Tag: DONKEY

  • ’چین پاکستان سے گدھے اور کتے برآمد کرنا چاہتا ہے‘

    ’چین پاکستان سے گدھے اور کتے برآمد کرنا چاہتا ہے‘

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔

    سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے اجلاس کو بتایا کہ آئندہ 5 سال میں آئی ٹی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں، آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

    شوکت ترین نے کہا کہ فری لانسر کی 4 ارب ڈالر تک کی رقم بیرون ممالک میں ہے، فری لانسر نے یقین دہانی کروائی تھی کہ یہ رقم پاکستان لے آئیں گے۔ جب تک فری لانسرز کو سہولیات نہیں دی جائیں گی وہ پیسہ نہیں لائیں گے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو بٹھا کر معاملات کو حل کیا جائے۔

    وزارت تجارت نے برآمدی صنعت کو بجلی کی سبسڈی کا معاملہ حل کرنے کی سفارش کی، حکام کا کہنا تھا کہ 5 برآمدی شعبوں پر دی جانے والی بجلی سبسڈی واپس لے لی گئی، سبسڈی واپس لیے جانے پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، سبسڈی واپس لینے سے برآمدات کم ہوسکتی ہیں۔

    وزارت تجارت نے ملکی برآمدات اور درآمدات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

    رکن کمیٹی دنیش کمار نے کہا کہ چین کہتا ہے پاکستان گدھے اور کتے برآمد کرے، سینیٹر عبدالقادر نے بتایا کہ چینی سفیر کئی بار گوشت برآمد کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

    کمیٹی ارکان نے بتایا کہ بلوچستان سے پاکستانی مچھلی اسمگل ہو رہی ہے، مچھلی کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستانی ماہی گیر مچھلیاں پکڑ کر غیر ملکی ٹرالرز کو وہیں فروخت کر دیتے ہیں۔

  • سیاسی مخالفت پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا چل بسا

    سیاسی مخالفت پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا چل بسا

    کراچی: انتخابات سے چند روز قبل سیاسی کارکنان اور حامیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جائے والا گدھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    شہر قائد میں چند روز قبل کچھ سیاسی کارکنان نے ایک گدھے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ’نواز‘ لکھ کر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    تشدد سے گدھے کے جسم پر گہرے زخم آگئے تھے جبکہ اس کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی۔

    بعد ازاں جانوروں کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم گدھے کی مدد کو پہنچی اور اسے طبی امداد فراہم کی۔

    اے سی ایف اینیمل ریسکیو نامی ادارے نے گدھے کی مرہم پٹی کی جبکہ اسے مستقل دوائیں بھی جارہی تھیں تاہم گدھے کے زخم بگڑ رہے تھے۔

    بالآخر ان زخموں کی تاب نہ لا کر گدھا جان کی بازی ہار گیا۔

    ریسکیو کرنے کے بعد ادارے نے اس گدھے کا نام ’ہیرو‘ رکھا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کولمبیا میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد

    کولمبیا میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد

    بوگوٹا : کولمبیا کے شہر مونی قیورا میں منعقد ہونے والے منفرد مقابلہ حسن میں گدھوں میں حسن کے جلوے بکھیرے جس میں سب سے نمایاں نظر آنے والے گدھے کو پہلا انعام دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کے لیے مقابلہ حسن کا انعقاد ہونا عام سی بات ہے، لیکن براعظم امریکا کے ملک کولمبیا کے شہریوں نے حسن کا انوکھا مقابلہ منعقد کیا جس میں گدھوں نے حصّہ لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں منعقد ہونے والے گدھوں کے مقابلہ حسن میں ہر برس سب سے ممتاز نظر آنے والے گدھے کو مقابلے کا فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

    کولمبیا کے خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ گدھوں کا مقابلہ حسن گذشتہ برسوں سے کولمبیا کے وسطی ٹاؤن مونی قیورا میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں شرکت کرنے والے ججز کا دل جیتنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کو کوشش کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گدھوں کے مقابلہ حسن میں گدھوں کو خوجصورت لباس زیب تن کرواکر، کسی لڑکی کی طرح لمبے بال لگا کر اور میک اپ کا استعمال کرکے عوام کے سامنے لایا جاتا ہے۔

    جب گدھے تیار ہوکر عوام کے سامنے آتے ہیں تو ججز ان کے فیشن اور میک اپ کا جائزہ لیتے ہیں، جس کے بعد سب سے نمایاں نظر آنے والے گدھے کو پہلا انعام دیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی:  گدھوں‌ اور کتوں کی 800 کھالیں‌ برآمد، ملزمان گرفتار

    کراچی: گدھوں‌ اور کتوں کی 800 کھالیں‌ برآمد، ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ہے، پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    نمائندہ اے آر وائی سلمان لودھی کے مطابق کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد صنعتی ایریا میں موجود گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 800 سے زائد کتوں اور گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔

    حکام کے مطابق پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر افغان باشندے عبدالحمید سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے گودام میں دو سو سے زائد بوریاں موجود تھیں جن میں سے گدھوں اور کتوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔

    پولیس کے مطابق یہ کھالیں پاکستان کے مختلف شہروں اور افغانستان سے جمع کرکے چین بھیجی جاتی تھی، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ ان جانوروں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں میں فروخت ہوا جن میں پوش علاقے بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے جس کے دوران اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگل کی جانے والی گدھوں کی ساڑھے چار ہزار سے زائد کھالیں برآمد کرکے ایک غیرملکی سمیت سات ملزمان کو گرفتارکیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی : ساڑھے چار ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد، 7 گرفتار

    یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں‌ گدھے ذبح، نامعلوم افراد کھالیں لے کر فرار

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہیروئن اور الیکٹرانک کے سامان کی اسمگلنگ کے بعد اب گدھوں کی کھالیں بھی غیر قانونی طور پر بھیجی جانے لگیں جن کا گوشت ملک کے مختلف ممالک میں فروخت ہورہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شیروں کی زندہ گدھا کھلانے کی رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو

    شیروں کی زندہ گدھا کھلانے کی رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو

    چین میں بھوکے شیروں کو زندہ گدھا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ چڑیا گھر انتظامیہ کی سفاکی و سنگ دلی پر چیخ اٹھے۔

    مشرقی چین کے شہر شانگ ژو میں واقع چڑیا گھر سے منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں چڑیا گھر کی انتظامیہ نے سفاکی کی نئی مثال قائم کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برساتی اوڑھے ہوئے انتظامیہ کے 4 افراد ایک گدھے کو زبردستی پانی میں پھینک رہے ہیں۔ گدھے نے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا۔

    جیسے ہی وہ پانی میں گرا ایک طرف سے ایک شیر نے جھپٹا مار کر اسے دبوچ لیا۔ بعد ازاں کنارے سے دوسرا شیر بھی گدھے کو اپنی خوراک بنانے آ پہنچا۔

    اس دوران گدھا اپنی جان بچانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے تاہم وہ بھوکے شیروں کے آگے بے بس ہے جو اس کا منہ اور گردن اپنے دانتوں میں دبوچے ہوئے ہیں۔

    آخری منظر میں 4 شیر گدھے کے گوشت کی دعوت اڑانے میں مصروف ہیں جبکہ ان کے آس پاس کا پانی گدھے کے خون سے سرخ نظر آرہا ہے۔

    یوٹیوب پر اس ویڈیو کے اپ لوڈ ہوتے ہی تنقید کا ایک طوفان امڈ آیا۔ لوگوں نے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو سخت سست کہتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پودوں کو کھانے کے جرم میں 8 گدھوں کو جیل

    پودوں کو کھانے کے جرم میں 8 گدھوں کو جیل

    کانپور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں 8 گدھوں کو جیل میں ڈال دیا گیا جن کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے نہایت قیمتی گملوں اور پودوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

    جس جیل میں ان گدھوں کو ڈالا گیا، یہ کارروائی اسی جیل کی حدود میں انجام پائی جہاں ایک گھر کے باہر خوبصورت اور قیمتی پودے لگائے گئے تھے۔

    انڈین ایکسپریس کے مطابق گدھوں نے جن پودوں کو نقصان پہنچایا ان کی مالیت 50 ہزار روپے کے قریب تھی۔

    گدھوں کے مالک کو انہیں اس جگہ چھوڑنے سے کئی بار منع کیا گیا تھا لیکن وہ باز نہیں آیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کے گدھوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔

    گدھے کے مالک نے جیل حکام کی منت سماجت کی مگر حکام نے اس کے گدھوں کو آزاد کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد وہ حکومتی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک مقامی رہنما کے پاس جا پہنچا۔

    مذکورہ رہنما نے بھی مالک کے ساتھ جا کر جیل حکام سے گدھوں کو چھوڑنے کی درخواست کی جس کے بعد ان کی ضمانت پر ان سے ریلیز آرڈر پر سائن کروائے گئے اور گدھوں کو چھوڑ دیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دس ہزار گدھے چین بھیجنے  کی منظوری

    دس ہزار گدھے چین بھیجنے کی منظوری

    قاہرہ: چین کی درخواست اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے ہونے کے بعد مصر نے چین کو 10 ہزار گدھے بھیجنے کی اجازت دے دی جبکہ آوارہ کتوں کو کوریا بھیجنے پر بھی معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصری حکام نے چین کی درخواست اور معاہدے کی منظوری کے بعد 10 ہزار گدھے چین کو برآمد کرنے کی اجازت دے دی جس کے تحت مصر سے 10 ہزار گدھے چین بھیجے جائیں گے۔


    ون وہیلر گدھا شہریوں‌ کی توجہ کا مرکز بن گیا


    مصری وزارت زراعت کے زیر انتظام جنرل اتھارٹی فار وٹرنری سروسز کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم محروس نے معاہدے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ دونوں ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت چین کو گدھے برآمد کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے‘‘۔


    اسی سے متعلق: چین کو گدھوں کی ضرورت ہے


     انہوں نے کہا کہ گدھوں کی برآمد میں الازہر کے فتوے کی پاسداری کی جائے گی جس کے تحت گدھوں کو ذبح نہیں کیا جائے گا جب کہ چین کو گدھوں کا گوشت نہیں بلکہ صرف کھالوں کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب کوریا کی ایک کمپنی نے مصر سے کتوں کو درآمد کرنے کی پیش کش کی ہے جس پر بات چیت جاری ہے، مصری حکومت کے مطابق کوریا کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست زیر غور ہے تاہم ابھی اس کی منظوری ہونا باقی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں: کاسمیٹکس کریموں میں گدھے کی کھال کے استعمال ہونے کا انکشاف


    مصری حکام کے مطابق کتوں کی برآمد کا مقصد آوارہ کتوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے کیونکہ جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے انہیں زہر دے کر ہلاک کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔


    یہ بھی :مصرکا کتوں اورگدھوں کے شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ


    خیال رہے کہ چین دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو دنیا بھر سے گدھے درآمد کرتا ہے، کئی ممالک چین سے گدھوں کی خریدوفروخت پر پابندی کرچکے ہیں جبکہ چینی حکام کا مؤقف ہے کہ وہ گدھوں کی کھال سے مختلف اقسام کی ادویات تیار کرتا ہے۔

  • بلیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

    بلیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

    بیجنگ: جنوب مغربی چین میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، خبریں منظرعام پر آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نےغیر قانونی کام میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین کے مغربی علاقوں میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت کیا جارہاہے، خبر منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا۔ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ گلیوں اور سڑکوں پر گھومنے والی آوراہ بلیوں کو پکڑ نے کے بعد انہیں ذبح کیا جاتا ہے اور کئی دکانوں پر وہ خرگوش کا گوشت کہہ کر فروخت کیا جاتا ہے۔


    پڑھیں: ’’گدھے کا گوشت فروخت کرنےوالاملزم گرفتار ‘‘


    مقامی انتظامیہ کے مطابق بلیاں پکڑنے والے افراد اپنا تعلق جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے سے بتا کر سرعام بلیاں پکڑتے ہیں تاہم تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ پکڑی جانے والی بلیاں مذبح خانے منتقل کی جاتی ہیں۔

    خبر منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اس کام میں ملوث مذبح خانے کو بند کردیا ہے جبکہ بلیاں پکڑنے کر کاٹنے اور ان کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ’’ گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ‘‘


    چینی باشندوں کے مطابق بلیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کے گھر پر بلیوں کی بڑی تعداد موجود ہے کیونکہ وہ شخص سڑکوں اور گلیوں میں پھرنے والی بلیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر گھر لے آتا ہے۔
  • جیکب آباد: گدھے کا گوشت فروخت کرنےوالاملزم گرفتار

    جیکب آباد: گدھے کا گوشت فروخت کرنےوالاملزم گرفتار

    جیکب آباد: پولیس نے کاروائی کرکے گدھے کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں ایک ملزم کوگرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ شکارپور روڈ پر ایک رائس مل کے قریب تین افراد گدھے کو ذبح کرکے اسکا گوشت تیار کررہے ہیں۔

    اس دوران پولیس نے کاروائی کرکے ایک ملزم اللہ دتہ شیخ کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گدھے کو گوشت شکارپور،ہمایوں آباد اورجیکب آباد میں فروخت کرتے ہیں۔

  • گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے باپ بیٹے گرفتار

    گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے باپ بیٹے گرفتار

    گوجرانوالہ:گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے باپ اور اس کے دوبیٹوں کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک من گوشت اوردو گدھوں کی کھالیں برآمد کر لیں ہیں۔

    لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ قلعہ میاں سنگھ کا رہائشی عبدالرشید اپنے دو بیٹوں قیصر اور ارسلان کے ساتھ گدھے کا گوشت فروخت کرنے کے لیے تیار کر رہے تھے کہ لدھیوالہ پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور تینوں باپ بیٹوں کو گرفتار کر لیا

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک من گدھے کا گوشت اور دو گدھوں کی کھالیں برآ مد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف عرصہ درازسے گدھے کا گوشت فروخت کرنے کی شکایات مل رہی تھیں۔