھلسا دینے والی گرمی کی وبا پر ممالک سے اہم مطالبہ

    ٹرمپ نے کاملا ہیریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تین چار ہفتے پہلے وہ بری سیاستدان تھی۔اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی سیاستدان ہے۔

  • بائیڈن امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے، ٹرمپ

    بائیڈن امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے، ٹرمپ

    مشی گن : ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے۔

    یہ بات انہوں نے مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کہتے رہے میں جمہوریت کیلئے خطرہ ہوں لیکن میں نے گزشتہ ہفتے جمہوریت کیلئے گولی کھائی ہے۔

    اپنے سیاسی حریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے۔

    ریلی کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم زوال کا شکار ہیں، 4سال پہلے ہم ایک عظیم قوم تھے، 5نومبر امریکا کی تاریخ کاسب سے اہم دن ہوگا۔

    سابق امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جیتنے کے بعد ہم سب مل کر امریکا کو پھرسے طاقتور اور محفوظ ملک بنائیں گے اور بائیڈن ماضی کی ایک دھندلی سی یاد بن جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی قوم کی قیادت احمق لوگ کررہے ہیں، یہ وحشت مزید جاری نہیں رہنے دیں گے، صحیح قیادت ہو تو جوبائیڈن کا پیدا کردہ ہر بحران حل کیا جاسکتا ہے۔

  • صدر بنا تو جنگ کا خاتمہ کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو فون

    صدر بنا تو جنگ کا خاتمہ کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو فون

    واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر بنے تو روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اور انھیں یقین دہانی کروائی کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو ختم کر دیں گے۔

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹرتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جمعہ کو یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر ان کی بہت اچھی گفتگو ہوئی، صدر زیلنسکی نے انھیں ایک بہت ہی کامیاب ریپبلکن نیشنل کنونشن اور ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے پر مبارک باد دی۔

    ٹرمپ نے بتایا کہ صدر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے کو ہونے والے گھناؤنے قاتلانہ حملے کی مذمت کی، یوکرین کے صدر نے فون پر تحفظ کے لیے امریکی حمایت کو بھی سراہا۔

    واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات پیچیدہ رہے ہیں، ٹرمپ نے جب سے وائٹ ہاؤس چھوڑا ہے یہ فون کال صدر زیلنسکی کے ساتھ ان کی پہلی بات چیت تھی، اور ابھی ایک ہی دن قبل ٹرمپ نے صدر کے عہدے کے لیے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کیا ہے۔

    یہ فون کال ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب کہ یورپ اس حوالے سے پریشان ہے کہ نومبر میں اگر ٹرمپ کامیابی حاصل کرتے ہیں تو روس یوکرین جنگ کے بارے میں ان کی پالیسی کیا ہوگی۔

  • ویڈیو: ہلک ہوگن نے ٹرمپ کی ’بنیان پھاڑ‘ حمایت کر دی

    ویڈیو: ہلک ہوگن نے ٹرمپ کی ’بنیان پھاڑ‘ حمایت کر دی

    ملواکی: ماضی کے لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے، اس بار انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں اپنے مشہور اسٹائل میں ’بنیان پھاڑ‘ کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

    امریکی ریسلنگ سپر اسٹار ہلک ہوگن نے جمعرات کو ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کے دوران ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ’بنیان پھاڑ‘ حمایت کا مظاہرہ کیا، انھوں نے مخصوص اسٹائل میں بنیان پھاڑ کر ریسلنگ کی یاد تازہ کر دی۔

    ہلک ہوگن نیوی بلیو رنگ کے سوٹ، سر پر لپٹے سرخ رنگ کے اپنے مخصوص رومال، اور سنہری بالوں والی بڑی مونچھوں کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہوئے تھے، لیجنڈری ریسلر نے ٹرمپ کے حق میں جوشیلی تقریر کی، اور پہلے اپنی جیکٹ اتاری، پھر سیاہ رنگ کی بنیان کو دونوں ہاتھوں سے کھینچ پر پھاڑ ڈالا، اور اندر سے سرخ رنگ کی وہ شرٹ برآمد ہوئی جس پر لکھا تھا ٹرمپ/وانس۔ واضح رہے کہ جے ڈی وانس نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد ہیں۔

    ہلک ہوگن نے اس موقع پر تقریر میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے امریکا کے دشمن ہیں، اب وہ نومبر میں جیتنے والا ہے اور جب وہ جیتے گا تو ہم سب دوبارہ چیمپئن بنیں گے۔

    ہوگن نے کہا ’’میں ٹرمپ کو 35 سال سے جانتا ہوں، وہ سب سے بڑا محب وطن ہے، اس نے ہمیشہ وہی کہا جو وہ سوچتا ہے، وہ ہمیشہ مشکلات سے قطع نظر جیتنے کے لیے راستہ تلاش کر لیتا ہے، صرف وہی ہے جو امریکا کو ٹھیک کر سکتا ہے۔‘‘

  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے پیچھے ایران تھا؟ امریکی حکام کا دعویٰ سامنے آ گیا

    کیا ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے پیچھے ایران تھا؟ امریکی حکام کا دعویٰ سامنے آ گیا

    واشنگٹن: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے سلسلے میں امریکی حکام کا ایک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ خفیہ ادارے کی طرف سے ایرانی خطرے سے پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا۔

    خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کی طرف سے حملے کے خطرے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی پہلے ہی بڑھا دی گئی تھی۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطرے کا پتا چلنے پر بائیڈن انتظامیہ نے خفیہ ادارے، سیکریٹ سروس کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی پر مامور سینئر ایجنٹ کے ساتھ بھی معلومات شیئر کیں۔

    بتایا گیا کہ یہی وجہ تھی کہ حملے سے پہلے ہی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی، لیکن اضافی اقدامات بھی ٹرمپ پر حملے کو نہیں روک سکے، امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ ذرائع نے بتایا تھا ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرانے کی سازش کر سکتا ہے۔

    دوسری طرف ایران نے ٹرمپ پر حملے سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہم اس طرح کے الزامات کو بدنیتی پر مبنی سیاسی مقاصد سمجھتے ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر امریکی صدارتی امیدوار نامزد

    ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر امریکی صدارتی امیدوار نامزد

    ملواکی : ری پبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا، ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ری پبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلسل تیسرے دور کیلئے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے، ٹرمپ ایک بڑی پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے والے پہلےسزا یافتہ مجرم ہیں۔

    دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے 39 سالہ سینیٹر جیمز ڈیوڈ وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

    Trump

    امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے، وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید مخالف رہے ہیں تاہم پچھلے کچھ عرصے سے سینیٹر وینس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایسے موقعوں پر بھی حمایت کی جب بہت سے اہم ری پبلکن رہنما ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے

    ملواکی شہر میں ری پبلکن پارٹی کا نیشنل کنونشن جاری ہے جس سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کریں گے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق سمپسن کارٹون کی پیش گوئی

    ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق سمپسن کارٹون کی پیش گوئی

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے نے جہاں عالمی توجہ سمیٹ لی ہے، وہیں سمپسن کارٹون کا ایک منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمپسن کارٹون میں سابق امریکی صدر کو لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

    صارفین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی سمپسن کارٹون پہلے ہی کر چکا ہے۔ اس قسط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک کوفن میں لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے سمپسن کارٹون کی قسط ’بارٹ آف دی فیوچر‘ میں فلائنگ پاسٹ دکھایا گیا تھا، جس پر ’ٹرمپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی فور درج تھا۔ جبکہ ساتھ سال بعد وہی منظر نامہ حقیقت میں بھی دیکھا گیا تھا۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قاتلانہ حملے مجھے شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

    ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ، ایک اور ٹیم سمندر کی تہہ میں روانہ

    انہوں نے امریکیوں سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملواکی میں ہونے والے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں لازمی شرکت کروں گا۔

  • برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو فون، قاتلانہ حملے کی مذمت

    برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو فون، قاتلانہ حملے کی مذمت

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے انہیں فون کرکے حملے کی شدید مذمت کی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قاتلانہ حملے مجھے شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوانیا میں ریلی کے دوران ہونے والے حملے کے بعد نئے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے امریکیوں سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملواکی میں ہونے والے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں لازمی شرکت کروں گا۔