Tag: DONALD TRUMP

  • صدربنا تو حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکریوں سے نکال دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

    صدربنا تو حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکریوں سے نکال دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہراگلتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو حجاب پہننے والی خواتین کو نوکریوں سے نکال دیں گے۔

    مزید پڑھیں :  ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف پھر ہرزہ سرائی

    ریاست نیو ہمپشائر کے شہر مانچسٹر میں ایک ریلی کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو محکمہ ٹرانسپورٹ، سیکورٹی، ایڈمنسٹریشن میں کام کے دوران حجاب کرنے والی خواتین کو نوکری سے نکال دوں گا اور ان کی جگہ ریٹائرڈ فوجیوں کو نوکریاں دیں گے ۔

    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے مسلم خاتون کوباہرنکال دیا گیا

    واضح رہے کہ ری پبلکن متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں موجود تمام مساجد کو بند کیا جائے اور سیکورٹی کی خاطر تمام مسلمانوں کا ڈیٹا بیس اکھٹا کیا جائے ۔

     مزید پڑھیں:  ڈونلڈٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا

    جس کے بعد ڈونلڈ ٹرامپ کے خلاف امریکی مسلمانوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، انکے مطالبے کے جواب میں امریکہ میں رہائش پزیر مسلمانوں نے اپنے سوشل سیکورٹی کارڈ سمیت بیشتر کارڈز کی اسکین کاپی ٹوئیٹز کے ہمراہ ڈونلڈ ٹرامپ کو بھیجی ہیں جس میں اپنی شناخت کے ساتھ امریکہ کے لیے اپنی خدمات کا ذکر ہے ۔

    امریکی فوج کے مرینیز ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ایک ایسے ہی مسلمان طیب راشد نے اپنے فوج کا کارڈ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر تیس ہزار مرتبہ ٹوئٹ کیا ۔

     

     

  • بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا کی امریکی صدارتی امیدوار کے بیان پر تنقید

    بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا کی امریکی صدارتی امیدوار کے بیان پر تنقید

    بمبئی : بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نقل مکانی کرنے والےمسلمانوں  پر پابندی کے خلاف دئیے گئے حالیہ بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی صدارتی الیکشن مہم کے دوران ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان انتہاء پسندوں کو روکنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف پھر ہرزہ سرائی

    امریکی صدارتی دوڈ میں شامل ہونے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف زہراگلتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمان انتہا پسندوں کوروکنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

    امریکی صدارت کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کےانتخابی مہم میں مسلم دشمن بیانات بدستورجاری ہیں،ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ نے خارجہ پالیسی سے متعلق کل تقریرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار پھر مسلمانوں تنقید کا ہدف بنا ڈالا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی صدارت سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا ہدف اسلامی شدت پسندی روکنا ہوگا،صدراوباما داعش کوشکست دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

    ٹرمپ نے دھمکی آمیز انداز میں کہا تھا کہ امریکا جن ملکوں کا دفاع کرتا ہے انہیں قیمت ادا کرنا ہوگی، اگرایسا نہیں ہوتا تو وہ ممالک اپنا دفاع خود کریں۔

     


    اس بیان کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  امریکی امیدوار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے  کہ  اس طرح کے بیانات کا آنا فرسودہ سوچ کی عکاسی ہے ۔ انہوں نے مزید مشورہ دیا ہے کہ سیاسی جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران  اس طرح کے بیانات اور تبصروں سے گریز کیا جائے ۔

    اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے بیانات کے خلاف دنیا بھر کے  اداکاروں کو متحد ہوکر انسانیت  کے لئے کھڑے ہوجانا چاہیے۔

    واضح رہے اپنے  فن کے باعث دلوں میں جگہ بنانے والی فنکارہ نے دوٹوک موقف اختیار کرکے  مسلمان مداحوں کے دل میں جگہ بنا لی ہے ۔

  • دہشت گردی اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف امریکی مسلمان سراپا احتجاج

    دہشت گردی اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف امریکی مسلمان سراپا احتجاج

    نیویارک : مسلمانوں نے دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پرمسلمانوں کے خلاف بیان پرریپبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقیدکی گئی۔

    نیو یارک میں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین اُس ہوٹل کے باہر جمع ہوئے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو خطاب کرنا تھا، مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ڈمپ ٹرمپ نعرے لگا رہے تھے۔

    صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مُخالف بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ٹرمپ کی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی ٹرمپ کے بیان کو شرمناک قراردیا ہے۔

    ٹوئٹر پر سعودی شہزادے ولید اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جھڑپ بھی ہوئی ۔شہزادہ ولید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدراتی دورڑ سے الگ ہوجانا چاہئیے کیونکہ وہ کسی صورت بھی انتخابات نہیں جیت سکتے۔

    اس کے جواب میں  ڈونلڈ ٹرمپ نے غصے میں شہزادہ ولید کو کہا کہ وہ ’اپنے باپ کا پیسہ‘ استعمال کر کے امریکی سیاست دانوں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔

     

  • اسکاٹ لینڈ یونیورسٹی نےڈونلڈ ٹرمپ سے اعزازی ڈگری واپس لے لی

    اسکاٹ لینڈ یونیورسٹی نےڈونلڈ ٹرمپ سے اعزازی ڈگری واپس لے لی

    ایڈنبر: ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے خلاف معتصبانہ بیان مہنگا پڑگیا، اسکاٹ لینڈ یونیورسٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اعزازی ڈگری واپس لے لی.

    تفصیلاے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی رابرٹ جارڈن یونیورسٹی نے مسلمانوں کیخلاف تعصب پر مبنی بیانات دینے پر ڈونلڈ کو دی جانے والی اعزازی ڈگری منسوخ کر دی ہے.

    یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف بیان بازی کرنے پر چار ہزار سے زائد افراد نے آن لائن پٹیشن دائر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری طور پر اعزاز ی ڈگری واپس لی جائے۔

    ترجمان اسکاٹ لینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ ڈگری کے لائق نہیں۔

  • ستر ہزارافراد کا ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    ستر ہزارافراد کا ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    لندن : امریکی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کیخلاف زہراگلنا مہنگا پڑگیا، برطانوی عوام نے مطالبہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخلے پرپابندی لگائی جائے.

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زہر اگلنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف برطانیہ کے عوام بھی ناراض ہوگئے، ستر ہزار افراد نے آن لائن پیٹشن کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ میں داخلے پرپابندی کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ ایک لاکھ افراد نے پٹیشن پردستخط کردیئے تو معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں جائے گا.

    پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بائیکاٹ کیا جائے.

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرمکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کامطالبہ کردیا۔

    رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نفرت انگیز تقریرمیں کہا کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرمکمل پابندی لگادی جانی چاہیے۔

    مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر اپنی صدارتی مہم کو آگے بڑھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مسلمانوں میں امریکا کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے جس کے باعث امریکا میں مزید حملے ہوسکتے ہیں، اس لیے جب تک اس نفرت کی وجوہات معلوم نہیں کرلی جاتیں اُس وقت تک امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک ان لوگوں کے ہولناک حملوں کا نشانہ نہیں بن سکتا، جو صرف جہاد پر یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کےدل میں انسانی جان کاکوئی احترام نہیں ٹرمپ کے بیان پر امریکا میں سخت ردعمل سامنے آیا۔

    وائٹ ہاؤس کی طرف سے کہا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان امریکی اقدار کے منافی ہے۔

  • ڈونلڈٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا

    ڈونلڈٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا

    واشنگٹن : ری پبلکن متوقع صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے اورامریکا میں رہائش پذیرمسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کرڈالا.

    مسلمانوں کیخلاف بیان پر امریکی میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پروائٹ ہاؤس نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کے بیان کو امریکی اقدار کے منافی قراردیا ہے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی بل آف رائٹس تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، ایسا کچھ ہماری اقدار کے خلاف ہے.

    امریکی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوارکی دوڑ میں شامل ڈونلڈٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزبیان بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے، حالیہ تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا ٹرمپ کا بیان متعصبانہ ہے، تعصب کے بہانے انسداد دہشتگردی اقدامات نہیں ہوسکتے.

  • اگرصدام اورقذافی زندہ ہوتے تو دنیا بہترجگہ ہوتی، امریکی صدارتی امیدوار

    اگرصدام اورقذافی زندہ ہوتے تو دنیا بہترجگہ ہوتی، امریکی صدارتی امیدوار

    واشنگٹن: امریکہ کے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار ڈانلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر صدام حسین اورمعمر قذافی آج بھی اقتدار میں ہوتے تو دنیا ایک بہترجگہ ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی این این کے ایک ٹاک شو میں کیا جہاں ارب پتی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اوبامہ اورسابق سیکرٹری اسٹیٹ ہیلری کلنٹن کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ منقسم ہوکررہ گیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدام حسین اورمعمر قذافی نے اپنے ہی لوگوں پر مظالم روا رکھنے کی ہر حد کو عبورکیا اور اب یہ دونوں افراد اس دنیا میں نہیں ہیں۔؎

    صدام حسین کو عراق پرامریکی حملے کے بعد 2006 میں سزائے موت دی گئی جبکہ قذافی کو2011 میں اقتدار سے برطرف کرکے بھپرے ہوئے مجمع نے قتل کردیا تھا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج لیبیا اورعراق تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، لیبیا، عراق اور شام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان سب کی ذمہ دار صدر اوبامہ اور ہیلری کلنٹن کی پالیسیاں ہیں۔

    انہوں نے عراق کو ’’دہشت گردوں کی ہارورڈ‘‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق دہشت گردوں کی تربیت گاہ بن چکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ صدام کوئی اچھا شخص تھا وہ ایک بدترین شخص تھا لیکن اس کے دورمیں عراق کی صورتحال آج سے قطعی بہترہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ خارجہ پالیسی امریکی افواج کو مسلسل مصروف رکھنے کی راہ پر گامزن ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی دنیا قرونِ وسطیٰ کے عہد کی دنیا بن چکی ہے یعنی یہ ایک ناقابلِ یقین، خطرناک اورخوفناک دنیا ہے۔