Tag: dope test

  • آئی سی سی کا ایکشن، جنوبی افریقی کرکٹر پر پابندی عائد

    آئی سی سی کا ایکشن، جنوبی افریقی کرکٹر پر پابندی عائد

    دبئی: جنوبی افریقی کرکٹر کا کیریئر شروع ہونے سے قبل ہی زوال پزیر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے جنوبی افریقی کرکٹر زبیر حمزہ پر عارضی پابندی عائد کردی ہے .

    آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی افریقا کے بیٹر زبیر حمزہ کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے، کھلاڑی کا 17 جنوری 2022 کو ڈوپ لیا گیا تھا ٹیسٹ میں فوروسیمائیڈ کے استعمال پایا گیا، جس کی پاداش میں وہ تادیبی کارروائی پوری ہونے تک معطل رہیں گے۔

    یاد رہے کہ فیوروسیمائڈ ایک دوا ہے جس سے ہائپر ٹینشن اور جسم میں مادے کی زیادہ مقدار کا علاج کیا جاتا ہے۔ یہ ’ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی‘ کی ممنوعہ ادویات میں شامل ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ زبیر حمزہ کے خلاف کارروائی جاری ہے، اس معاملے میں مزید کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔

    چھبیس سالہ زبیر حمزہ نے اپنے کیریئر میں ابھی تک 6 ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا ہے، انہوں نے سال دوہزار انیس میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے ورلڈ ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

    اس سے قبل انہوں نے ‘ذاتی وجوہات’ کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے منتخب ٹیم سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

    اطلاعات ہیں کہ زبیر حمزہ نے بھی غالباً اپنا جرم قبول کر لیا ہے کیونکہ اس کھلاڑی نے ابھی تک آئی سی سی کے پابندی کے فیصلے پر کوئی سوال نہیں اٹھایا۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

  • روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا پر 2 سال کی پابندی عائد

    روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا پر 2 سال کی پابندی عائد

    لندن : روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا پر 2سال کی پابندی عائد کردی گئی، آئی ٹی ایف نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر سزا سنا دی۔ جنوری میں ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سابق نمبر ون روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے۔


    Maria Sharapova: Rags to riches to doping shame by arynews

    ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوران لیا گیا۔ مارچ میں ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر ماریہ شراپوا کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

    ماریہ شراپوا نے امریکی شہر لاس ایجنلس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خود تصدیق کی تھی کہ وہ آسٹریلین اوپن کے دوران لیے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہو گئی ہیں۔ اب انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پانچ بار کی گرینڈ سلم ونر ماریہ شراپوا پر ٹینس کورٹ کے دروازے دو سال کیلئے بند کردئیے۔

    پریس کانفرنس کے دوران ماریہ شراپوا نے کہا تھا کہ ان سے ایک بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور شائقین کا دل توڑ دیا ہے۔

    ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی سے وہ ٹینس کھیل کی شاندار روایت کے خلاف کام کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں۔ شراپوا گزشتہ گیارہ سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون ایتھلیٹ ہیں۔

     

  • یاسر شاہ کا بی سیمپل ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ

    یاسر شاہ کا بی سیمپل ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ

    لاہور:‌ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معطل لیگ اسپنریاسرشاہ کا بی سیمپل نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی سی بی نے یاسر کا سیمپل بی نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، نہ ہی پی سی بی یاسرشاہ کے معاملے پرآئی سی سی میں اپیل کرے گا، لیگ اسپنر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ستائیس دسمبر کو آئی سی سی نے وقتی طور پر معطل کردیا تھا۔

    یاسر شاہ کے خون میں کلور ٹالیڈون کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ پائی گئی تھی، ڈوپنگ قوانین کے تحت مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر کھلاڑی پر چار سال پابندی لگ سکتی ہے لیکن اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کھلاڑی نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا تو پابندی کم بھی ہوسکتی ہے۔

    یاسرشاہ نے بارہ ٹیسٹ میچوں میں چھتر کھلاڑیوں کو اپنی جادوئی گیندوں سے شکاربنایا۔