Tag: DONALD TRUMP

  • وزیر اعظم کا صدر ٹرمپ کو ٹیلی فون، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم کا صدر ٹرمپ کو ٹیلی فون، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یو این اجلاس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا.

    اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم نے بھارت کے غاصبانہ اقدامات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا.

    بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے اپنے میڈیا پیغام میں اس رابطے کی تصدیق کی، انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ہے.

    مزید پڑھیں: پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے: آرمی چیف

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گفتگو بارہ منٹ جاری رہی، اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی، بات چیت اور رابطہ جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے.

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے پاکستان کا چار سے رابطہ ہوگیا ہے۔ فرانسیسی صدر سے بھی رابطے کی کوشش ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے کچھ دیر قبل پاکستانی وزیر اعظم کی امریکی صدر سے گفتگو خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

  • روایتی ہتھیاروں سے تین دن میں افغانستان فتح کرسکتے ہیں، صدر ٹرمپ

    روایتی ہتھیاروں سے تین دن میں افغانستان فتح کرسکتے ہیں، صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج تین دن میں افغانستان فتح کرسکتی ہے مگر میں ایک کروڑ افراد کو مارنا نہیں چاہتا۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج تین سے چار دن میں افغانستان کو فتح کرسکتی ہے مگر میں ایک کروڑ افراد کو مارنا نہیں چاہتا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ میں ایٹمی ہتھیار نہیں بلکہ روایتی ہتھیار استعمال کرنے کی بات کر رہا ہوں۔

    دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طالبان نے اشارہ دیا ہے کہ وہ معاہدہ چاہتے ہیں۔

    زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہم افغانستا ن میں ایک اچھے معاہدے کے لیے تیار ہیں، مذاکرات سے امن معاہدے کی کوشش کررہے ہیں، انخلا معاہدے کی نہیں، ایسا امن معاہدہ جو انخلا کا ذریعہ بنے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا ہی بیان دیا تھا جس پر افغان حکومت نے احتجاج کیا تھا۔

  • ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے بھارت بدحواس ہوگیا ہے، مشیر امریکی صدر ساجد تارڑ

    ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے بھارت بدحواس ہوگیا ہے، مشیر امریکی صدر ساجد تارڑ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت بدحواسی میں مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیج رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے آج ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

    امریکی صدر نے انتخابی مہم میں دو بار اس پر بات کی، ان کی مسئلہ کشمیر کےحل میں دلچسپی معنی رکھتی ہے، ساجد تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف بھارت بدحواس ہوچکا ہے اور اسی بدحواسی میں وہ مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیج رہا ہے۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے بنکاک کانفرنس اور لوک سبھا میں ثالثی کی پیشکش کو مسترد کیا۔ ایک سوال کے جواب میں مشیر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا واحد عالمی طاقت ہے جو جوڑنے اور توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے،
    بھارت کیلئے امریکا سے سفارتی تعلقات خراب کرنا ممکن نہیں ہے، مسئلہ کشمیرکو کیسے حل کرنا ہے، اس کا۔

    جواب بھارت کو امریکا سمیت عالمی برادری کو بھی دینا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے میں مسئلہ کشمیر کےحل کےخواہشمند ہیں، میرا خیال ہے مسئلہ کشمیر پربہت بات ہوگئی، اب اسےحل ہونا ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

    یاد رہے کہ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔

  • امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پرکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیرپرایک بار پھرثالثی کی پیشکش کردی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں، اس کا دارومدارمودی پر ہے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، زبردست انسان ہیں، مودی سے بھی ملاقات کرچکا ہوں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں مسئلہ کشمیرپر بہترین طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں، دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پرکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

    امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    یاد رہے کہ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔

  • بورنس جانسن عظیم وزیراعظم ہوں گے، امریکی صدر

    بورنس جانسن عظیم وزیراعظم ہوں گے، امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اچھا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فون پر ہونے والی گفتگو میں بہت اہم تجارتی معاہدے پر بات ہوئی جو پہلے ہی زیر غور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم سے ہونے والی گفتگو کے چند منٹ بعد ہی کہا کہ میری پیش گوئی ہے کہ وہ ایک عظیم وزیراعظم ہوں گے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ہم تجارتی معاہدے پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہت اہم تجارتی معاہدہ ہوگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے بعد ہونے والا دوطرفہ معاہدہ موجودہ تجارت سے تین سے چار یا پانچ گنا بڑا ہوگا اور جیسے ہی برطانیہ، یورپی یونین سے باہر آجاتا ہے تو ہم مزید کچھ کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب لندن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور بورس جانسن کے درمیان فون کال پر بات چیت ہوئی اوردونوں نے آزاد تجارتی معاہدے کے عزائم کو مکمل کرنے اور برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد جتنا ممکن ہو جلد مذاکرات شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ بورس جانسن برطانیہ کو مستقبل میں یورپی یونین کے اتحاد سے باہر دو طرفہ معاہدوں کے ذریعے ایک آزاد تجارتی ملک بنانے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر واشنگٹن سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی اچانک حامی نوجوان کی شادی میں‌ شرکت، دلہا دلہن حیران

    ڈونلڈ ٹرمپ کی اچانک حامی نوجوان کی شادی میں‌ شرکت، دلہا دلہن حیران

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نیو جرسی میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں جا پہنچے، جنہیں دیکھ کر دلہا دلہن سمیت تمام افراد حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوعوامی نوعیت کی محفلوں اور تقریبات میں کم ہی دکھائی دیتے ہیں کچھ روز قبل اچانک ریاست نیو جرسی کے شہر بڈمنسٹر میں واقع گالف کلب میں منعقدہ ایک حامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں جا پہنچے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلہا مونگیلی نے وائیٹ ہاؤس میں متعدد اہم شخصیات کو اپنی شادی کے دعوت نامے ارسال کیے تھے، ان میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صدر کی شرکت پر دلہا اور دلہن سمیت دیگر شرکاءکو بھی خوش گوار حیرت ہوئی۔

    شادی کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں دلہا اور دلہن کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ٹائی کے بغیر سیاہ پینٹ اور کوٹ زیب تن کیا ہوا تھا،صدر ٹرمپ نے دلہا اور دلہن سے معانقہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تقریب عروسی میں شریک شرکاء نے صدر ٹرمپ کو شادی میں دیکھ کر امریکا زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان عظیم ملک ہے اور وہاں کے لوگ عظیم ہیں، وزیرخارجہ

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان عظیم ملک ہے اور وہاں کے لوگ عظیم ہیں، وزیرخارجہ

    واشنگٹن : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسیع بنیادوں پرپارٹنرشپ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اول آفس میں ملاقات 40 منٹ سے زائد رہی، آج کی نشستوں کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تینوں نشستوں میں بڑی اچھی اور کھل کر بات چیت ہوئی، تیسری نشست میں سربراہان کے ساتھ وفود بھی موجود تھے، پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ فاٹا الیکشن کے ساتھ دنیا کو بہت بڑا سگنل دیا گیا، جو علاقہ غیر تھا وہاں انتخابات کروائے گئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فاٹا انتخابات کو کامیابی قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کو عظیم ملک اور وہاں کے لوگوں کو عظیم قرار دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا وزیراعظم اچھے آدمی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ماضی سے ہٹ کر پاکستان سے نیا رشتہ استوارکرنا اور مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا، وزیراعظم نے ہمیشہ افغان مسئلے کے فوجی حل کی مخالفت کی، آج ملاقات میں وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے درمیان امن دونوں ممالک کےعوام کی خواہش ہے، اس معاملے میں بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کی تاریخ سے امریکی صدر کو آگاہ کیا ہے، کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور تشدد کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

  • امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کا ڈرون مار گرایا، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کا ڈرون مار گرایا، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی جہاز نے جمعرات کو اس وقت دفاعی کارروائی کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آیا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں سے گزرنے والے جہازوں کے خلاف یہ ایران کی جانب سے کئی اشتعال انگیزیوں میں سے تازہ ترین مخاصمانہ اقدام تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنے اہلکاروں، اپنی تنصیبات اور مفادات کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران کی جانب سے جہاز رانی اور عالمی کاروبار کی آزادی میں خلل ڈالنے کی ایک کوشش تھی۔

    دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اپنے ڈرون کے تباہ ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں کہا کہ مجھے ڈرون کے نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ ایران نے کچھ روز قبل فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکا کے بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

  • ایران پربہت جلد پابندیوں میں اضافہ کردیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران پربہت جلد پابندیوں میں اضافہ کردیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران 150 ارب ڈالر کی ڈیل کی خوف ناک طریقے سے مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایک طویل عرصے سے یورینیم کو خفیہ طور پر افزودہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی نمایاں پابندیوں میں جلد اضافہ کردیا جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران 150 ارب ڈالر کی ڈیل کی خوف ناک طریقے سے مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے، اس سے یہ ڈیل جان کیری اور اوباما انتظامیہ نے کی تھی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا اور اسی سال نومبر میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں جن میں اس کی تیل کی برآمدات اور بینک کاری کے نظام کو ہدف بنایا گیا ہے۔

    امریکا اور ایران کے درمیان ان تعزیری اقدامات کے بعد سے کشیدگی میں اضافہ ہو ا ہے اور گذشتہ ماہ خلیج میں امریکا کا ایک ڈرون مار گرائے جانے کے بعد تو ایک طرح سے خطے میں جنگ کا سا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔

    بعدازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایرانی نظام کے ساتھ کسی پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرا ت کے لیے تیار ہیں مگر ایران نے ان کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پہلے جوہری سمجھوتے میں واپس آئیں اور پھر مذاکرات کی بات کریں۔

  • 243 سال قبل امریکیوں نے اپنےعظیم سیاسی سفرکا آغازکیا، ڈونلڈٹرمپ

    243 سال قبل امریکیوں نے اپنےعظیم سیاسی سفرکا آغازکیا، ڈونلڈٹرمپ

    واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکا کو دنیا کی طاقتور ترین ریاست بنانے والے قائدین اور عوام کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی یوم آزادی پر لنکن میموریل پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 243 سال قبل امریکیوں نے اپنےعظیم سیاسی سفرکا آغازکیا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے عوام اور فوج نے امریکا کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، وطن عزیز کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جوان فوج میں شامل ہوکر ملک کے لیے خدمات سرانجام دیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکا کو دنیا کی طاقتور ترین ریاست بنانے والے قائدین اور عوام کو سلام پیش کیا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ بے مثال ایجادات اور سائنسی ترقی کی بدولت امریکا کے لیے اب کچھ ناممکن نہیں ہے، ہمارا جذبہ کبھی ماند نہیں پڑے گا، امریکیوں کا مستقبل روشن رہے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب سے 243 سال قبل ملک کے بانیوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردیں اور اس طرح امریکا نے اپنے عظیم سیاسی سفر کا آغاز کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکی لوگ آزادی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور یہ آزادی امریکیوں سے کوئی نہیں چھین سکتا۔