Tag: DoSomething.org.

  • شاہد آفریدی کا جناح اسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

    شاہد آفریدی کا جناح اسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سلمان اور محمد آصف سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو سوچ سمجھ کو فیصلہ کرنا ہوگا، تاکہ مستقبل میں آنیو الے نئے کھلاڑیوں پر اس فیصلے کے اثرات نہ پڑسکیں۔

    جناح اسپتال کراچی کے وارڈ نمبر 5 کے دورے اور مریضوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ وہ غیر ملکی دورے پر روانہ ہورہے ہیں جس کے بعد واپسی پر وہ اسلام آباد میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔


    جناح اسپتال کے حوالے سے شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسپتال میں آکر خوشی کم اور افسوس ذیادہ ہوا ہے ، ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے مریض ادویات سمیت بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وارڈ فائیو میں کام کرنے والی این جی او کے ذریعے اس شعبے میں زیر علاج مریضوں کیلئے بیس لاکھ روپے امداد شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وارڈ فائیو میں کام کرنے والی این جی او کے ذریعے اس شعبے میں زیر علاج مریضوں کیلئے بیس لاکھ روپے امداد شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے دی جائے گی۔

    شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں وقت بہت کم ہے اور ٹیم کو تیار بھی کرنا ہے، اس حوالے سے اہم فیصلے کریں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے اب کرپشن کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہوچکا ہے ۔

  • شاہد آفریدی دنیا کے بیس سماجی کام کرنیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

    شاہد آفریدی دنیا کے بیس سماجی کام کرنیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

    کراچی : پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو دنیا کے ان بیس کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا گیا ہے جو کھیل کے علاوہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

      آل راونڈر شاہد آفریدی نے جہاں کرکٹ  کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا وہیں وہ غریب اور بے سہارا لوگوں خدمت کے جذبے سے بھی سرشار ہیں۔

    اس حوالے سے انہوں نے مارچ 2014 میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد پاکستان کے نادار اور بنیادی سہولیات سے محروم لوگوں کو صحت اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

    شاہدآفریدی نے محسوس کیا کہ ان کے آبائی گاؤں تنگی باندہ کے لوگوں کو توجہ کی ضرورت ہے، اس لئے انہوں نے اپنے اس فلاحی کام کا آغاز اپنے آبائی گاؤں تنگی باندہ سے کیا، جس کیلئے انہوں اپنے سرمائے اوراس کے علاوہ اپنے رشتہ داروں سے افرادی قوت حاصل کی۔

    ان کے ادارے کا سلوگن ’امید ابھی باقی ہے‘رکھا گیا ہے، مایہ ناز آل راؤنڈر کا خیال ہے کہ وہ یہ فلاحی کام کرکے پاکستانی قوم اور مداحوں کی جانب سے ملنے والی  بے پناہ محبت کو لوٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    شاہد آفریدی فاؤنڈیشن لوگوں کو بلامعاوضہ طبی سہولیات فراہم کرتا ہے، اور اس کا دائرہ کار تنگی باندہ گاؤں کے علاوہ آس پاس کے چودہ گاؤں میں پھیلا ہوا ہے۔

    AlhamdoLillah! Our Founder, and Captain T-20, Shahid Afridi nominated among Top 20 most charitable athletes of 2015

    Posted by Shahid Afridi Foundation on Sunday, August 16, 2015

    شاہد آفریدی کی ان ہی خدمات کے اعتراف میں ’ڈو سمتھنگ او آر جی‘نامی تنظیم نے انہیں  دنیا کے ان بیس نامور کھلاڑیوں کی  سال 2015کی فہرست میں شامل کیا ہے جو وعوام کی فلاح وبہبود کیلئے نمایاں طور پراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    اس فہرست میں دنیا بھر میں امداد کے کام کرنے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا، ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے ایتھلیٹ جون سینا کا کا دوسرا جبکہ امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا تیسرا نمبر ہے۔