Tag: DONALD TRUMP

  • جیتنے کے ثبوت موجود ہیں، صرف اچھے جج کی ضرورت ہے، ٹرمپ

    جیتنے کے ثبوت موجود ہیں، صرف اچھے جج کی ضرورت ہے، ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس انتخابات جیتنے کے کافی ثبوت موجود ہیں اور اب دلائل سننے کے لئے صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں نے پنسلوینیا میں عوامی سماعت کے دوران فون پر کہی، امریکی صدر حالیہ انتخابات میں نتائج کے باوجود اپنی ممکنہ شکست کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں، ان کو اب بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ دوبارہ اسی منصب پر فائز ہوں گے۔

    گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں انتخابی نتائج کو درست کرنا ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے پاس اپنی بات ثابت کرنے کے لئے تمام شواہد موجود ہیں۔ ہمیں صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے جو ہمارے تمام دلائل کسی بھی قسم کی سیاسی بددیانتی کے بغیر سنے۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے نئی انتظامیہ کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، صدارت کے امیدوار کے انتخاب جیتنے اور حلف برداری کی تقریب کی مدت کے وقت کو ٹرانزکشن کہا جاتا ہے۔ امریکہ میں حلف برداری کی تقریب 20جنوری کو ہے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے یہ الیکشن بہت آسانی اور بہتر طریقے سے جیت لیاتھا، پوری دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے، امریکہ دنیا کو دیکھ رہا ہے اور ہم اسے اس طرح نہیں جانے دیں گے۔

    خیال ر ہے کہ امریکی میڈیا اداروں کے مطابق مستقبل کے امریکی صدر جو بائیڈن نے پنسلوینیا میں بھی کامیابی حاصل کی ہے، یہاں انہیں 20 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔

  • انتخابات شفاف قرار کیوں دیئے ؟ ٹرمپ نے سائبر سکیورٹی عہدیدار کو برطرف کردیا

    انتخابات شفاف قرار کیوں دیئے ؟ ٹرمپ نے سائبر سکیورٹی عہدیدار کو برطرف کردیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ صدارتی انتخابات کو شفاف قرار دینے کی پاداش میں ڈائریکٹر سی آئی ایس اے کرسٹوفر کربس کو عہدے سے برطرف کردیا۔

    کرس کریبس نے گزشتہ ہفتے سرکاری اور نجی انتخابی افسران سے گفتگو میں کہا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ووٹنگ کے دوران کسی بھی طرح ووٹ کو ضائع یا تبدیل کیا گیا ہے یا کسی بھی طرح سے دھاندلی کی گئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سائیبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) کے ڈائریکٹر کرس کریبس کی اس بات سے سخت ناراض ہوئے اور انہیں عہدے سے معزول کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ عہدیدار کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن کی سیکیورٹی کے سلسلے میں دیا گیا کرس کریبس کا حالیہ بیان بے حد غلط ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ الیکشن کے دوران مردہ افراد کی جانب سے ووٹ کرنا، پول واچرس کو پولنگ بوتھ میں جانے کی اجازت نہ دینا، ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑ جن کے ذریعے ٹرمپ ٹو بائیڈن کی شکل میں ووٹوں کو تبدیل کیا گیا۔

    اس کے علاوہ لیٹ ووٹنگ اور کئی طرح کی دھاندلی کی گئی تھی، لہٰذا فوری طور پر کریس کریبس کی سی آئی ایس اے ڈائریکٹر کی سروس ختم کر دی گئی ہے۔

    صدارتی الیکشن کو امریکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دینے والے افسر کرسٹوفر کربز کا معطلی کے بعد امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اور میری ٹیم نے سی آئی اے ایس کے لیے کام کیا، ہم نے بہترین کام کیا۔

  • کورونا ویکسین : ڈونلڈ ٹرمپ نے فائزر پر الزامات عائد کردیئے

    کورونا ویکسین : ڈونلڈ ٹرمپ نے فائزر پر الزامات عائد کردیئے

    واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری سے متعلق اعلان کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، کیونکہ دوا ساز ادارے بھی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے بظاہر اس ویکسین کا پورا کریڈٹ لینے کی کوشش کی ہے، جس کی تیاری کا اعلان کثیر القومی دوا ساز امریکی ادارے فائزر نے ایک جرمن فارماسوٹیکل کمپنی بائیون ٹیک کے تعاون سے کیا ہے۔

    ان دونوں کمپنیوں کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق ان کی تیارکردہ ویکسین کے چالیس ہزار سے زائد رضاکار افراد پر ٹیسٹس نوے فیصد مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرمپ نے ان کمپنیوں پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ان نتائج کو دانستہ روکے رکھا اور الیکشن کے بعد اس کا اعلان اس وقت کیا جب ووٹرز اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے تھے۔

    ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی فیڈرل ڈرگ ایجنسی اور ڈیموکریٹس نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن سے قبل انہیں ویکسین کے نتائج کی خبر دی جاتی اور پھر پانچ روز بعد اس کا اعلان کر دیا گیا۔

    ٹرمپ کا یہ بی کہنا ہے کہ انہیں بہت پہلے سے معلوم تھا کہ دوا ساز ادارے الیکشن کے بعد ہی ویکسین کے تیار ہونے کا حتمی اور واضح اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب فائزر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افیسر البرٹ بُورلا نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان نتائج کا اعلان اس وقت کیا جب ریسرچرز کی جانب سے فراہم کیا گیا۔

    امریکی دوا ساز کمپنی کو نتائج سے مطلع اتوار آٹھ نومبر کو کیا گیا تھا، امریکا میں خوراک اور ادویات کی نگرانی کرنے والے وفاقی ادارے ایف ڈی اے کو بھی فائزر کی جانب سے ویکسین تیار کرنے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    فائزر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریسرچ کے تمام ڈیٹا کا مکمل معائنہ ایک آزاد مانیٹرنگ بورڈ کرتا ہے اور وہی اپنی حتمی رائے انتظامی بورڈ کو دیتا ہے، اس مانیٹرنگ بورڈ میں سائنسدان، معالجین اور ماہرِ شماریات شامل ہوتے ہیں۔

  • ہم ہی جیتیں گے، صدر ٹرمپ اپنی ضد پر قائم

    ہم ہی جیتیں گے، صدر ٹرمپ اپنی ضد پر قائم

    واشنگٹن: امریکی انتخابات کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن نومنتخب صدر کاسرکاری سطح پراعلان نہیں ہوسکا تاہم صدر ٹرمپ بدستور ضد پر قائم ہے کہ میں ہی جیتوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیتنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے، ہم ہی جیتیں گےاور امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

    ڈونلڈٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ لوگ جانناچاہتےہیں کہ میرے متعلق حالیہ صدارتی پولز اتنے غلط کیوں تھے ، کیونکہ وہ مین اسٹریم میڈیا کی اکثریت کی طرح جعلی تھے، بحیثیت صدر72ملین ووٹ حاصل کیے،جوتاریخ میں سب سےزیادہ ہیں، پنسلوینیا،مشی گن میں ریپبلکن مبصرین کو کام کی اجازت نہیں دی گئی، دونوں ریاستوں میں ہزاروں جعلی ووٹ گنےگئے ، اگرایسانہ ہوتاتومیں دونوں ریاستوں میں باآسانی جیت جاتا۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی ہمواراندازمیں ہوگی اور ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ کے لیے ہی ہوگی، دنیا دیکھ رہی ہے ہمارا آئینی طریقہ ہے، ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے 279 الیکٹورل ووٹ لے کر ٹرمپ کو شکست دے دی، ٹرمپ نے 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تاہم کئی ریاستوں میں ابھی بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

  • ” میں نےبڑےمارجن سےفتح حاصل کرلی”

    ” میں نےبڑےمارجن سےفتح حاصل کرلی”

    واشنگٹن: امریکا کے الیکشن میں بڑے بڑے دعوی کرنے والے امریکی صدر نے ایک بار جیت کا دعویٰ کردیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرلی ہے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا میں جیت کا دعویٰ کیا تھا، اس دعوی کے لئے بھی انہوں نے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پینسلوینیا میں ہماری بڑی قانونی جیت ہوئی ہے۔

    دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہار کی دیلیز پر کھڑے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کا دفاع کرنے کےلیے عوام سے چندے کی اپیلیں کرنا شروع کردی ہیں۔

    ٹرمپ اور ان کی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے عوام کو میسج اور ای میل بھیجے گئے ہیں جس میں چندے کی اپیل کی گئی ہے اور اس چندے کو الیکشن ڈیفینس فنڈ کا نام دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کو اپنوں نے ہی ‘دھوکا’ دے دیا

    ٹرمپ نے جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو غلط طریقے سے صدارتی دفتر میں پہنچنے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ میں بھی ایسے دعوے کرسکتا ہوں لیکن ابھی صدر منتخب کرنے کی قانونی کارروائی شروع ہوئی ہے۔

    ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کئی ریاستوں میں ووٹ میرے حق میں پڑے اور میں جیت رہا تھا لیکن اچانک میری برتری کم ہوگئی، جس کی وجہ بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی ہے۔

  • ٹوئٹر انتظامیہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹس پر انتباہ جاری

    ٹوئٹر انتظامیہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹس پر انتباہ جاری

    واشنگٹن : ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے ٹوئٹس پر ان کو انتباہی نوٹس جاری کیا ہے، ٹرمپ نے اپنے پیغامات میں صدارتی انتخابات کے نتائج سے متعلق الزامات لگائے تھے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کی انتظامیہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی الیکشن متنازع بنانے والے ٹویٹس پر انتباہ جاری کردیا ہے۔

    صدرٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں ریاست پنسلوانیا، جارجیا، نارتھ کیرولائنا میں ووٹ ضائع کرنے کاالزام عائد کیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے شکست دینے کیلئے ووٹ ضائع کرنے کے الزامات پرانتباہ جاری کیا۔

    انتخابات میں جیت کا دعویٰ مسترد، ٹوئٹر نے ٹرمپ کا ٹوئٹ ہٹا دیا

    گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بڑی کامیابی کا اعلان آج کروں گا، ہماری کامیابی یقینی ہے لیکن الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جیتنا آسان ہے لیکن ہارنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ٹوئٹر اور فیس بک انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق کی گئی پوسٹ کو ہٹا دیا تھا جس میں ٹرمپ نے کورونا وائرس کو فلو سے کم مہلک قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ٹوئٹر اور فیس بک کا ٹرمپ کے خلاف ایکشن

    ٹرمپ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کورونا وائرس کو فلو سے کم مہلک قرار دیا تو فیس بک نے اسے ڈیلیٹ کردیا جب کہ ٹوئٹر نے اسے گمراہ کن اور خطرناک معلومات پھیلانے کی وارننگ کے ساتھ چھپا دیا تھا۔

  • ٹرمپ نےمشی گن میں دوبارہ گنتی کیلئے مقدمہ دائرکردیا

    ٹرمپ نےمشی گن میں دوبارہ گنتی کیلئے مقدمہ دائرکردیا

    واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن ری کاؤنٹنگ، پینسلوینیا اورجارجیا میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ درخواست دائر کردی۔

    امریکہ کے صدارتی انتخاب کے نتائج میں تاخیر کا خدشہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے تین انتخابی عذر داریاں دائر کردیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مشی گن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ جارجیا اورپنسلوانیا میں ووٹ کی گنتی روکنے کیلئے مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔

    ٹرمپ نے مشی گن میں دوبارہ گنتی کیلئے مقدمہ دائرکردیاہے، پینسلوینیا اورجارجیا میں ڈاک کے ذریعے مزید آنے والے ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست بھی دائرکی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وسکونسن میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جائے گی، مختلف گروہوں نےانتخابات متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ امریکی عوام کےساتھ فراڈ اور باعث شرمندگی ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب امریکا میں جاری صدارتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج تو آنا شروع ہوگئے ہیں ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 238 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ اور 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن کو برتری حاصل ہے جب کہ 16 ریاستوں کےنتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

  • صدارتی انتخابات : ڈونلڈ ٹرمپ نے نتائج روکنے کو فراڈ قرار دے دیا

    صدارتی انتخابات : ڈونلڈ ٹرمپ نے نتائج روکنے کو فراڈ قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مختلف گروہوں نے انتخابات متاثر کرنے کی کوشش کی، اچانک سب چیزیں رک گئیں یہ فراڈ ہے۔

    ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک نتائج کے رکنے کو فراڈ قراردے دیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک ووٹوں کی گنتی روکنے پر سپریم کورٹ جانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ اچانک سب چیزیں رک گئیں یہ فراڈ ہے، انتخابات میں قوم کے ساتھ بڑا فراڈ کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مختلف گروہوں نے انتخابات متاثر کرنے کی کوشش کی لیکن ہم بڑی کامیابی کے جشن کیلئے تیار ہیں، انتخابات کے بہترین نتائج آرہے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار امریکی عوام بڑی تعداد میں ووٹ کیلئے باہر آئی ہے، ہم نے اوہائیو اور ٹیکساس سے کامیابی حاصل کرلی ہے، ٹیکساس سے ہم نے70ہزار ووٹ زیادہ حاصل کئے۔

    انہوں نے کہا کہ شمالی کیرولینا میں بھی ہم کامیاب ہوگئے ہیں، پنسلوانیا سے جیت رہے ہیں، وہاں سے 60فیصد ووٹ حاصل کرچکے ہیں، مشی گن میں بھی ہم جیت رہے ہیں جبکہ مختلف ریاستوں میں ابھی گنتی جاری ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایسی ریاست سے بھی جیت رہے ہیں جہاں سے توقع نہیں تھی، مجھے ٹیکساس کے گورنر نے جیت پر مبارکباد دی ہے لیکن اچانک یہ سب چیزیں رک گئیں یہ فراڈ ہورہا ہے، ہم جیت رہے ہیں اور ضرور جیتیں گے۔ اچانک نتائج آنا بند ہوگئے یہ قوم سے ایک بڑا فراڈ ہے، جہاں تک مجھے اندازا ہے ہم جیت چکے ہیں۔

  • امریکی صدارتی معرکے میں 2 دن باقی،  ٹرمپ کے مقابلے  جوبائیڈن کو سبقت حاصل

    امریکی صدارتی معرکے میں 2 دن باقی، ٹرمپ کے مقابلے جوبائیڈن کو سبقت حاصل

    واشنگٹن : امریکی صدارتی الیکشن میں 2دن رہ گئے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق عوامی سروے میں ٹرمپ کے مقابلےمیں جوبائیڈن کو سبقت حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابی معرکے میں دو دن باقی رہ گئے ہیں، صدرٹرمپ اور جوبائیڈن کے سوئنگ اسٹیٹس کےمسلسل دورے کررہے ہیں اور فلوریڈا،پینسلوینیا،وسکونسن,اوہائیو،مشی گن ،نارتھ کیرولائنامیں دونوں امیدوارووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

    انتخابی مبصرین نے ریاست ٹیکساس کو بھی اہم قراردیتے ہوئے کانٹے کے مقابلے کی پیشگوئی کی ہے، کورونا کے باعث ریاست مشی گن میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں دوپچاس افراد شریک ہوئے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریلی میں پچیس ہزارلوگ آناچاہتے تھے مگر ریاستی انتظامیہ نے آنے نہیں دیا۔

    دوسری جانب آئیوا میں خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ نے ہر معاملے کو متنازع بنایا، ڈاک کےذریعےووٹنگ پرٹرمپ کےتحفظات کوعوام نےقبول نہیں کیا۔

    ابتک امریکی صدارتی انتخابات میں اب تک آٹھ کروڑسے زائد افرادووٹ کاسٹ کرچکےہیں، امریکی میڈیا کے مطابق عوامی سروے میں ٹرمپ کے مقابلےمیں جوبائیڈن کو سبقت حاصل ہے۔

    ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ ٹرمپ کی جیت کیلئے پرعزم ہے اور کہا کہ گزشتہ انتخابات کی طرح امریکی عوام سروے رپورٹس کومسترد کردیں گےاور ٹرمپ آئندہ چار سال بھی وائٹ ہاؤس میں ہی گزاریں گے۔

  • امریکی صدرٹرمپ کورونا سے صحت یاب ،  ٹیسٹ منفی آگیا،  ڈاکٹرز کی تصدیق

    امریکی صدرٹرمپ کورونا سے صحت یاب ، ٹیسٹ منفی آگیا، ڈاکٹرز کی تصدیق

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے امریکی صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے، صدرٹرمپ میں رواں ماہ کےآغازمیں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کورونا سے صحت یاب ہوگئے، وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ صدرٹرمپ کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا ہے، صدرڈونلڈٹرمپ کے لگاتار ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔

    یاد رہے صدرٹرمپ میں رواں ماہ کےآغازمیں کوروناکی تشخیص ہوئی تھی اور کوروناکی تشخیص کےبعدٹرمپ چنددن اسپتال میں بھی زیرعلاج رہے تاہم علاج مکمل ہونے سے قبل ہی وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : میں اب کسی کیلئے کرونا منتقلی کا خطرہ نہیں رہا’ ٹرمپ کا دعویٰ

    بعد ازاں ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔

    خیال رہے امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے پہلا جلسہ کیا ، جس میں امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور خود کو بہت زیادہ طاقت ور محسوس کر رہا ہوں، میں جلسےمیں موجود ہر فرد کو بوسہ دے سکتا ہوں۔

    واضح رہے امریکا میں اب تک کورونا کے دولاکھ بیس ہزارمریض ہلاک ہوچکےہیں جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔