Tag: dow medical university

  • ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹرزکا احتجاج چھٹے روز بھی جاری

    ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹرزکا احتجاج چھٹے روز بھی جاری

    کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹرزکا احتجاج چھ روز سے جاری ہے، ڈاکٹرزنے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ اور ایمرجنسی کے سامنے دھرنا دیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹرزکا احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا، ڈاکٹرز نے یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ اور ایمرجنسی کے سامنے دھرنا دیا.

    مظاہرین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بلاجوازغیرمتعلقہ شعبوں میں ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہیں.

    دوسری جانب ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کا احتجاج بلاجواز ہے،ڈاکٹروں کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لئے نوٹس بھی دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹرز کا احتجاج، پنجاب کے اسپتالوں میں کام بند

    واضح رہے کہ ڈاکٹرز کا احتجاج اب معمول کا حصہ بن گیا ہے، چند روزقبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سروسز اسپتال میں اینٹی کرپشن اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹرز میں جھگڑے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس میں کام بند کر دیا تھا.

    مزیدپڑھیں: ینگ ڈاکٹرز کے محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب‘او پی ڈیز آباد

    بعد ازاں کئی دن ہڑتال کے بعد ینگ ڈاکٹرز کے محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے پیشہ وارانہ خدمات کو سرانجام دینے کے لئے رضامندی کا اظہار کیا.

  • کراچی: ڈاو میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علموں کی بس کو لوٹ لیا گیا

    کراچی: ڈاو میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علموں کی بس کو لوٹ لیا گیا

    کراچی: کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب ڈاو میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علموں کی بس کو لوٹ لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ تیموریہ کی حدود میں سخی حسن چورنگی کے قریب 4مسلح ملزمان ڈاو میڈیکل یونیورسٹی کی بس میں اچانک داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر تمام طالب علموں اور دیگر افراد کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار شروع کردی۔

    ملزمان بس میں سوار افراد کے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا روزنامچہ درج کردیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔