Tag: double murder case

  • سکھر: دہرے قتل کیس میں پولیس اہلکار کو دو بار موت کی سزا

    سکھر: دہرے قتل کیس میں پولیس اہلکار کو دو بار موت کی سزا

    سکھر: صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کی مقامی عدالت نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کی مقامی عدالت نے دہرے قتل کیس میں ملزم کو دو بار سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے، سزائے موت پانے والے ملزم پولیس اہلکار ہے، جس نے اپنے چچا اور خاتون کزن کو قتل کردیا تھا۔

    ملزم اپنی صفائی میں کچھ پیش نہ کرسکا، جس کے باعث اسے دو بار سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا گیا، پولیس اہلکار کےخلاف تھانہ اے سیکشن میں مقدمہ درج تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ شرقی میں 5 سال کی بچی کو اغوا کر کے زیادتی اور قتل کیےجانےکا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم ارشاد کو سنگین جرائم پر 3بار سزائےموت کاحکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں مغوی بچی زیاتی کے بعد قتل، مجرم کو 3 بار سزائے موت

    استغاثہ کے مطابق مجرم ارشاد نے بچی کے والد سےدشمنی میں بچی کوزیادتی کانشانہ بنایا، سیشن کورٹ نےمجرم کو2012میں مقدمے میں عمرقیدکی سزاسنائی تھی، فیصلےکے خلاف اپیل پر اعلیٰ عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کیلئےسیشن کورت بھیجاتھا۔

    استغاثہ نے موقف اپنایا تھا کہ مجرم نے2006میں گلستان جوہر میں بچی کو اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنایا، مجرم ارشادنےزیادتی کےبعدشناخت کےخوف سے بچی کوقتل کیا۔

  • برطانیہ: دوہرے قتل کی واردات میں‌ ملوث ملزم گرفتار

    برطانیہ: دوہرے قتل کی واردات میں‌ ملوث ملزم گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے چاقو زنی کی واردات میں ہلاک ہونے والی ماں بیٹی کے دوہرے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے برمنگھم کی کراؤن کورٹ میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے سولی ہل میں 22 سالہ رنیم اودیہہ اور ان کی 49 سالہ والدہ پیر کی صبح  چاقو زنی کی واردات کے دوران ہلاک ہوئی تھیں۔

    ویسٹ مڈلینڈ پولیس کو دوہرے قتل کی واردات میں ہلاک ہونے والی رنیم اودہیہ کے 21 سالہ سابق پارٹنر جانباز ترین کی تلاش تھی، پولیس کا خیال تھا کہ مذکورہ شخص ان ہلاکتوں میں ملوث ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل میں ملوث جانباز ترین کو ہفتے کے روز برمنگھم کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوہرے قتل کیس کی سماعت چند منٹوں سے زیادہ نہ چلی اور ملزم ترین نے سماعت کے دوران صرف اپنا نام، تاریخِ پیدائش اور ایولین روڈ پر واقع اپنے گھر کے ایڈریس کی تصدیق کی۔

    ویسٹ مڈلینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو جمعرات کے روز لندن کے علاقے اسپارک ہل سے کافی تلاش کے بعد گرفتار کیا  گیا تھا۔

    ویسٹ مڈلینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کی واردات میں ہلاک ہونے والی خاتون 22 رنیم اودہیہ 2سالہ بچے کی ماں ہیں اور کاہولا سلیم کے بھی مزید پانچ بچے ہیں جو شام میں پیدا ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : برطانیہ میں دہرے قتل کی واردات: مقتولہ پولیس کو مدد کے لیے بلاتی رہ گئی


    یاد رہے کہ دو روز قبل برطانیہ میں چاقو زنی کی واردات میں قتل ہونے والی خواتین میں سے ایک پولیس سے فون پر بات کررہی تھی جب یہ حملہ ہوا، خاتون نے متعدد بار کال کی لیکن پولیس بروقت مدد کےلیے نہ آسکی۔

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ رنیم نے مرنے سے ایک گھنٹہ قبل تین بار پولیس کو کال کی لیکن ہیلپ لائن پر موجود افسر نے کسی بھی افسر کو جائے واردات کی جانب روانہ نہیں کیا۔

    تاہم بعد ازاں پولیس ترجمان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ان کالز کے دوران رنیم کی لوکیشن تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی تاہم کچھ وجوہات کے سبب ناکام رہے ، اسی دوران جائے واردات پر صورتحال گھمبیر ہوچکی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ جیسے ہی لوکیشن ٹریس ہوئی، پولیس کی مدد چند منٹوں میں وہاں پہنچ چکی تھی۔ تاہم اس وقت تک دونوں خواتین زخمی ہوچکی تھیں ، جبکہ قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔