Tag: dost mazari

  • ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    لاہور: ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے نام زیر غور ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے بھی مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں میاں محمود الرشید، اسلم اقبال، زین قریشی اور عثمان بزدار کے نام شامل ہیں۔

    ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار، پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ‌ پنجاب ہوں‌گے

    محمد خان بھٹی پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کر دیے گئے، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ غیر قانونی قرار دے دی تھی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے فارغ ہو گئے اور پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بن گئے۔

    نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز حلف اٹھا لیا، صدر عارف علوی نے ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے حلف لیا۔

    گزشتہ روز جب پرویز الہٰی سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلی پنجاب کاحلف اٹھانے گورنر ہاؤس پہنچے تو گورنر ہاؤس کے گیٹ بند ملے، پرویز الہٰی کو داخلے کی اجازت نہیں ملی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرویز الہٰی سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

  • ’آئی جی پنجاب کو اسمبلی میں داخلے سے روکا جائے‘

    ’آئی جی پنجاب کو اسمبلی میں داخلے سے روکا جائے‘

    لاہور: پرویز الہٰی نے دوست محمد مزاری کے خط کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، انھوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آئی جی پنجاب کو اسمبلی میں داخلے سے روکا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کے پیش نظر وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری الیکشن کے عمل کو تہ و بالا کرنا چاہتے ہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سیکیورٹی کے لیے لکھا گیا خط ڈپٹی اسپیکر کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے، اس لیے آئی جی پنجاب کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکا جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب انتخاب: ’ملکی و غیر ملکی مبصرین کو اجلاس کی کوریج کی اجازت‘

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خط میں جس سیکیورٹی کے لیے کہا گیا ہے اس مطلوبہ سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے سارجنٹ ایٹ آرمز کو حکم دیا جائے۔

    یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خط کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، نیز درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، آئی جی پنجاب، اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران مجھے چھٹی پر جانے کا کہا: دوست مزاری

    پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران مجھے چھٹی پر جانے کا کہا: دوست مزاری

    لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران چھٹی پر جانے کا کہا۔

    ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صحافیوں سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ مجھے پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران چھٹی پر جانے کا کہا، کیا میں ان کا ذاتی ملازم ہوں جو ان کی ہر بات مانوں؟

    دوست محمد مزاری نے کہا میں نہ بزدار نہ ہی پرویز الہٰی کی پارٹی میں ہوں، میں پاکستان تحریک انصاف میں تھا، آئندہ جس پارٹی میں جاؤں گا سب کو بتا کر جاؤں گا، جب کوئی جماعت جوائن کروں گا تو سب کو بتا دوں گا۔

    انھوں نے کہا کچھ لوگ سسٹم کو ڈی ریل اور جمہوریت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی نے صوبے میں آئینی بحران پیدا کیا ہے، کوئی کمزور نہ سمجھے، میں بھی قبیلے کا سردار ہوں، کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔

    دوست مزاری نے کہا مجھے بزرگوں نے عزت اور محبت سکھائی اسے کوئی کمزوری نہ سمجھے، مزاری قوم مجھ سے پوچھ رہی ہے اس کا نام بتائیں جس نے تشدد کیا، مزاری قوم کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کروں گا، پھر فیصلہ کرنا ہے کہ کیا کریں۔

    ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ انھیں آج بھی فخر ہے کہ انھوں نے جو کچھ کیا دیانت داری سے کیا، دوست مزاری نے کہا مجھے کورٹ نے آرڈر دیا تھا تو تب ہی قانون کے تحت کارروائی چلائی۔

  • الیکشن آج ہی ہوں گے نتیجہ آج ہی ہوگا، دوست مزاری

    الیکشن آج ہی ہوں گے نتیجہ آج ہی ہوگا، دوست مزاری

    ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے الیکشن آج ہی ہوں گے اور نتیجہ بھی آج ہی ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے ووٹنگ آج ہی ہوگی اور نتیجہ بھی آج ہی ہوگا۔

    ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کل عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ الیکشن فری اینڈ فیئر کرانا ہے میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرانے کی کوشش کرونگا اور یہ الیکشن ہر لحاظ سے صاف وشفاف ہوگا۔

    دوست محمد مزاری نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں پریشر دینا ہے لینا نہیں ہے، پوری کوشش ہوگی کہ خوش اسلوبی سے یہ عمل مکمل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دونوں طرف سے ماحول ایسا بنے کہ اجلاس ملتوی ہوجائے لیکن واضح کردوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے ووٹنگ آج ہی ہوگی اور نتیجہ بھی آج ہی ہوگا۔

    ڈپٹی اسپیکر دوست محمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری حمزہ سےملاقات کا کوئی ثبوت ہے تو مجھے دکھا دیں۔

    اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے پچھلے کئی دنوں سے مثبت کردار ادا کیا ہے میڈیا کے نمائندوں کو اسمبلی الیکشن دیکھنے کا موقع ملے گا۔

  • ‘ آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں’

    ‘ آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں’

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو ضمیر فروش اور غلام قرار دیا ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔

    قاسم سوری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ قاسم خان آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کے لیے خون میں وفا،بہادری چاہیے۔

     

    انہوں نے مزید لکھا کہ قاسم سوری بننےکےلیے جذبہ، دھرتی سے محبت چاہیے، غلامی سے نفرت، ذہنی آزادی، زندہ ضمیر چاہیے ہوتا ہے۔

    قاسم سوری نے کہا کہ آپ نے ووٹ اور ڈپٹی اسپیکرشپ عمران خان کے نام پر لی اور فرنگیوں کے غلاموں کو بیچ دی، آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔