Tag: DONT

  • امریکی گلوکارہ سلینا گومز کو ڈر نہیں لگتا، مگر کس سے؟

    امریکی گلوکارہ سلینا گومز کو ڈر نہیں لگتا، مگر کس سے؟

    معروف امریکی گلوکارہ کا ایک انٹرویو میں‌کہنا ہے کہ انھیں بڑھاپے سے ڈر نہیں لگتا بلکہ وہ اس کے بارے میں پرجوش ہیں

    اپنی عمر چھپانا ہر خاتون کا شیوہ ہے خصوصاْ شوبز سے وابستہ خواتین کی تو کوشش ہوتی ہے کہ ان کا سن پیدائش کسی کو معلوم نہ ہو مگر امریکی گلوکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ انہیں بڑا ہونا پسند ہے۔

    اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ بچپن میں بوڑھا ہونے سے ڈرتی تھیں لیکن اب وہ اس بات سے نہیں گھبراتیں اور سوچتی ہیں کہ یہ سب ویسا نہیں ہے جیسا وہ سوچا کرتی تھیں بلکہ وہ تو اب اس حوالے سے اتنا پرجوش ہیں کہ پہلے کبھی نہیں تھیں اور انہوں نے لوگوں کی پروا کرنا چھوڑ دیا ہے۔

    سلینا گومز نے گریمی ایوارڈز میں اپنے البم ‘ریویلاسیان’ کو نامزدگی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے کیونکہ انہوں نے اس البم کے لیے پورے دل سے کام کیا ہے۔

    یاد رہے کہ سلینا گومز رواں سال جولائی میں اپنی تیسویں سالگرہ منائیں گی۔

  • اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    غزہ: اسرائیل نےغزہ میں ایک بار پھربمباری کا سلسلہ تیز کردیا ہے،تازہ حملوں میں چھ بچوں سمیت مزید چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیل تمام انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئےنہتےفلسطینیوں پرمظالم ڈھانے میں مصروف ہے،قاہرہ میں اسرائیل اورفلسطینی حکام میں مذاکرات ناکام ہونے پراسرائیل نے گزشتہ بدھ کو ہونے والی جنگ بندی کو توڑتےہوئےایک بارپھرغزہ کے مکینوں پرشدید بمباری کی۔

    بمباری کےنتیجےمیں چھ بچوں سمیت چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئےاب تک شہید ہونے والوں کی تعداد دوہزار چھیاسی ہوگئی ہے۔

    یونیسف کی رپورٹ کےمطابق اب تک اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں چار سوانہترمعصوم بچے شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ فلسطینی بے گھراوردس ہزار چارسو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    سیکیورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی اورقیام امن کے لیے قرار داد پیش کی گئی ہے،قرارداد میں غزہ کی سرحد کا کنٹرول سنبھالنےاورسیکیورٹی فورس تعینات کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔