Tag: double sawari

  • کراچی دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی: دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔

     محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق شروع ہوگیا، ڈبل سواری پر پابندی دو روز کیلئے دفعہ 144کے تحت لگائی گئی پابندی کا اطلاق رات بارہ سے ہفتے کی رات بارہ بجے تک ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ خواتین ، بچے، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنی ہونگے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے لگائی گئی ہے۔

  • چہلم امام حسینؓ: لاہورمیں ڈبل سواری پرپابندی رہے گی

    چہلم امام حسینؓ: لاہورمیں ڈبل سواری پرپابندی رہے گی

    لاہور : چہلم امام حسین کے موقع پر لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی، تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نےسکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت سے چہلم امام حسین کے موقع ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے اور موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی تھی .

     پولیس کی درخواست کو پنجاب حکومت نے منظور کرلیا ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کی معطلی مرکزی جلوس کے مخصوص مقامات پر ہی ہوگی جبکہ باقی تمام شہر میں ڈبل سواری اور موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

  • کراچی سمیت مختلف شہروں میں ڈبل سواری پرعائد پابندی اٹھالی گئی

    کراچی سمیت مختلف شہروں میں ڈبل سواری پرعائد پابندی اٹھالی گئی

    کراچی : شہرِ قائد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں عاشورہ محرم کے موقع پر لگائی گئی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اٹھالی گئی جبکہ موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہیں، تاہم اسلام آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی آج رات بارہ بجے تک برقرار رہیگی ۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کےدوران سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عاشورہ پر کراچی ،لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے حساس شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکی گئی تھی۔ تاہم اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی سیکیورٹی تحفظات کے پیش نظر آج رات بارہ بجے تک برقرار رہیگی۔

    عاشورہ محرم کے جلوس پر امن طور پر اپنی منزلوں پر پہنچنے کے بعدآٹھ محرم الحرام سے ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی۔ عاشورہ پر کسی قسم کی دہشت گردی سے بچنے کے لئے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی تھی، جسے بحال کردیا گیا ہے۔

  • سندھ میں 9اور10 محرم کوڈبل سواری پرپابندی کافیصلہ

    سندھ میں 9اور10 محرم کوڈبل سواری پرپابندی کافیصلہ

    کراچی: سندھ بھر میں محرم کی نواوردس تاریخ کو موٹر سائکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    سندھ حکومت نے محرم الحرم میں سیکیورٹی حالت کے پیش نظرسندھ کے چھ اضلاع کراچی،حیدرآباد،دادو، خیرپور، سکھراورلاڑکانہ میں ڈبل سواری پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے سیکریٹری نے وزارت داخلہ کوخط ارسال کرتے ہوئے محرم الحرم میں امن وامان کی صورتحال کے باعث اہم شہروں میں فوج تعینات کرینکی درخواست کی ہے،تاہم سندھ حکومت نے صوبےبھر میں موبائل سروس کی بندش کے حوالے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

  • کراچی میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ختم ہوگئی

    کراچی میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ختم ہوگئی

    کراچی:شہرقائدمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم ہوگئی،کراچی میں پانچ روزکےلئےموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگائی گئی تھی۔

    کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں اچانک اضافے کےبعد پولیس چیف نےوزارت داخلہ کوایک خط میں موٹرسائیکل پرڈبل سواری پرپابندی کی استدعا کی تھی،جس پر وزارت داخلہ نےپہلےدس روز کیلئےڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا تھا،جس میں فوراً ہی پانچ روز کی کمی کرکے پابندی کو پانچ روز تک کےلیےمحدود کردیا گیا تھا جو گیارہ ستمبر کوشروع ہوئی تھی،اس پابندی میں مزید کوئی توسیع نہیں کی گئی،جس کے بعد یہ پابندی اب ختم ہوگئی ہے،موٹر سائیکل پرڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

  • کراچی میں رینجرز ٹارگٹ کلرز کےنشانےپر

    کراچی میں رینجرز ٹارگٹ کلرز کےنشانےپر

    کراچی: ٹارگٹ کلرزنےکراچی میں اب رینجرز کو ہدف بنالیا،ڈبل سواری پرپابندی کے باوجودموٹرسائیکل سواروں نےدورینجرز اہلکاروں کوشہید کردیا۔

    کراچی میں پولیس کےبعد رینجرز بھی ٹارگٹ کلرزکے نشانےپرآگئی،چوبیس گھنٹےمیں تین رینجرز اہلکاروں کوشہید کردیاگیا،لانڈھی اسپتال چورنگی پررینجرزکی چوکی کےقریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے رینجرزاہلکاروں پرگولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں دواہلکارثنااللہ اورسیف الرحمان شدید زخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کیاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    فائرنگ کی زدمیں نوسالہ بچی عائشہ جاں بحق اورایک راہگیرزخمی ہوگیا،ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کےمطابق حملہ آوروں نے گارڈ کی وردیاں پہن رکھی تھیں اورملزمان رینجرز اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

    رات گئےفرنٹیئرکالونی میں فائرنگ سے زخمی رینجرز اہلکاراسپتال میں چل بسا،وزیراعظم نے رینجرزکےجوانوں پرفائرنگ کی مذمت کی ہے اورکہاہےکراچی کےامن کیلئےرینجرزعظیم قربانی دےرہی ہےحملہ بزدلانہ اقدام ہے۔

    ہفتہ کےروزگلشن اقبال میں فائرنگ سےجاں بحق اہل سنت ولجماعت کے کارکنان مولانا ہارون،مولانا احتشام اورقاری حفیظ کی نماز جنازہ اداکردی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے پیش نظرحکومت سندھ یکم اگست کی رات بارہ بجےتک ڈبل سواری پربھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی: شہر میں عیدالفطر کےموقع پرامن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق فیصلہ وزارت ِ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن و امان سے متعلق درخواست کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

    ڈبل سواری پر پابندی فی الفور عائد کی گئی ہے اور وزارت ِ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی یکم اگست کی رات بارہ بجے تک عائد رہے گی۔

    واضح رہے کہ شہر میں قانون کی رٹ قائم کرنے کے لئے پولیس اور رینجرز گزشتہ دس ماہ سے آپریشن جاری ہے اور اس دوران اہم مواقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاتی رہی ہے لیکن اس سے شہر میں جرائم کی سطح پر کبھی کوئی فرق نہیں پڑا البتہ عوام ضرور مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

  • یوم علیؓ پر کراچی،سکھر ڈویژن میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

    یوم علیؓ پر کراچی،سکھر ڈویژن میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی: یوم علیؓ پر کراچی اور سکھر ڈویژن میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی،پابندی کااطلاق انیس سے اکیس رمضان تک ہوگا۔

    دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر اور سندھ میں یوم علی پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے متعدد سیکیورٹی اقدامات کیئے جارہے ہیں،ان اقدامات میں سب سے اہم اور آزمودہ اقدام موٹرسائیکل کی ڈبل سوری پر پابندی ہے ،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سےکراچی اور سکھر ڈویژن میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔

    موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اطلاق انیس سے اکیس رمضان تک ہوگا، محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پابندی سے خواتین، بچے، بوڑھے اور صحافی مستثنی ہونگے۔