Tag: dora england

  • پی سی بی نے احمد شہزاد کو کورا جواب دے دیا

    پی سی بی نے احمد شہزاد کو کورا جواب دے دیا

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو صاف جواب دے دیا، معافی کےبعد بھی انضمام الحق نے سیلفی بوائے کو کیمپ میں شامل کرنےکی مخالفت کردی۔ سلیکشن کمیٹی بگڑے بچے کوکیمپ میں واپس بلانےکےحق میں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نےاحمد شہزاد پربجلی گرادی۔ ڈسپلن کی بار بار خلاف ورزی سیلفی بوائے کو لے ڈوبی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد کے معذرت خواہانہ خط کاجواب دیدیا ہے اور واضح کیاہے کہ کیمپ میں نہیں بلاسکتے، پی سی بی نے احمد شہزاد پرواضح کیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرناچاہتی، پہلے ڈسپلن ٹھیک کریں اور رویّے میں بہتری لائیں۔

    معافی کےبعد احمد شہزاد نےانضمام الحق سےملاقات کی اورچیف سلیکٹر کورام کرنے کی کوشش بھی کی۔ سیلکٹرزکامؤقف ہے کہ احمدشہزاد کو دوبارہ بلانےسے غلط مثال قائم ہوگی۔

    قبل ازیں احمد شہزاد نےپی سی بی کوخط کےذریعے ڈسپلن بہترکرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی جس پر پی سی بی نے جواب دیا کہ دورہ انگلینڈ کےکیمپ میں شامل نہیں کرسکتے۔

    احمد شہزاد مستقبل کاحصہ ہیں لیکن انہیں رویے میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ سیلفی بوائےنے بوٹ کیمپ میں واپسی کےلئے خوب جتن کیے۔ لگتا یہ ہی ہے کہ موجودہ صورت حال میں احمد شہزاد انگلیند یاترا نہیں کرسکیں گے۔

     

  • فٹنس ٹیسٹ : متعدد کھلاڑی بین الاقوامی معیار پر پورا نہ اترسکے

    فٹنس ٹیسٹ : متعدد کھلاڑی بین الاقوامی معیار پر پورا نہ اترسکے

    لاہور : دورہ انگلینڈ سے قبل لئے جانے والے فٹنس ٹیسٹ میں متعدد کھلاڑی بین الاقوامی معیارپرپورا نہ اترسکے۔

    تفصیلات کے مطابق مطابق پی سی بی نے فٹنس کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ابتدائی فٹنس رپورٹ تیار کرلی ہے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے، ذرائع کے مطابق سعید اجمل، صہیب مقصود اور ذوالفقار بابر انجری کے سبب ان فٹ قرار پائے جبکہ فواد عالم اور محمد رضوان سپر فٹ اور ناچ گانے میں فٹ عمر اکمل گراؤنڈ میں ان فٹ ہوگئے۔

    شعیب ملک اور وہاب ریاض کی فٹنس تسلی بخش قرار دی گئی۔ ابتدائی فٹنس رپورٹ میں یونس خان، انور علی، شان مسعود، بابر اعظم اور سمیع کی فٹنس متاثر کن قرار دی گئی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد فٹنس لیول برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ اظہرعلی، احمد شہزاد، اسد شفیق، جنید خان، راحت علی اور عمران خان کی فٹنس اوسط درجے کی قرار پائی۔

    پی سی بی نے فٹنس کے سترہ پوائنٹس رکھے تھے جبکہ بین الاقوامی معیار بیس پوائنٹس سے بھی زیادہ ہے۔ جسے پورا کرنے میں کھلاڑی ناکام رہے۔

     

  • کیمپ میں شامل کیا جائے، احمد شہزاد کی بورڈ سے درخواست

    کیمپ میں شامل کیا جائے، احمد شہزاد کی بورڈ سے درخواست

    لاہور : پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے کرکٹ بورڈ سے دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور سیلفی کنگ احمد شہزاد نے بورڈ کو رویئے میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    سیلفی کنگ احمد شہزاد نے ایک خط کے ذریعے کرکٹ بورڈ سے دورہ انگلینڈ کے کیمپ میں شرکت کی درخواست کی، ان کا کہنا ہے کہ اب ڈسپلن نہیں توڑوں گا، اچھا کھلاڑی بن کر دکھاؤں گا۔

    ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے بورڈ کو لکھے جانے والے خط میں پی سی بی سے دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کو چھتیسویں کھلاڑی کے طور پر کیمپ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ سابق کوچ وقار یونس نے جاتے جاتے اپنی رپورٹ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں ٹیم مینجر انتخاب عالم نے بھی اپنی رپورٹ میں دونوں کھلاڑیوں کو ڈسپلن کے حوالے سے  ٹارگٹ کیا تھا۔

    نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ڈسپلن پرملنے والی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے احمد شہزاد اورعمر اکمل کو دورہ انگلینڈ کے کیمپ سے باہر کردیا تھا۔