Tag: DONALD TRUMP

  • صرف میں ہی دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو

    صرف میں ہی دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو

    مشیگن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاب سے متعلق سیاسی ریلیاں پھر سے شروع کر دی ہیں، ریاست مشیگن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’’صرف میں ہی دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا سکتا ہوں۔‘‘

    نومبر میں ہونے والی صدارتی دوڑ کی تیاری کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو دو ریاستوں وسکونسن اور مشیگن میں انتخابی ریلیاں نکالیں، گزشتہ دنوں وہ نیویارک میں مجرمانہ مقدمے میں عدالت میں پیشیاں بھگتاتے رہے، جہاں ان پر ایک فلمی اداکارہ کو چُپ رہنے کے لیے دی جانے والی رقم (hush money trial) کو چھپانے کے لیے جعلی کاروباری ریکارڈ بنانے کا الزام ہے۔

    ریاست مشیگن میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا صرف میں ہی دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا سکتا ہوں، صدر بائیڈن کی کمزوریوں نے دنیا کو جوہری جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، میں دنیا میں امن لاؤں گا، اور اقتدار میں آنے کے بعد اسرائیل سے بھی بڑا آئرن ڈوم بنائیں گے۔

    ٹرمپ نے امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی حمایت کر دی، اور اسرائیل مخالف، فسلطین حمایتی احتجاج پر سخت تنقید کی۔

    ریاست وسکونسن میں تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں آباد فلسطینی پناہ گزین یہاں بھی ’’جہاد‘‘ کر سکتے ہیں اور 7 اکتوبر کے طرز کے حملے کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مسلم ممالک سے سفری پابندی کے نفاذ کی اپنی تجویز پر عمل کا بھی عزم کیا۔

  • امریکا میں پہلی بار سابق صدر کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز

    امریکا میں پہلی بار سابق صدر کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز

    امریکا میں پہلی بار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کرمنل ٹرائل کا آغاز کردیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کی مقدمے کی کارروائی الیکشن تک ملتوی کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔

    رپورٹ کے مطابق سابق صدرٹرمپ پر رقوم کی غیرقانونی منتقلی کا الزام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پرٹرائل کے دوران عدالت میں موجود رہنے کی پابندی عائد کردی گئی۔

    پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے، امریکا

    ٹرمپ نے مقدمے کو بائیڈن انتظامیہ کی سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیدیا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائی کی وجہ سے بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔

  • اگر میں صدر ہوتا تو کبھی ایران حملہ نہ کرتا: ڈونلڈ ٹرمپ

    اگر میں صدر ہوتا تو کبھی ایران حملہ نہ کرتا: ڈونلڈ ٹرمپ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے پر امریکی صدر کو کری تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا ایپ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر ایران کا حملہ نہ ہوتا‘۔

    سابق امریکی صدر نے لکھا کہ اسرائیل پر حملہ ہوا ہے، ایسا کبھی نہیں ہونے دیا جانا چاہیے تھا، سب جانتے ہیں اگر ہم اقتدار میں ہوتے تو ایسا نہ ہوتا۔

    انہوں نے کہا بائیڈن کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ امریکی قوم بھگت رہی ہے، صدر جو بائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو صاف صاف بتا دیا کہ ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

  • اسرائیل لوگوں کا قتل عام بند کرے، ٹرمپ

    اسرائیل لوگوں کا قتل عام بند کرے، ٹرمپ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل لوگوں کو مارنا بند کرے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کو فوری ختم کرنا ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل لوگوں کو مارنا بند کرے اور امن کی طرف لوٹے۔

    سابق امریکی صدر نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر بمباری کی ویڈیوز جاری نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ حملوں کی ویڈیوز جاری کرنے سے اسرائیل تعلقات عامہ محاذ پر ناکام ہورہا ہے۔

    دوسری جانب ایران کی جانب سے ردعمل کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے سفارتخانے خالی کرنا شروع کر دیے۔

    اسرائیلی نیوز آؤٹ لیٹ کان نے رپورٹ کیا کہ شن بیٹ [اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی] اور وزارت خارجہ کی طرف سے صورتحال کے جائزے کے بعد دنیا بھر میں متعدد اسرائیلی سفارتخانوں کو خالی کر دیا گیا۔

    ایران کی جانب سے دمشق، شام میں اپنے قونصل خانے پر مہلک حملوں کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد اسرائیلی فوج نے تمام جنگی یونٹوں کی چھٹیاں روک دی ہیں۔

    اسرائیل نے ریزروسٹ کو بلایا ہے اور ملک میں جی پی ایس کوآرڈینیٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

    یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطے معطل کردیے

    اسرائیلی اخبار کے مطابق ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم کو پوری طرح سے ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے ہیں۔

  • ٹرمپ کی مقدمات کی سماعت الیکشن تک ملتوی کرنے کی کوشش ناکام

    ٹرمپ کی مقدمات کی سماعت الیکشن تک ملتوی کرنے کی کوشش ناکام

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقدمات کی سماعت الیکشن تک ملتوی کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ کی سماعت ملتوی کی درخواست مسترد کردی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر کیخلاف غیرقانونی رقوم کے مقدمے کی سماعت15 اپریل کو ہوگی۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو استثنیٰ کے سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمے میں التوا ملے گا۔ سپریم کورٹ الیکشن فراڈ کیس میں ٹرمپ کی درخواست 25اپریل کوسنے گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مقدمات بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائیاں ہیں۔

    دوسری جانب عدالت کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں گواہوں، پراسیکیوٹرز، جیوری اور ججوں کے اہل خانہ کے خلاف بولنے سے بھی روک دیا۔

    پاکستان کیساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ کو بڑھانے کیلئے کام جاری رکھیں گے، امریکا

    سابق امریکی صدر نے مین ہٹن میں مجرمانہ مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کی بیٹی کو ہدفِ تنقید بنایا تھا۔ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کو فراڈ کیس میں اب 454 ملین ڈالر جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

  • صدر منتخب نہ ہوا تو خونریزی ہوگی، ٹرمپ نے خبر دار کردیا

    صدر منتخب نہ ہوا تو خونریزی ہوگی، ٹرمپ نے خبر دار کردیا

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب نہ ہوئے تو خونریزی ہوگی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی انتخابات کی تاریخ 5 نومبر کو تاریخی اور اپنی انتخابی مہم کو امریکا کے لیے اہم موڑ قرار دیا۔

    خونریزی سے متعلق بیان انہوں نے امریکی آٹو انڈسٹری کو لاحق خطرات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے دیا۔

    ٹرمپ نے میکسیکو میں گاڑیاں بنا کر امریکیوں کو فروخت کرنے کے چینی منصوبے پر شدید تنقید کی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میں منتخب ہوگیا تو ایک، ایک گاڑی پر سو فیصد ٹیکس لگاؤں گا اور پھر چین ان گاڑیوں کو امریکا میں فروخت کرنے کے قابل نہیں رہے گا اور اگر میں منتخب نہیں ہوا تو یہ سب کے لیے خونریز ثابت ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کے مواخذے کے لیے تحقیقات کے سلسلے میں ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات کے لیے ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن 20 مارچ کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پیشی سے مسلسل انکار پر ہنٹر بائیڈن کے خلاف توہین کی کارروائی کا امکان ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن اپنے بیٹے کی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث نہیں جب کہ ری پبلکن اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کے خاندان نے نائب صدارت کے دوران مالی فائدہ اٹھایا۔

  • ٹرمپ نے بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کو بدترین قرار دیدیا

    ٹرمپ نے بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کو بدترین قرار دیدیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدر بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کے خطاب کو بدترین اور باعث شرمندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن نے غصے اور نفرت سے بھری تقریر کی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن امیگریشن بحران کوحل نہیں کرنا چاہتے، بائیڈن انتظامیہ ملک کو تارکین وطن سے بھرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے یوکرین پرحملہ بائیڈن کی وجہ سے کیا۔

    واضح رہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ نے ملک کے سابق ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا ہے۔

    پیر کے روز متفقہ طور پر امریکی سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اہل ہیں۔ اب کوئی دوسری ریاست ٹرمپ کو آئین میں بغاوت کی شق کا استعمال کرتے ہوئے صدارتی ووٹنگ سے نہیں روک سکتی۔

    امریکی عدالت کا اپنے فیصلے میں مزید کہنا تھا کہ ریاستوں کی سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتیں کہ کوئی صدارتی امیدوار نااہل ہے۔

    سپریم کورٹ نے پیر کے روز متفقہ طور پر کولوراڈو کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن صدارتی امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔

    عالمی یوم خواتین: غزہ میں 60 ہزار حاملہ خواتین غذائی قلت کا شکار

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ریاستوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص بغاوت میں ملوث ہو بھی تو اسے وفاقی دفتر خاص طور پر ایوان صدر کے لیے نااہل قرار دینے والی شق نافذ کی جائے۔

  • پہلے ’سپر ٹیوز ڈے‘ پر ووٹنگ، کیا ٹرمپ کے مقابلے نکی ہیلی دوڑ سے باہر ہو جائیں‌ گی؟

    پہلے ’سپر ٹیوز ڈے‘ پر ووٹنگ، کیا ٹرمپ کے مقابلے نکی ہیلی دوڑ سے باہر ہو جائیں‌ گی؟

    کولراڈو: امریکا میں پہلے ’سپر ٹیوز ڈے‘ پر ووٹنگ میں برتری حاصل کرنے کے بعد ٹرمپ کے مقابلے میں نکی ہیلی کا صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولراڈو سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ریپبلیکن صدارتی امیدوار بن کر سامنے آ گئے، پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار منتخب ہونے کے لیے 15 ریاستوں میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو حریف نکی ہیلی پر غیر معمولی برتری حاصل ہو گئی ہے، انتخاب کے بعد نکی ہیلی کا صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا امکان ہے، دوبارہ صدارت کے لیے امیدوار جو بائیڈن نے بھی شمالی کیرولائنا میں پرائمری الیکشن جیت لیا ہے۔

    امریکا میں طیارہ کریش ہونے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی

    دوسری طرف امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے، 9 صفر سے متقفہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ریاستوں کی سپریم کورٹس کسی صدارتی امیدوار کی نااہلی کا تعین نہیں کر سکتیں، واضح رہے کہ کولراڈو کی سپریم کورٹ نے 2021 میں فسادات بھڑکانے پر سابق صدر کو گزشتہ دسمبر میں صدارتی الیکشن سے باہر کر دیا تھا۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ کولراڈو میں پرائمری ووٹنگ مرحلے سے ایک دن پہلے آیا ہے، فیصلے کا اطلاق تمام ریاستوں پر ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر لکھا یہ امریکا کی بڑی جیت ہے، ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے کہا ٹرمپ کو عدالتی میدان میں جیت ملی ہے تاہم انتخابی میدان میں بائیڈن انھیں شکست دے دیں گے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن میں شکست ہو گئی

    ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن میں شکست ہو گئی

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن ڈی سی میں شکست ہو گئی، انھیں نکی ہیلی نے ہرا کر پہلا ریپبلکن صدارتی نامزدگی کا الیکشن جیت لیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے کی 2024 کی مہم میں نکی ہیلی نے سابق صدر ٹرمپ پر پہلی فتح حاصل کر لی ہے، واشنگٹن میں نکی ہیلی کو 62.9 جب کہ ٹرمپ کو 33.2 فی صد ووٹ ملے۔

    نکی ہیلی اپنی آبائی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ہار گئی تھیں لیکن وہ امریکی تاریخ میں ریپبلکن پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

    کملا ہیرس کی اسرائیل پر شدید تنقید

    تاہم، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ کو نکی ہیلی پر بڑی برتری حاصل ہے امکان ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کا مقابلہ جو بائیڈن سے ہوگا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ریاست میں ریپبلکن پرائمری الیکشن جیت لیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ریاست میں ریپبلکن پرائمری الیکشن جیت لیا

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ریاست جنوبی کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن جیت لیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن میں کامیابھی حاصل کر لی ہے، ٹرمپ نے وکٹری پارٹی سے خطاب میں کہا ’’میں بائیڈن کو الیکشن میں شکست دینے کے لیے تیار ہوں۔‘‘

    ٹرمپ نے اب تک 2024 کے تمام پارٹی نامزدگی کے مقابلے جیت لیے ہیں، اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے کبھی بھی ریپبلکن پارٹی کو اتنا متحد نہیں دیکھا جتنا کہ یہ ابھی ہے۔

    دوسری طرف گورنر نکی ہیلی اپنی ہی ریاست میں ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے باوجود صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں، سینیٹر لنزے گراہم نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے دست برداری کا اعلان کر دیں۔

    ہیلی نے مقابلہ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے، اگرچہ ان کے آگے بڑھنے کا راستہ واضح نہیں ہے، تاہم جنوبی کیرولائنا کی اس سابق گورنر نے ہفتے کی رات اصرار کیا کہ وہ دوڑ میں رہیں گی، انھوں نے کہا ’’مجھے یقین نہیں ہے کہ ٹرمپ نومبر میں صدر جو بائیڈن کو شکست دے دیں گے۔‘‘ ہیلی نے کہا جن ریاستوں میں پرائمری الیکشن نہیں ہوئے وہاں کے ووٹرز کو ’رئیل چوائس‘ دینا ان کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے دوڑ میں بدستور سرفہرست ہیں۔