Tag: DONALD TRUMP

  • کرونا وائرس، ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو امدادی رقوم دینے کا اعلان

    کرونا وائرس، ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو امدادی رقوم دینے کا اعلان

    واشنگٹن: کرونا وائرس کے پیش نظر امریکی صدر ٹرمپ نے شہریوں کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کاروبار بند ہونے سے متاثر امریکیوں کو امدادی چیک دئیے جائیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا بھر میں کاروبار بند ہونے سے بڑی تعداد میں بیروزگاری ہے، اس وقت ہمیں نظر نہ آنے والے دشمن سے لڑائی کا سامنا ہے، ہم یہ لڑائی بہت جلد جیت جائیں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے آسان قرضوں کا بندوبست بھی کررہے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ امریکیوں کو جلد از جلد امدادی رقوم بھیجی جائیں، سیکریٹری خزانہ اسٹیون منچن کا کہنا ہے کہ متاثر امریکیوں کو براہ راست امدادی چیک بھجوائے جائیں گے، امدادی چیک آئندہ 2 ہفتے تک بھجوانا شروع کردیں گے۔

    مزید پڑھیں: کروناوائرس: چین اور امریکا ایک بار پھر آمنے سامنے

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں یومیہ بریفنگ کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہیں، غیرضروری صحافیوں کا وائٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صحافیوں کو داخلے سے پہلے دروازے پر بخار چیک کرانا ہوگا، وائٹ ہاؤس کی ریسپونڈنٹ ایسوسی ایشن آنے والے صحافیوں کا انتخاب کرے گی۔

    واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کیا اورہر قسم کے عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی۔

    حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں، تفریحی مقامات کو بھی بند کردیا گیا جبکہ طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ دیگر کو بھی گھروں پر ہی محصور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • مودی کے ساتھ پریس کانفرنس، ٹرمپ کی ایک بار پھر  پاکستان  کی تعریف

    مودی کے ساتھ پریس کانفرنس، ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان کی تعریف

    دہلی : امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت میں ایک بار پھر دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا امریکا نے پاکستان کیساتھ مل کر دہشت گردی کےخلاف مؤثراقدامات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ راشٹر پتی بھون پہنچے تو بھارتی صدر اور وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کےساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان کی کوششوں کا پھر اعتراف کیا۔

    پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا امریکا نے پاکستان کیساتھ مل کردہشت گردی کےخلاف مؤثراقدامات کیے ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پہنچتے ہی مودی کوآئینہ دکھا دیا، پاکستان کی تعریف

    گذشتہ روزامریکی صدر ٹرمپ نے احمدآباد اسٹیڈیم میں خطاب میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ ملکردہشت گردی کیخلاف کام کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کوششوں کی بدولت پاکستان سے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی اور اقدامات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں کشیدگی میں کمی،خطے کی خوشحالی اورترقی کی توقع ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو بندروں سے محفوظ رکھنے کیلئے منکی فورس تشکیل

    ڈونلڈ ٹرمپ کو بندروں سے محفوظ رکھنے کیلئے منکی فورس تشکیل

    امریکی صدر دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو بندروں سے بچانے کے لئے منکی فورس تشکیل دی گئی ہے، دریائے جمنا میں چودہ ہزارلیٹر پانی چھوڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی دہلی کے بجائے وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی علاقے گجرات میں لینڈ کیا۔

    کانگریس نے صدرٹرمپ کے اعزاز میں تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے، بھارت دو روزہ دورے کے دوران صدر ٹرمپ وزیراعظم مودی سے بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پربات کریں گے۔

    اس کے علاوہ پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت بھی متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد پر مودی سرکار خوشی سے پھولے نہیں سمارہی اور عجیب و غریب اور بچکانہ اقدامات کررہی ہے۔

    صرف ٹرمپ کو دکھانے کے لئے دریائے جمنا میں چودہ ہزارلیٹر پانی چھوڑ دیا گیا۔ بھارت کے طول وعرض پر پھیلی غربت ٹرمپ کو نظر نہ آئے اس لئے احمد آباد میں ٹرمپ کے روٹ پر آنے والی جھونپڑیوں کے سامنے دیواربنادی گئی ہے۔

    سب سے اہم بات یہ کہ امریکی صدر کو بندروں کے حملے سے بچانے کے لئے غلیل فورس تشکیل دی گئی ہے۔ سات سو اہلکاروں پر مشتمل منکی فورس تاج محل کے دورے میں صدرٹرمپ کو بندروں سے بچائے گی۔

    اس موقع پر بھارت سرکار کو کروڑوں روپے کما کر دینے کے باوجود صفائی سے محروم تاج محل کی قسمت بھی جاگ گئی۔ صدرٹرمپ کی آمد کی وجہ تاج محل کی صفائی بھی کردی گئی۔ علاوہ ازیں امریکی صدر کے دورہ بھارت نے کشمیری سکھوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔

    کشمیری سکھوں کا کہنا ہے سکھ برادری کیخلاف تشدد کا خطرہ ہے کیونکہ سال دو ہزار میں امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر پینتیس سکھوں کو گھروں سے نکال کر قتل کردیا گیا تھا۔

  • صدرٹرمپ دورہ بھارت میں مودی سے کیا بات کریں گے ؟

    صدرٹرمپ دورہ بھارت میں مودی سے کیا بات کریں گے ؟

    واشنگٹن : امریکی وائٹ ہاؤس نے بھار ت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراظہارتشویش کرتے ہوئے صدرٹرمپ دورہ بھارت میں مودی سےمذہبی آزادی پربات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس نے بھار ت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا بھارت میں اقلیتوں کےحقوق کی صورتحال پرتشویش ہے ، صدرٹرمپ دورہ بھارت میں مودی سےمذہبی آزادی پربات کریں گے، مذہبی آزادی کامعاملہ ٹرمپ انتظامیہ کے لئے انتہائی اہم ہے۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا تھاکہ شہریت کےمتنازع قانون کیخلاف مظاہروں پرتشویش ہے، صدرٹرمپ24فروری سے بھارت کا 2روزہ دورہ کریں گے، ٹرمپ کےپاک،بھارت کشیدگی میں کمی کےبیانات حوصلہ افزاہیں اور وہ تنازعات باہمی ڈائیلاگ سےحل کرنےکےحامی ہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں مذہب کے نام پر استحصال میں اضافہ، امریکی کمیشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    گذشتہ روز امریکا کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پریشان کن ہے، بھارت میں مذہب کے نام پر استحصال میں اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں شہریت کے جس متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے، وہ قانون مسلمانوں کے ساتھ تفریق کے لیے بنایا گیا ہے، نئے قانون سے 19 لاکھ لوگوں کی شہریت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نئے قانون سے مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، نئے قانون کے تحت مذہب کی بنیاد پر شہریوں کا رجسٹر تیار ہوگا اور قانون کے نفاذ کے بعد اظہار مذہب کی آزادی متاثر ہوئی ہے، جبکہ بھارتی حکومت متنازعہ قانون کے خلاف مظاہرے کرنے والوں پر تشدد کر رہی ہے۔

    امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت مذہب کی بنیاد پر شہریوں کا رجسٹر تیار ہوگا۔ بھارت میں مذکورہ قانون کے نفاذ کے بعد اظہار مذہب کی آزادی متاثر ہوئی ہے۔

    رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ کمیشن کے ارکان کو بھارت کا دورہ کروانے اور عوام سے ملنے کے لیے امریکی حکومت، بھارت پر دباؤ ڈالے۔

  • ٹرمپ نے وکی لیکس کے بانی کو معافی کیلیے کیا پیشکش کی؟

    ٹرمپ نے وکی لیکس کے بانی کو معافی کیلیے کیا پیشکش کی؟

    واشنگٹن : مواخذے کے بعد امریکی صدر کو ایک اور مشکل میں پھنس گئے ، وکی لیکس کےبانی جولین اسانج کےوکیل نے ٹرمپ پر موکل کو معافی کی پیشکش کاالزام لگادیا۔

    تفصیلات کے مطابق جولین اسانج کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ان کے موکل کو پیش کش کی تھی کہ اگروہ بیان دیں کہ ہیلری کلنٹن کی لیک ای میلز کے پیچھے روس کاہاتھ نہیں توان کو معافی مل سکتی ہے۔

    وکیل نے دعوی کیا کہ 2017 میں کانگریس کے رکن نے صدر کی ہدایت پر جولین اسانج سے ملاقات کی تھی اور جولین اسانج کو معافی کی پیشکش کی۔3

    دوسری جانب وائٹ ہاوس نے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ، پریس سیکریٹری اسٹیفنی گریشم نے کہا یہ ایک من گھڑت کہانی اورمکمل جھوٹ ہے، جولین اسانج امریکا کی جاسوسی کے الزام میں برطانوی جیل میں قید ہیں اورامریکہ حوالگی کے خلاف مقدمےکا دفاع کررہے ہیں۔

    گذشتہ سال جون میں برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی درخواست پر دستخط کئے تھے۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ کا جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کو ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر رواں ماہ کے آغاز پر 50 ہفتے قید کی سزا سنائی تھی۔

    خیال رہے کہ اپریل 2017 میں وکی لیکس نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی سیکورٹی ایجنسی نے پاکستان کے موبائل سسٹم کی ہیکنگ کی، ہیکنگ کے لئے مختلف سائبر ویپنز استعمال کئے تھے۔

    امریکی ایجنسی این ایس اے کئی عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کے لئے وائر ٹیپنگ اور دیگر سائبر ہتھیار استعمال کرتی رہی ہے جبکہ وکی لیکس نے سیکڑوں مختلف نوعیت کے سائبر ہتھیاروں کا بھی انکشاف کیا ہے ، اُن میں پاکستانی موبائل سسٹم کی ہیکنگ کے لئے این ایس اے کی کوڈ پوائنٹنگ بھی شامل تھے۔

  • چین میں کرونا وائرس، امریکی صدر موقع کا فائدہ اٹھانے لگے

    چین میں کرونا وائرس، امریکی صدر موقع کا فائدہ اٹھانے لگے

    واشنگٹن: چین میں کرونا وائرس کے سبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موقع کا فائدہ اٹھانے لگے، ٹرمپ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کاروبار کے لیے ماحول سازگار ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کاروبار کے لیے اب امریکا مشکل مقام نہیں ہے، ماضی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے قومی سلامتی کا بہانہ استعمال ہوتا رہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے لیے امریکا کے ساتھ کاروبار مشکل نہیں بنانا چاہتے، چاہتا ہوں امریکا کے ساتھ کاروبار سب کے لیے آسان ہو، کاروبار میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی کاروباری مارکیٹ سب کے لیے کھلی ہے، ہم سے جیٹ انجن مثال کے طور پر خریدیں جو دنیا میں بہترین ہیں، انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے کاروبار کے لیے ماحول سازگار ہے۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے امریکا کو فائدہ ، امریکی وزارت تجارت کی عجیب منطق

    یاد رہے کہ چند روز قبل امریکا کے سیکریٹری برائے تجارت ولبرروس کا کہنا تھا کہ چین میں پھیلنے والا کرونا وائرس امریکا کی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہوسکتا ہے۔

    ولبرروس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے ملازمتوں کی واپسی میں تیزی لانے میں مدد ملے گی جبکہ تاجروں کوچین سےچیزیں منگوانےپرنظرثانی بھی کرنا پڑےگی۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، چین کے صوبے ہوبے میں ایک دن میں سوسے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ سو سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71204 ہوگئی ہے۔

  • ڈیووس میں امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس

    ڈیووس میں امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس

    ڈیووس : وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس پہنچ گئے ، وہ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی مسائل پرقابوپانےکیلئے کوششوں پریقین رکھتا ہوں۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیووس میں اہم ملاقاتوں کی فہرست جاری کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ عراقی صدر ، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    گذشتہ روز ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی ڈیوس میں سائیڈلائن پرامریکی صدرٹرمپ سےبھی ملاقات ہوگی ، دورہ امریکا کے بعد یہ پاک امریکا لیڈر شپ کی تیسری ملاقات ہوگی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ

    یاد رہے نومبر 2019 میں  وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا  ، جس میں ٹرمپ نے افغانستان میں مغویوں کی رہائی کے سلسلے میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر ادا کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے افغانستان سے مغویوں کی رہائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی رہائی پرخوشی ہے، یہ مثبت پیشرفت ہے۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے بھی آگاہ کیا تھا اور  ثالثی کے لیے ٹرمپ کی جاری کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

    اس موقع پر رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق اور واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 80 ملین ڈالر مقرر کر دی گئی

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 80 ملین ڈالر مقرر کر دی گئی

    تہران: جنرل قاسم سلیمانی کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے سر کی قیمت 80 ملین ڈالر مقرر کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے، ایرانی حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو قتل کرنے والے کو 80 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جو بھی ایرانی صدر ٹرمپ کو قتل کرے گا، اسے حکومت کی جانب سے 80 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

    تازہ ترین:  جوہری معاہدہ منسوخ، ایران نے بڑا اعلان کر دیا

    دوسری طرف مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی ہے، جنازے میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ جنرل سلیمانی کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ قاسم سلیمانی کو کل آبائی علاقے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا، ملیشیا کے کمانڈر مہدی ال مہندس کی میت بھی تہران پہنچائی جا چکی ہے۔

    خیال رہے کہ ایران نے 2015 کا جوہری معاہدہ منسوخ کر کے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، تہران نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے جنگ میں پہل کی ہے اب اسے جواب کے لیے تیار رہنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی قوانین کا علم ہے نہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سمجھ، امریکیوں کو برابر کی چوٹ لگنے سے ہی جنگ کا دور ختم ہوگا۔

    ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر حسین دہقان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جنگ شروع کی، اب مناسب رد عمل قبول کرے، امریکی حملے کے جواب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنائیں گے، امریکیوں کو اُسی شدت کی ضرب لگنے سے ہی جنگ کا یہ دور ختم ہوگا۔

  • امریکی صدر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا آسان ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

    امریکی صدر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا آسان ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

    واشنگٹن : امریکی صدر کے عہدے کو دنیا کا طاقتور ترین سمجھا جاتا ہے مگر ان کی نقل و حرکت پر کسی کے لیے بھی نظر رکھنا بہت آسان ہے۔

    واشنگٹن : امریکی صدر کو دنیا کا طاقتور ترین شخص سمجھا جاتا ہے لیکن اسمارٹ فون لوکیشن ڈیٹا کی مدد سے ان کی نقل و حرکت پر بھی مظر رکھی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سخت سیکیورٹی حصّار میں رہنے والی دنیا کی طاقتور ترین شخصیت امریکی صدر کو ٹریک کرنے کا حیران کن دعویٰ ایک امریکی اخبار نے کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کے لوکیشن ڈیٹا کی مدد سے کسی کو ٹریک کرنا کتنا آسان ہے۔

    امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی نقل و حمل کو ٹریک کرنے کا لوکیشن ڈیٹا بہت آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ امریکی صدر کے فون کو ٹریک نہیں کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ موجود خفیہ سروس ایجنٹ کے فون کو ٹریک کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل و حمل کا پیچھا کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق صدر کے قافلے سے چند فٹ پیچھے نقل و حمل پر باریک بینی سے نظر رکھی گئی جو ہمارے خیال میں سیکرٹ سروس کے ایک ایجنٹ کے فون سے ریکارڈ کی گئی، جس کا گھر بھی ڈیٹا میں واضح طور پر شناخت کیا جاسکتا ہے۔

    اس گھر کو عوامی تفصیلات سے جوڑ نے پر اس کے نام کا انکشاف ہوا جبکہ اس کے شریک حیات اور دونوں کے خاندانوں کی مزید تفصیلات بھی ظاہر ہوگئی۔

    امریکی اخبار کے مطابق جب دنیا کی طاقتور ترین سمجھی جانے والے امریکی صدر پر نظر رکھنا ممکن ہے تو عام لوگ تو جاسوسوں کی نگاہوں سے بلکل محفوظ نہیں۔

  • پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے، افغان مسئلے کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کی خواہش مثبت پیشرفت ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ افغانستان کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار مثبت پیشرفت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا اور طالبان مذاکرات کی بحالی کا دلی خیرمقدم کرتا ہے، فریقین کے درمیان مثبت بات چیت سے ہی افغانستان سمیت پورے خطے میں امن واستحکام آئے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن ومصالحت کیلئے معاونت جاری رکھے گا، مذاکرات میں شرکت پر فریقین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ کا افغانستان کا غیراعلانیہ دورہ، طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز افغانستان کے غیراعلانیہ دورے کے موقع پر اعلان کیا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کررہے ہیں اور افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی بھی کی جائے گی.

    انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں، ان سے دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں اور تصویریں بھی بنوائیں، ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔