Tag: DONALD TRUMP

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے فروخت کرنا شروع کردیئے

    ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے فروخت کرنا شروع کردیئے

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوتوں کا برانڈ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ایک کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان جوتوں کو ’دی گریٹیسٹ اسنیکرز شو آن ارتھ‘ قرار دیا ہے۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ کی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان جوتوں کی قیمت 399 ڈالر ہے اور ویب سائٹ کے ذریعے ان کی فروخت سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلاڈلفیا کے کنونشن سینٹر میں سنہرے جوتوں کی جوڑی متعارف کرائی جن پر امریکی پرچم کی تفصیل بھی لکھی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سول فراڈ کیس میں نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    ٹرمپ کو فراڈ کیس میں ساڑھے 35 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا، ٹرمپ پر اپنی کمپنیوں کے ذریعے کاروبار کرنے پر بھی 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

    نیویارک کی عدالت نے فراڈ کیس میں ٹرمپ کے 2 بیٹوں پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں، ٹرمپ کے وکلا نے فراڈ کیس میں جرمانے کیخلاف اپیلیٹ کورٹ میں جانیکا فیصلہ کیا۔

    برازیلی صدر کے بیان پر اسرائیل کا سخت ردِ عمل

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو بیان میں عدالتی فیصلے کو بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو کروڑوں ڈالر جرمانے کی سزا

    ڈونلڈ ٹرمپ کو کروڑوں ڈالر جرمانے کی سزا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم مشکل میں پڑ گئی، سول فراڈ کیس میں کروڑوں ڈالر جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کو فراڈ کیس میں ساڑھے 35 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا، ٹرمپ پر اپنی کمپنیوں کے ذریعے کاروبار کرنے پر بھی 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

    نیویارک کی عدالت نے فراڈ کیس میں ٹرمپ کے 2 بیٹوں پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں، ٹرمپ کے وکلا نے فراڈ کیس میں جرمانے کیخلاف اپیلیٹ کورٹ میں جانیکا فیصلہ کیا۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو بیان میں عدالتی فیصلے کو بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں مقدمہ 25 مارچ سے شروع ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کرمنل کیس کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے۔

    گزشتہ روز نیویارک کے ایک جج کی جانب سے 25 مارچ کو مقدمے کی سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مقدمے کو خارج کرنے کی سابق امریکی صدر کی درخواست مسترد کردی گئی۔

    ٹرمپ کی صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی آخری کوشش

    سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

  • اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

    اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں بڑی مشکل میں پھنس گئے، ٹرمپ کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ 25 مارچ سے شروع ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرمنل کیس کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے۔

    نیویارک کے ایک جج کی جانب سے 25 مارچ کو مقدمے کی سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مقدمے کو خارج کرنے کی سابق امریکی صدر کی درخواست مسترد کردی گئی۔

    سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

    ٹرمپ کی صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی آخری کوشش

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی آخری کوشش کی ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے کمر کس لی ہے اور ری پبلیکنز کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہیں تاہم قانونی مسائل میں گھرے ٹرمپ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • ٹرمپ کو انتخابات میں مداخلت کے مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا

    ٹرمپ کو انتخابات میں مداخلت کے مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں مداخلت کے مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا، وفاقی عدالت نے 4 مارچ کوہونے والی مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ صدارتی اختیارات کی اپیلوں کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی، وفاقی عدالت بطور صدر استثنیٰ کے معاملے پر اپیل کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔

    مشیر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مقدمات کی سماعت صدارتی انتخابات کے بعد چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی انتخابات سے قبل اسٹاک مارکیٹ بلند سطح پر میری وجہ سے گئی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو صدارتی انتخابات میں میری جیت نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں میری جیت کودیکھتے ہوئے سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے دورکی بجائے ہماری کارکردگی کابھی کریڈٹ لیناچاہتے ہیں، ٹرمپ کیخلاف کپیٹل حملہ، ٹیکس فراڈ سمیت کئی مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عدالت کی جانب سے 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا یا گیا تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔

    سابق امریکی صدر کو لکھاری Jean Carroll کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔

    ترکیہ نے موساد کو معلومات فروخت کرنے والے پکڑ لیے

    لکھاری Jean Carrollکی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔

  • سرمایہ کاروں کو صدارتی انتخابات میں میری جیت نظر آرہی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

    سرمایہ کاروں کو صدارتی انتخابات میں میری جیت نظر آرہی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انتخابات سے قبل اسٹاک مارکیٹ بلند سطح پر میری وجہ سے گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو صدارتی انتخابات میں میری جیت نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں میری جیت کودیکھتے ہوئے سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے دورکی بجائے ہماری کارکردگی کابھی کریڈٹ لیناچاہتے ہیں، ٹرمپ کیخلاف کپیٹل حملہ، ٹیکس فراڈ سمیت کئی مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عدالت کی جانب سے 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا یا گیا تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔

    سابق امریکی صدر کو لکھاری Jean Carroll کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔

    لکھاری Jean Carrollکی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔

    امریکی سینیٹرز نے ایران پربراہ راست حملے کا مطالبہ کردیا

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا، ٹرمپ نے ہتک عزت کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ٹرمپ کیلئے نئی مشکل، 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    ٹرمپ کیلئے نئی مشکل، 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عدالت کی جانب سے 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔

    سابق امریکی صدر کو لکھاری Jean Carroll کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔

    لکھاری Jean Carrollکی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا، ٹرمپ نے ہتک عزت کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سان فرانسسکو: سکھوں کا بھارتی قونصلیٹ کے باہرمظاہرہ، ترنگا نذر آتش

    ٹرمپ آئیوا اور نیوہیم شائر میں پارٹی نامزدگی جیت چکے ہیں اور اب انہوں نے جنوبی کیرولائنا پر نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں جہاں ری پبلکن پارٹی کی رہنما نکی ہیلی سے ان کا مقابلہ ہے، ٹرمپ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں۔

  • ’ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سرفہرست صدارتی اُمیدوار‘

    ’ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سرفہرست صدارتی اُمیدوار‘

    ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کی ریاست آئیوا میں ری پبلکن کاکس میں سرفہرست صدارتی امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئیوا کاکس میں ابھی یہ بات بھی سامنے نہیں آئی کہ دوسرے نمبر پر ری پبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار کسے منتخب کیا گیا ہے۔

    آئیوا کاکس میں سخت سردی کے باوجود ری پبلکن پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے نومبر کے صدارتی الیکشن میں اپنا امیدوار چننے کے لیے بحث و مباحثے میں حصہ لیا اور ووٹ ڈالے۔

    2020میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیوا کاکس میں 97 فیصد ووٹ لے کر تمام امیدواروں پر غیرمعمولی سبقت لے لی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس بار بھی سرفہرست امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    ابھی یہ واضح نہیں کہ ری پبلکن پارٹی میں دوسرے نمبر پر کون ہوگا، فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سانٹیس جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے، بزنس مین وویک رام سوامی یا اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق سفیر نکی ہیلی دوسرے نمبر پر آئیں گی۔

    موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی

    ڈی سانٹیس دوسرے نمبر پر آئے تو ان کا بحیثیت صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ہونے کا مستقبل دھندلانے کا خدشہ ہے۔ پارٹی امور سے متعلق آئیوا ڈیموکریٹس کی کاکس بھی جاری ہے تاہم اس کے لیے آن لائن ووٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سماعت کے دوران جج کو ڈانٹ دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سماعت کے دوران جج کو ڈانٹ دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماعت کے دوران عدالت میں جج کو ڈانٹ دیا، جج نے ٹرمپ کے وکیل کو تنبیہ کردی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر نے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس آرتھر انگورن کے گھر پر بم حملے کی دھمکی دی۔

    سماعت کے دوران سابق امریکی صدر حتمی دلائل خود دینا چاہتے تھے تاہم بعض پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کی وجہ سے انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی۔

    جج آرتھر نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل کو سننے کے بعد سابق صدر کو اضافی مگر مختصر بیان کی اجازت دی تو ساتھ ہی کہا کہ وہ کمرہ عدالت کا احترام کریں۔

    سابق امریکی صدر نے جج کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود کمرہ عدالت کو انتخابی دنگل میں تبدیل کردیا، بولے پراسیکیوٹرز کی کوشش ہے کہ انہیں دوبارہ صدر بننے سے روکیں اور اگر وہ اس پر بات نہیں کرسکتے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔

    جج نے مداخلت کی کوشش کی تو ٹرمپ نے انہیں بھی جھڑک دیا اور کہا کہ تمھارا بھی اپنا ایجنڈہ ہے، تم ایک منٹ سے زیادہ سن نہیں سکتے جس پر جج نے ٹرمپ کے وکیل کو تنبیہ کی کہ اپنے موکل کو سنبھال کے رکھو۔

    ’عالمی عدالت میں مقدمہ فلسطینیوں کے تحفظ کیلیے اہم قدم ہے‘

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے پیشی کے بعد پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ وہ بے گناہ ہیں، کسی کو دھوکا نہیں دیا۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کو دھوکا دہی کے مقدمے میں 370 ملین ڈالر جرمانے کا سامنا ہے۔

  • غزہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی بول پڑے

    غزہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی بول پڑے

    فلوریڈا: فلسطین کے محصور شہر غزہ پر صہیونی ریاست کی جانب سے ڈھائی جانے والی قیامت کو نظر انداز کرنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں رہا ہے، حتیٰ کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی۔

    حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انھوں نے اسرائیل اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے حق میں پورا زور لگایا ہے، اور ہر طرح سے ان کے اقدامات کی حمایت کی ہے، تاہم جب غزہ کی بات آئی تو ٹرمپ بھی اسے ’ناقابل یقین‘ اور ’خوف ناک‘ کہے بغیر نہ رہ سکے۔

    جمعرات کو نشر ہونے والے اس انٹرویو میں ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے غزہ کی کہانی دیکھی، جو صورت حال سامنے آ رہی ہے؟ غزہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ تو سابق امریکی صدر نے کہا ’غزہ میں جو ہو رہا ہے یہ نہ صرف ناقابل یقین ہے، بلکہ خوفناک ہے۔‘

    ٹرمپ نے عالمی سطح پر صہیونی بربریت کے خلاف احتجاج اور مخالفت کے تناظر میں کہا کہ اسرائیل کو عوامی رابطوں اور تعلقات عامہ کے محاذ پر شکست ہوئی ہے، تاہم حماس حملوں کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل جارحیت کو انھوں نے نیتن یاہو کا ’مضبوط مؤقف‘ قرار دیا۔

    اسرائیلی مظالم کے خلاف لندن میں بڑا مظاہرہ، 8 لاکھ افراد شریک، مارچ سبوتاژ کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ناکام

    سابق امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ اسرائیل کے صدر ہوتے تو ایران کے ساتھ مذاکرات کر کے حماس کے مہلک حملے کو روک دیتے، انھوں نے کہا ایران ٹوٹا ہوا تھا، اور ہم ساتھ معاہدہ کر لیتے، میرے دور صدارت میں امریکا ایران کے ساتھ اچھے سے چل رہا تھا۔

  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے قلفیاں بیچنا شروع کر دیں؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران

    کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے قلفیاں بیچنا شروع کر دیں؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران

    کیا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعی قلفیاں بیچنا شروع کر دی ہیں؟ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو محظوظ کیا، اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو قلفی بیچتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن کیا سچ میں وہ ٹرمپ ہی ہے۔

    ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ شخص بالکل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا نظر آ رہا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ اس قلفی فروش کی آواز بھی بہت سریلی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق اس شخص کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع ساہیوال سے ہے، اور مقامی لوگ انھیں ’چاچا بگا‘ کہتے ہیں جو اس ویڈیو کلپ میں سریلی آواز میں قلفی بیچنے کے لیے آوازیں دے رہا ہے۔

    ویڈیو پر دنیا بھر کے لوگوں نے طرح طرح کے دل چسپ تبصرے کیے، کسی نے انھیں مشابہت کی وجہ سے ’البینو ڈونلڈ ٹرمپ‘ کہا، اور کچھ لوگوں نے ان پر میمز اور لطیفے بنائے۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسا لگتا ہے لیکن اس میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ نصیبو لال کی روح ہے۔

    ایک اور شخص نے چاچا بگا کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برص کے مریض کے لیے گرمی میں باہر رہنا مشکل ہوتا ہے۔ پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا اور اسے داد دی۔