Tag: double century

  • خاتون کرکٹر نے 88 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    خاتون کرکٹر نے 88 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی خاتون کرکٹر نے شاندار ڈبل سنچری بنا کر 88 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، وہ ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی انگلش خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

    32سالہ ٹیمی بیومونٹ نے ٹرینٹ برج میں بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کرکے اپنا نام ریکارڈ بک کی فہرست میں شامل کرالیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز 1935میں بیٹی سنو بال کے پاس تھا جنہوں نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 189بنائے تھے،انگلینڈ نے یہ ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 335رنز سے جیتا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیٹی سنو بال کا یہ اسکور اس وقت کسی بھی انگلش خاتون کرکٹر کا سب سے بڑا بین الاقوامی اسکور قرار پایا۔ اسنو بال نے یہ ریکارڈ 88 سال 128 دن پہلے قائم کیا تھا، ٹیمی بیومونٹ کا اس سے قبل بہترین اسکور 70 رنز تھا۔

    ٹیمی بیومونٹ کو ایشلے گارڈنر نے 208 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ کیا، بیومونٹ ہیدر نائٹ کے بعد انگلینڈ کی دوسری خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں سنچری بنائی۔

    ناٹنگھم میں آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ٹیمی بیوماؤنٹ نے ڈبل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 331 گیندوں پر 27 چوکوں کی مدد سے 208 رنز کی اننگز کھیلی۔ بیومونٹ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والی انگلینڈ کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ بیومونٹ نے ریچیل ہائیو فلنٹ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے جولائی 1976 میں آسٹریلیا کے خلاف 1976 رنز بنائے تھے۔

    32سالہ ٹیمی بیومونٹ آسٹریلیا کی ایلس پیری کا ویمنز ایشز میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ توڑنے سے صرف پانچ رنز کی کمی سے پیچھے رہ گئیں۔ پیری نے 2017 میں ناٹ آؤٹ 213 رنز کی اننگز کھیلی۔ بیومونٹ ڈبل سنچری بنانے والی دوسری اوپنر ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان کی کرن بلوچ نے یہ کارنامہ سال 2004 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انجام دیا تھا جب وہ 584 گیندوں پر 242 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی تھیں۔

  • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کے عابد علی کی زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری

    دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کے عابد علی کی زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری

    ہرارے : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بلے باز عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سینچری بنا کر شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    میچ میں ان کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 444رنز بنا لیے ہیں۔

    عابد علی ہرارے میں ڈبل سینچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یونس خان نے ہرارے میں 2013 میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔

    قبل ازیں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عمران بٹ اور عابد علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، اوپننگ پر آنے والے عمران بٹ زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور دو رنز بنا کر12 کے مجموعے پر تریپانو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد اظہر علی میدان میں آئے اور عابد علی کے ساتھ مل کر بہترین کھیل پیش کیا۔

    اظہر علی نے 126 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور شومبا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے لیکن ٹیم کی پوزیشن مضبو ط کرگئے۔ ان کے بعد بابراعظم نے میدان سنبھالا لیکن ان کی بیڈ لک رہی اور وہ بھی صرف دو رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے اور 252 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئے۔

    فواد عالم 5 اور ساجد خان 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، عابد علی نے کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 چوکوں کی مدد سے ڈبل سینچری اسکور کی اور تاحال ناقابل شکست ہیں۔

  • اظہرعلی ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

    اظہرعلی ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

    دبئی : پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار اور تاریخ ساز ڈبل اور ٹرپل سنچری اسکور کرلی، وہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند کے ساتھ ڈبل اور ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کےپہلے کھلاڑی بن گئے، ان کے 302 رنز کے اسکور کے بعد پاکستانی ٹیم نے 579 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔

    azhar-ali

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اظہر علی نے تاریخ ساز ڈبل اور بعد ازاں ٹرپل سنچری اسکور کردی۔

    ڈبل سنچری کے بعد اظہر علی نے سلیوٹ مارا اور پش اپس لگائے اسی طرح ٹرپل سنچری پر بھی جذبات کا اظہار کیا۔وہ ڈےنائٹ ٹیسٹ میں ڈبل اور ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے اور انہوں نے 302 رنز اسکور کیے پھر بھی ناٹ آئوٹ رہے۔

    پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی اظہرعلی میدان میں چھائے رہے،146 رنز سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی اورمحتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنزکا سنگ میل عبورکیا۔

    azhar-new

    اسد شفیق کے ساتھ مل کر 137  رنز جوڑے اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا پہلا چھکا بھی اظہر علی کےحصے میں آیا۔

    190  رنز پر اظہر علی کو دوسری زندگی اس وقت ملی جب سلپ پر اظہر علی کا کیچ ڈراپ کیا گیا۔ اظہرعلی نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور چوکا لگا کر کیرئیر کی دوسری سنچری بنائی۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف گلابی گیند سے ڈے اینڈ نائٹ تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنے کا پاکستانی ٹیم نے سب سے پہلے یہ اعزاز اپنے نام کرلیاجبکہ روایتی حریف بھارت اس میچ کو کھیلنے سے محروم رہا۔

  • اوول ٹیسٹ: یونس خان نے  کیریئر کی شاندار ڈبل سنچری بنا ڈالی

    اوول ٹیسٹ: یونس خان نے کیریئر کی شاندار ڈبل سنچری بنا ڈالی

    اوول : پاکستانی ٹیم کے بہترین بیٹسمین یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوول ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکورکر ڈالی۔

    Younis Khan scores first double century against… by arynews

    تفصیلات کے مطابق اوول ٹیسٹ میں پاکستان کے مرد بحران یونس خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یونس خان نے 280 گیندوں پر 200 رنز بنا کر ناقدین کے منہ بند کر دیئے۔

    khan-post-1

    انہوں نے اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز چھکا مار کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری بنا کر یونس خان دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں جاوید میانداد، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ ، وریندر سہواگ اور مارون اتاپاتو کے برابر آگئے ہیں، ان تما م کھلاڑیوں نے چھ چھ ٹیسٹ سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

    khan-post-2

     

    یونس خان کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان اس میچ میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں آگیا ہے۔ واضح رہے کہ یونس خان اس سیریز میں مکمل ناکام ہوگئے تھے جس پر ان کیخلاف شدید تنقید کی جا رہی تھی لیکن اوول میں انہوں نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کا شاندار تحفہ دے کر تمام شکوے دور کر دیئے۔

     

  • ڈھاکہ ٹیسٹ: اظہر علی نے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بنالی

    ڈھاکہ ٹیسٹ: اظہر علی نے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بنالی

    ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں بلے بازاظہرعلی نے اپنے کیرئیرکی پہلی ڈبل سنچری اسکور کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

    اظہرعلی نے شاکرالحسن کی بال پریادگارچھکا لگا کر ڈبل سنچری کا سنگِ میل عبورکیا۔

    اظہرعلی نے کل چالیس ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے پانچ میں ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔

    اظہرعلی ٹیسٹ میچز میں 9 سنچریز اور 19 ففٹیز بناچکے ہیں۔

    شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کا اسکور 500 رنز تک پہنچ چکا ہے اور پاکستان چار کھلاڑیوں کے ساتھ بہتر پوزیشن میں کھیل رہا ہے۔

    دوسری جانب اسد شفیق بھی اپنے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا پچھلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا

  • مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے

    مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے

    ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے۔

    ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پر دونوں بیٹسمینوں کی یلغارسے رنز کی بھرمارہورہی ہے۔

    مصباح اور یونس کررہے ہیں کاری وار، یونس بلا لہراتے ہیں تو مصباح بھی پیچھے نہیں رہتے۔  یونس نے مسلسل تیسری میچ میں سینچری بنائی تو مصباح نے الحق نے بھی سینچریز کی ہیٹ ٹرک بنادی، مصباح اور یونس ٹیسٹ میں ریکارڈز بنارہے ہیں اور حریف ٹیم کو ناکوں چنے چبوارہے ہیں۔

    مصباح الحق اور یونس کی شاندار پرفارمنس نے گرین شرٹس کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی، قومی ٹیم نے پہلی اننگز پانچ سو چھیاسٹھ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی۔

  • یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی

    یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی

    ابوظہبی :پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں یونس خان چھا گئے، آٹھ ہزار رنز مکمل کرنےکےبعدڈبل سنچری بھی جڑ دی،ابوظہبی ٹیسٹ میں یونس خان نے ریکارڈز کے انبار لگادیئے،آٹھ ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

    مذکورہ سنچری یونس خان کے ٹیسٹ کیرئر کی پانچویں ڈبل سنچری ہے،انہوں نے چودہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی اس سے پہلے یونس خان نے بھارت، سری لنکا ،بنگلہ دیش ،زمبابوے کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔

    تاہم آسٹریلیا کیخلاف ان کی یہ پہلی ڈبل سنچری ہے، یونس خان اپنے ٹیسٹ کیرئر کا 93واں میچ کھیل رہے ہیں، علاوہ ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی آسٹریلیا کیخلاف سنچری اسکور کردی ۔۔

    وہ ایک سو ایک  رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، یہ مصباح الحق کے کیرئر کی چھٹی سنچری ہے، چیئرمین پی سی بی شہریارخان  نے یونس خان اور مصباح الحق کی شاندار کارکردگی پرانکی تعریف کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔