Tag: Doosra

  • اسپن لیجنڈ عبد القادر نے میرے "دوسرا ” کو مزید بہتر کیا، ثقلین مشتاق کا انکشاف

    اسپن لیجنڈ عبد القادر نے میرے "دوسرا ” کو مزید بہتر کیا، ثقلین مشتاق کا انکشاف

    لاہور : پاکستان کے مایہ ناز اسپنر اور "دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ اسپن لیجنڈ عبد القادر مرحوم کے قیمتی مشوروں سے مجھے آگے بڑھنے میں بہت مدد ملی۔

    یہ بات انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، ثقلین مشتاق نے اپنی گفتگو میں انہیں سر کہہ کر یاد کیا اور کہا کہ وہ میرے محسن اور ہیرو تھے ان کا انداز ایک جادوگر جیسا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں کھیلنے ولا بیٹسمین ان کی گیند کو سمجھ ہی نہیں پاتا تھا، کئی بیٹسمینوں کا کہنا تھا کہ بال کے پچ پر لگنے کے بعد ہی معلوم ہوتا تھا کہ وہ کہاں ٹرن ہورہی ہے۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے43 سالہ ثقلین مشتاق نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ سال1999 میں بھارت کے دورے سے قبل میں قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہا تھا کہ اس دوران وہ مجھ سے ملنے آئے اور مجھے گلے سے لگا کر کہا کہ مجھے تمہاری بالنگ بہت پسند ہے۔

    مزید پڑھیں : ثقلین مشتاق بھارتیوں کے لیے دردِ سر بن گئے

    سر عبدالقادر نے کہا کہ تمہاری بالنگ میں تھوڑا سا فرق محسوس کررہا ہوں اگر تم اپنی آف اسپن کی ڈلیوری اور گیند کی رفتار کو مزید تھوڑا سا بہتر کرلو تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے جس پر میں نے ان مشورے پر عمل کرتے ہوئے پریکٹس کی جس کا مجھے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز میں بہت فائدہ ہوا۔

  • حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مکمل‘ نتیجہ دو ہفتے میں

    حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مکمل‘ نتیجہ دو ہفتے میں

    برسبین: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے آسٹرلیا کی لیبارٹری میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دے دیا، فیصلہ حفیظ کے حق میں آنے کا روشن امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین کی لیب میں محمدحفیظ سےتسلسل کےساتھ دوسراسمیت تمام گیندیں کرائی گئیں‘ ٹیسٹ کے دوران حفیظ سے سات سے آٹھ اوورز کرائے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے باؤلنگ ٹیسٹ کی رپورٹ پر دو ہفتے میں فیصلہ آئے گا جس کی بنا پر طے کیا جائے گاکہ محمد حفیظ آئندہ باؤلنگ کراسکتے ہیں یا نہیں۔

    حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کا ٹیسٹ حوصلہ افزا رہا‘ امید ہے کہ وہ کلیئر ہوجائیں گےاوربہت جلدبیٹنگ کےساتھ بولنگ کرتے بھی دکھائی دیں گے۔

    حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلی بار نومبر دوہزار چودہ میں رپورٹ ہوا تھا‘گزشتہ سال اپریل میں چنائی کی لیبارٹری میں حفیظ نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ دیا تھا جس میں وہ کلئیر ہوگئے تھے۔

    جون دوہزار پندرہ میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں وہ دوسری بار مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئےاور ان پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔

    ٹیسٹ سے قبل محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ انشاللہ وہ بہت جلد دوبارہ باؤلنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے اور آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ نمبر 1 آل راؤنڈر کا مقام حاصل کریں گے۔

  • ثقلین مشتاق بھارتیوں کے لیے دردِ سر بن گئے

    ثقلین مشتاق بھارتیوں کے لیے دردِ سر بن گئے

    ممبئی: سابق پاکستانی اسپینر ثقلین مشتاق بھارتی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے لیے سر کا درد بن گئے، خصوصی بال ’’دوسرا‘‘ کی انگلش اسپینرز کو دی گئی ٹریننگ نے ایسا جادو دکھایا کہ وہ میزبان ٹیم کے لیے خطرے کا سبب بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں انگلش اسپینرز کی گھومتی گیندیں انڈین بلے بازوں کی پریشانی کا سبب بن گئیں جس کے بعد میجنمنٹ اگلا ٹیسٹ ٹرننگ پچ پر منعقد کرنے سے خوف زدہ نظر آرہی ہے۔

    دونوں ٹیمیوں کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے اسپینر عادل رشید، معین علی اور ظفر انصاری نے ثقلین مشتاق سے سیکھی ہوئی گھومتی گیندوں سے بھارتی بلے بازوں کے لیے مسائل پیدا کیے۔

    ممبئی ٹیسٹ میں گریم سوان اور منوٹی پینسر 20 میں سے 19 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ حال ہی میں راجکوٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلش بیٹسمینوں نے میزبان اسپین باؤلز کا کامیابی سے سامنا کرتے ہوئے سنچریاں بھی اسکور کیں۔

    ثقلین مشتاق کی جانب سے انگلش ٹیم کی کوچنگ کے لیے معاہدے میں توسیع نے بھارتی مینجمنٹ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے کیونکہ بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر ایسی پچ تیار کی ہیں جو اسپین باؤلرز کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    ممبئی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں 16 میں سے 13 بھارتی بلے بازوں کو اسپینرز نے پویلین روانہ کیا جن میں عادل رشید کی 7 وکٹیں بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے دوسرا کے ماسٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 1999 میں ہونے والے 3 ٹیسٹ میچز میں بھارتی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔