Tag: donkey Hides

  • لاہور سے کراچی لائی گئی گدھوں کی مزید 350 کھالیں برآمد

    لاہور سے کراچی لائی گئی گدھوں کی مزید 350 کھالیں برآمد

    کراچی : گلستان جوہر سے گدھے کی 4 ہزار 7 سو 26 کھالوں سمیت گرفتار ہونے والے 7 ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے مزید 350  کھالیں برآمد کرلیں، گروہ کا سرغنہ اور دیگر ملزمان تاحال مفرور ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گدھوں کی کھالوں کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے، گزشتہ روز کراچی سے گرفتار ہونے والے ملزمان کی نشاندہی پر محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے ایک اور گودام پر چھاپہ مار کر گدھوں کی مزید تین سو پچاس کھالیں برآمد کرلیں جو پچاس بوریوں میں تھیں۔

    کارروائی گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزمان کی نشاندہی پرکی گئی۔

    یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز گلستان جوہر بلاک بارہ سے ایک خاتون اور غیر ملکی سمیت سات ملزمان کو حراست میں لیا تھا، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی : ساڑھے چار ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد، 7 گرفتار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ مظفرعابدی ،فاروق میمن مظفر اوررفیع تاحال مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، کسٹم ذرائع کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش میں گروہ کے لاہور سے منسلک ہونے کے شواہد مل گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں : لاہور: مردہ گھوڑوں گدھوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

    (نوٹ)اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو پسند آئی ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کراچی : ساڑھے چار ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد، 7 گرفتار

    کراچی : ساڑھے چار ہزار سے زائد گدھوں کی کھالیں برآمد، 7 گرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں پولیس نے اسمگل کی جانے والی گدھوں کی ساڑھے چار ہزار سے زائد کھالیں برآمد کرکے ایک غیرملکی سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، کھالوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے جو لاہور سے منگوائی گئیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ہیروئن اورالیکٹرانک کا سامان اسمگل ہوا کرتا تھا لیکن اب گدھوں کی کھالیں بھی اسمگل ہونے لگیں۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک بارہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کیلئے موجود گدھوں کی چار ہزار سات سو چھتیس کھالیں برآمد کرلیں۔

    برآمد ہونے والی کھالوں کی  مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے گدھوں کی کھالوں کو غیر قانونی طریقے سےچائنا منتقل کیا جارہا تھا۔

    پولیس نے کارروائی کے دوران ایک غیرملکی اورخاتون سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، جبکہ واقعے کا مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے کھالوں کے 592 بورے برآمد کئے ہیں جن کو لاہور سے کراچی لایا گیا تھا، ملزمان کوگرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت کہاں گیا؟؟

    ۔(نوٹ)اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو پسند آئی ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • گدھوں کی کھالوں کے حصول کیلئے چینی کمپنی کی درخواست مسترد

    گدھوں کی کھالوں کے حصول کیلئے چینی کمپنی کی درخواست مسترد

    لاہور : عدالت نے گدھوں کی کھالوں کے حصول کے لئے چینی کمپنی کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے کنٹینر سے برآمد کی جانے والی گدھوں کی کھالوں کے حصول کے لئے چینی کمپنی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    عدالت میں کیس کی سماعت جسٹس ارم سجاد گل نے کی، چینی کمپنی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ بیس سال سے پاکستان سے گدھے کی کھالیں درآمد کر رہے ہیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ کمپنی نے قصور سے تین ہزار گدھے کی کھالیں خریدیں مگر پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ہزار ایک سو پچاس کھالیں ضبط کر لیں۔

    چینی کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ قانون کے مطابق کاروبار کر رہے ہیں، لہٰذا کھالیں واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چینی کمپنی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔