Tag: DONALD TRUMP

  • پاکستان، افغانستان کی ویزہ درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی، ٹرمپ

    پاکستان، افغانستان کی ویزہ درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی، ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی سات مسلم ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی کے بعد بڑا بیان سامنے آگیا ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان کی ویزہ درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کے ویزے سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان کی ویزہ درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی، فی الحال امریکا آنا بہت آسان ہے، اسے مشکل بنایا جائے گا۔

    امریکی نیوز چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ 7 مسلم اکثریتی ممالک کے افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کرنے والے تھے تاہم عوامی سطح پر سامنے آنے والے اعتراض کے سبب اس معاملے میں تاخیر کا سامنا ہوا۔

    انٹرویو کرنے والے صحافی کے اس سوال پر کہ پابندی عائد کیے جانے والے ممالک میں افغانستان، پاکستان اور سعودی عرب کیوں شامل نہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان تمام ممالک سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی اور کڑی کا مطلب کہ بہت سخت، اور اگر ہمیں ذرا سے بھی مسئلے کا امکان محسوس ہوتا ہے تو ان افراد کو امریکا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ بطور صدر میرا اولین فرض امریکی شہریوں کی سلامتی یقینی بنانا ہے۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ کا سات مسلمان ممالک کے ویزا پر پابندی کا اعلان


    انھوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان سے قبل امریکی صدر براک اوباما اور اسٹیٹ سیکریٹریز ہیلری کلنٹن اور جان کیری نے ہزاروں افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی، ایف بی آئی ان لوگوں کی جانچ میں مصروف ہے جن کا دہشت گردی کا لینا دینا ہے اور اس کا تعلق ان افراد اور گروہوں سے ہے جو امریکا میں داخل ہوئے، شام میں مہاجرین کے لئے محفوظ زون بنائیں گے۔

    سال 2015 میں سین برنارڈینو، کیلی فورنیا میں مسلمان پاکستانی جوڑے کے ملوث ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں امریکا میں دہشت نہیں چاہتا۔

  • ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں‌ سورہ فاتحہ پڑھی جائے گی

    ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں‌ سورہ فاتحہ پڑھی جائے گی

    واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن کے پاکستانی مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد ہونے والی دعائیہ تقریب میں سورہ فاتحہ پڑھی جائے گی جو کہ کل منعقد ہوگی، امریکا میں نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، احتجاج تو ہر حلف برداری پر ہوتا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

    واشنگٹن ڈی سی سے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ساجد تارڑ نے کہا کہ بارش کے باوجود لوگوں کی بڑی وائٹ ہاؤس اور حلف برداری کی تقریب( کیپیٹل ہل) پہنچ چکی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد صبح سے سیکیورٹی کی لائن میں لگی ہوئی ہے جو کہ کیپیٹل ہل کے سامنے جمع ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پورا واشنگٹن ڈی سی جھنڈوں سےسجا ہوا ہے، گانے بجائے گئے، جیسا کہ پاکستان میں 14 اگست کا سماں ہوتا ہے وہاں ایسا ہی سماں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اوباما کے دور میں لوگوں اور سیکیورٹی اداروں کا مورال ڈاؤن ہوا، کئی ریاستوں میں امن کی حالت مخدوش ہے، ٹرمپ بہتر اور محفوظ امریکا کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔

    ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کی آمد سے پالیسی میں تبدیلی آئے گی، ٹیکس میں کمی ہوگئی، جو کمپنیاں یہاں سے آؤٹ سورس کریں گے ان پر زیادہ ٹیکس لاگو ہوگا، لا اینڈ انفورسٹمنٹ ایجنسیز کا مورال ڈاؤن ہوا ہے اسے بڑھایا جائےگا، آرمی کو بہتر اور امیگریشن قوامین اور خارجہ پالیسی میں تبدیلی لائی جائے گی یہ نکات ٹرمپ کے 100 دن کے پروگرام میں شامل ہیں۔

    انہوں نے آگاہ کیا کہ ٹرمپ روایت کا خاتمہ کرتے ہوئے حلف اٹھاتے ہی تقاریب میں شرکت کے بجائے سیدھا وائٹ ہائوس پہنچیں گے جہاں وہ امیگریشن اور دیگر قوانین میں تبدیلی کی دستاویزات پر دستخط کریں گے۔

    ٹرمپ کی حلف برداری: دعائیہ تقریب میں سورہ فاتحہ پڑھی جائے گی 

    ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل ساجد تارڑ نے بی سی سی ہندی سے بات چیت کی ۔ ان کے ہمراہ ری پبلکن پارٹی میں شامل سکھ رہنما جسدیپ سنگھ بھی موجود تھے۔

    ساجد تارڑ نے کہا کہ وہ نیشنل کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب کو کل لیڈ کریں گے،یہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کوئی پاکستانی دعائیہ تقریب کی قیادت کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس کا آغاز سورہ فاتحہ سے کریں گے جو کہ قرآن کا بھی آغاز ہے اس کے بعد ری پبلکن، ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکا کی کامیابی اور اسے محفوظ رہنے کی دعا کروں گا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ قرآن کی تلاوت ہوتے ہی کچھ لوگ اسے متنازع بنانے کی کوشش کریں گے جس پر ساجد تارڑ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے یہ افواہیں ہیں جو لبرل میڈیا اور مخالفین کچھ عرصے سے پھیلا رہا تھا،میرا تلاوت کرنا اس کا جواب ہے، ری پبلکن نیشنل کنونشن میں بھی میں نے حدیث پیش کی تھی اور یہاں تلاوت کروں گا، دنیا، لوگوں اور مسلمانوں کو سوچنا چاہیے،ٹرمپ کی پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہے اسلام کے خلاف نہیں۔

    اس موقع پر جسدیپ سنگھ بھی موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ وہ بھی اپنے مذہب کے حوالے سے دعائیہ تقریب میں امریکا، ٹرمپ اور پارٹی کے لیے دعا کریں گے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں ساجد تارڑ ری پبلکن نیشنل پارٹی کے کنونشن میں دعا کے ساتھ بخاری شریف کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مشہور حدیث شریف بھی پڑھ چکے ہیں (دیکھیں ویڈیو)۔

    حدیث میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ’’انسانی جسم میں گوشت کا ایک لوتھڑا ایسا ہے جو بگڑ جائے تو پورا جسم بگڑ جاتا ہے اور یہ سدھر جائے تو پورا جسم سدھر جاتا ہے اور وہ ہے قلب‘‘(مفہوم)۔

    ساجد تارڑ نے اس حدیث کا انگریزی ترجمہ پڑھا اور اپنی پارٹی، ٹرمپ اور امریکا کے لیے دعا کی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو مشیربنانے کا فیصلہ کرلیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو مشیربنانے کا فیصلہ کرلیا

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے اقرباء پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے داماد کو وائٹ ہاؤس میں اہم عہدے پر تعنیات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد امریکی میڈیا نے نومنتخب صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاں اپنے قریبی دوستوں کو اہم حکومتی عہدوں سے نواز رہے ہیں وہیں انہوں نے اپنے داماد جیرڈ کوشنر کو وائٹ ہاؤس میں مشیر کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے پر امریکہ بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے کہ کیا امریکی صدر اپنے خاندان کے افراد کی حکومتی عہدے پر تقرری کر سکتا ہے یا نہیں؟

    اطلاعات کے مطابق ماضی میں ہیلری کلنٹن صدرکلنٹن کے دور میں صحت کی مشیر کے حوالے سے کام کر چکی ہیں جبکہ 1960 میں جان ایف کینیڈی نے اپنے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔ اس تمام معاملے پر ہاؤس اسپیکر پال رائن بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : میرا داماد اسرائیل اور فلسطین میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے، ٹرمپ

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر جیرڈ کوشنر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، یہاں تک کہ صدر اوباما سے ہونے والی ملاقات میں بھی وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس گئے۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کی اہم عہدے پر تقرری کو آڑے ہاتھوں لے رہا ہے تاہم اس تمام معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے داماد کی بھرپور حمایت کرتے نظر آرہے ہیں اور انہیں مستقبل کا ایک بہترین سیاست دان بھی قرار دے رہے ہیں جبکہ اس خبر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ یہ ہے کہ اللہ سب کو ڈونلڈ ٹرمپ جیسا سسر نصیب کرے۔

  • بزفیڈ اورسی این این جھوٹی خبریں دیتے ہیں ،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

    بزفیڈ اورسی این این جھوٹی خبریں دیتے ہیں ،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے داعش کو تخلیق کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے بزفیڈ اور سی این این کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو، روسی ہیکنگ کی کہانیاں جھوٹی ہیں جو کچھ لوگوں نے مل کر بنائی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار واشنگٹن میں انتخابات جیتنے کے بعد نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی ہیکنگ سے متعلق انٹیلی جنس بریفنگ کے حوالے سے نہیں بتا سکتا، تاہم روسی ہیکنگ کی معلومات افشا ہونا شرمناک ہے۔

    روس ہیکنگ کرتا تو اس کا ضرور اعتراف کرتا، انہوں نے کہا کہ روس ہمیں داعش کے ساتھ لڑنے میں مدد کرسکتا ہے، روسی صدر کا مجھے بطور صدر پسند کرنا امریکہ کے مفاد میں ہے، روس سےمیری کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر بننے کے بعد کاروبارنہیں کرنا چاہتا، ٹیکس ریٹرن نہیں بتاؤں گا، میرے ٹیکس ریٹرنز کی فکرصرف میڈیا کو ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا کاروبار اب میرے دو بیٹے سنبھالیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے مخالف میڈیا گروپس پرشدید تنقید کرتے ہوئے انہیں نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے بزفیڈ اور سی این این کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ جھوٹی خبریں دیتے ہو، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل سی این این کے رپورٹر کے سوال کا جواب دینے سےانکار کیا اور کہا کہ میں آپ کےسوال کا جواب نہیں دوں گا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں 4کمپنیاں بند کرنے کا عندیہ دیدیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں 4کمپنیاں بند کرنے کا عندیہ دیدیا

    نیویارک : امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں اپنی چار کمپنیوں کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    دی ٹرمپ آرگنائزیشن کے جنرل کونسل ایلن گارڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں، جس کی رو سے ٹرمپ وہاں کاروبار کرنے پابند ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں فیکٹریاں لگنا اور بند ہونا معمول کی روٹین ہوتی ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق نو منتخب امریکی صدر کا سعودی عرب میں کمپنیاں بند کرنے کا مقصد مخالفین کی تنقید سے بچنا ہے۔


    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبارسےعلیحدگی کا اعلان کردیا


    یاد رہے چند روز قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کاروبار سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان وہ دسمبر کی 15 تاریخ کو ایک نیوز کانفرنس میں کریں گے۔

    امریکی قانون کے تحت ایسی کوئی شرط نہیں کہ صدر کاروبار نہیں کر سکتا، تاہم ماضی میں امریکی رہنما عہدۂ صدارت کے دوران اپنی کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے چلے آئے ہیں۔

  • میرا داماد اسرائیل اور فلسطین میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے، ٹرمپ

    میرا داماد اسرائیل اور فلسطین میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے، ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ بڑی کامیابی ہوگی، میرا داماد جیرڈ کشنر دونوں ملکوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

    امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کی حمایت کر دی، نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر خوشی ہوگی، ان کا کہنا تھا میرا داماد جیرڈ کشنر دونوں ملکوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

    damad

     

    انہوں نے کہا کہ سرکاری اور کاروباری معاملات میں مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہوگا، اپنا کاروبار بچوں اور انتظامیہ کو سونپ دیا ہے ۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرست ‘آل رائٹ’ گروپ سے لاتعلقی کا اظہار

    انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرست ‘آل رائٹ’ گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کیا، جس نے ان کی جیت کی خوشی نازی سیلوٹ کر کے منائی تھی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ان سفیدفام انتہاپسندوں کی حمایت کرکے انہیں توانائی فراہم نہیں کرنا چاہتے ۔

    ہیلری کلنٹن کو تکلیف دینا نہیں چاہتے

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو تکلیف دینا نہیں چاہتے، میں چاہتا ہوں کہ ہم آگے بڑھیں، ہیلری نے پہلے ہی بہت تکالیف برداشت کی ہیں، ان کیخلاف مزید تحقیقات نہیں ہوگی۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے نکلنے یا اسے برقرار رکھنے پر غور کررہے ہیں، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔


    مزید پڑھیں : یروشلم کو’اسرائیل‘ کا دارالحکومت تسلیم کریں گے،ٹرمپ


    یاد رہے کہ صدر منتخب ہونے سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ یروشلم 3000 سال سے یہودی افراد کا ابدی دارالحکومت رہا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگروہ امریکہ کے صدر منتخب ہوتے ہیں تو یروشلم کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت مانے گیں۔

  • ملئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل پرندے سے

    ملئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل پرندے سے

    چین میں پائے جانے والے ایک نادر پرندے نے امریکہ میں دھوم مچادی ہے ‘ جس کا سبب اس پرندے کا نو منتخب امریکی صدر کی شکل سے مشابہت رکھنا ہے۔

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کے لیے امیدوار تھے اور اپنے مسلم‘ خواتین اور تارکینِ وطن سے متعلق شدت پسند رویے کے سبب امریکی تاریخ کے متنازعہ ترین امیدوار قرار پائے۔

    چین میں پائے جانے والے اس لمبی دم والے پرندے کی شکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بے حد مشابہہ ہے ‘ اسکے سر کے بال بالکل انہی کی مانند سنہرے ہیں اور دیکھنے میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پرندے نے بالوں میں کنگھا بھی انہی کے انداز میں کر رکھا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ منفرد پرندہ دنیا میں کہیں کسی پنجرے میں قید ہے او روہ بھی یہ جانے بغیر کے وہ امریکی صدر کا ہمشکل ہے۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جن امور پر عوام سے ووٹ لیا ہے ان میں امریکہ اور میکسیکو کے بارڈر پر دیوار کی تعمیر، تارکینِ وطن کی شناخت اور مزید افرادکو آنے سے روکنا اور مسلمانوں کو سیکیورٹی خطرہ قرار دینا ہے ۔

  • امریکی عوام کے بعد جانور بھی ٹرمپ سے نالاں

    امریکی عوام کے بعد جانور بھی ٹرمپ سے نالاں

    نیویارک: صدارتی انتخابات میں غیرمتوقع نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر جہاں امریکی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں جانور بھی نومنتخب صدر کی فتح پرغصے میں نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں 45 ویں صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار وں کی کامیابی کے بعد ٹرمپ کو صدر منتخب کردیا گیاہے تاہم اُن کی تقاریر اور اعلان کردہ پالیسیوں کے باعث امریکیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

    صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدمقابل خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن کی فتح کے قوی امکانات تھے مگر امریکا کی عوام نے اس بار ری پبلکن پارٹی کو مینڈیٹ دے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب قرار کروایا۔

    جہاں امریکی عوام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پرغم وغصہ پایا جارہا ہے وہیں جانور بھی اس بات پر نالاں نظر آرہے ہیں۔ یہ بات اُس وقت سامنے آئی جب امریکا میں مقیم ایک خاتون نے اسمارٹ فون پر اپنی پالتو بلی کو مختلف سیاستدانوں کی تصاویر دکھائیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے سب سے پہلے بلی کو ہیلری کلنٹن کی تصویر دکھائی تو اُس نے کوئی ردعمل نہیں دیا بعد ازاں انہوں نے سینیٹر سینڈرز کی تصویر بلی کے سامنے کی تو وہ خاموش بیٹھی رہی۔

    بعد ازاں خاتون نے اپنے فون میں نومنتخب صدر کی تصویر لگاکر اس کی اسکرین کو جیسے ہی بلی کے آگے کیا وہ غصے سے ’غرانے‘ لگی جس پر خاتون نے موبائل پیچھے ہٹایا دیا۔ کچھ لمحے بعد دوبارہ موبائل بلی کے آگے سامنے کیا جس پر بلی کا غصہ بڑھ گیا اور اُس نے اسکرین پر موجود ٹرمپ کی تصویر کو پنجا مارا۔

    بلی کو غصے میں دیکھتے ہوئے خاتون نے موبائل پیچھے ہٹا کر پھر اُس کے سامنے کردیا جس پر بلی وہاں سے اٹھ کر دوسرے مقام کی طرف چل پڑی۔


    پڑھیں:  ’’ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ‘‘


    ٹرمپ کی فتح کے بعد مختلف امریکی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جو تاحال جاری ہیں جبکہ حجاب پہننے والی خواتین پر مختلف مقامات پر حملے تیز ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، باحجاب مسلم طالبات اور خواتین پر حملے ‘‘


    انتخابی نتائج آنے کے بعد امریکیوں کیایک قابلِ ذکر تعداد نے کینیڈا اور نیوزی لینڈ ہجرت کا سوچنا شروع کردیا ہے تو دوسری طرف وہاں مقیم مسلمان عوام میں بھی شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

  • برطانیہ کے مسلمانوں کی ٹرمپ کو مسجد کا دورہ کرنے کی دعوت

    برطانیہ کے مسلمانوں کی ٹرمپ کو مسجد کا دورہ کرنے کی دعوت

    لندن : برطانیہ کے مسلمانوں نے امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ کو لندن آنے کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم مسلمانوں نے امریکہ کے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن آنے کی دعوت دی، لوگوں کا کہنا ہے ٹرمپ جب بھی لندن آئیں مسجد اور گرد نواح کا دورہ کریں اور دیکھیں یہاں لو گ کس طرح رہتے ہیں، چاہے سکھ ہو یا مسلمان، کرسچن ہو یا یہودی یہاں سب اتحاد سے رہتے ہیں۔

    انکا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو سیکھنا چاہئیے کہ اچھے معاشرے کے قیام کیلئے اتحاد ضروری ہے، ٹرمپ امریکہ میں مسلمانوں پر پابندی لگانا چاہتے ہیں جو کہ تکلیف دہ بات ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل لندن کے میئر صادق علی خان نے بھی ٹرمپ کو لندن آنے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ وہ لندن آئیں اور ان کی بچوں، دوستوں، محلہ داروں اور دیگر مسلمانوں سے ملیں، اگر میں نے مسلمانوں کے حوالے سے ان کا ذہن تبدیل کر دیا تو مجھے خوشی ہوگی۔


    مزید پڑھیں : صادق خان،ڈونلڈ ٹرمپ کو اسلامی تعلیم دینا چاہتے ہیں


    صادق علی خان کا کہنا تھا کہ میرے جیسے ہزاروں مسلمان ہیں جو مغربی طرزِ زندگی اپنائے ہوئے ہیں اور وہ برطانوی شہری ہونے پر فخر بھی کرتے ہیں، میں ان سب کو‌ ڈونلڈ ٹرمپ‌ سے ملوانا چاہتا ہوں، تاکہ‌ وہ‌ حقائق جان‌ سکیں۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی کے بیانات دیتے رہے ہیں، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دسمبر 2015 کو امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے اورامریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • انتخابات صاف اورشفاف ہوئے، میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بڑھاوا نہ دے،  ٹرمپ

    انتخابات صاف اورشفاف ہوئے، میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بڑھاوا نہ دے، ٹرمپ

    واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں جاری مظاہروں پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات صاف اورشفاف ہوئے، میڈیاپیشہ ور مظاہرین کو بڑھاوا نہ دے۔

    نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے موجودہ صورتحال پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکا میں شفاف انتخابات کے بعد میڈیا کی جانب سے مظاہروں کو نمایاں کرنا ناانصافی ہے۔

    ٹرمپ نے مظاہرین کو پیشہ ور قرار دیا اور کہا کہ میڈیا نے انھیں اشتعال دلایا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کےصدر منتخب ہونے کے بعد سےاحتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں مظاہرین ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ” میرا صدرنہیں ” کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن، اوک لینڈ، شکاگو، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، ڈینور بوسٹن ، برکلے سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر ہیں‌‌۔


    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری


    فلاڈیلفیا میں مظاہرین سٹی ہال کے قریب جمع ہوئے اور انھوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر ‘ہمارا صدر نہیں’، ‘امریکہ کو سب کے لیے محفوظ بناؤ’ جیسے نعرے درج تھے۔

    نیویارک اور شگاگو میں بھی ہزاروں مظاہرین ٹرمپ ٹاور کے گرد جمع ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اسی طرح ہی مین ہیٹن میں ٹرمپ ٹاور کے باہر ایک ہزار کے قریب افراد نے جمع ہوکر ٹرمپ کی بنائی گئی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔


    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے


    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ  ڈیموکریٹس کی امیدوارہیلری کلنٹن کوحیرت ناک شکست دے کر امریکا کے صدرمنتخب ہوئے ہیں۔